تاسف میرے والد نہیں رہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
پریشان نہ ہوں بھائی۔ آپ کے والدِ محترم اپنے والدین، اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں نا۔ سوچئے نا کہ وہ کتنا عرصہ ہر عید پر ان رشتہ داروں کو مس کرتے رہے ہوں گے؟ اب وہ وہاں عید منا رہے ہوں گے اور آپ یہاں :)
 
عمر سیف

محفلین
آج ایک سال ہوگیا ۔۔ :( ۔۔ اینڈ آئی رئیلی مِس ہِم ۔۔ :(
تمام محفلین سے التماس ہے کہ میرے والد کی مغفرت کی دُعا کریں ۔۔
 
اللہ تبارک و تعالی انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے۔
میری طرف سے ایک ہزار مرتبہ پڑھا ہوا درود پاک انکے ایصال ثواب کے لئے پیش ہے،۔ رب کریم قبول فرمائے۔
 
آج ایک سال ہوگیا ۔۔ :( ۔۔ اینڈ آئی رئیلی مِس ہِم ۔۔ :(
تمام محفلین سے التماس ہے کہ میرے والد کی مغفرت کی دُعا کریں ۔۔
یقیناً آپ انہیں بہت مس کرتے ہیں۔ اور آپ ہی ان کی کمی کو حقیتاً محسوس کر سکتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنا اور اپنے محبوب کا پسندیدہ بنائے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج ایک سال ہوگیا ۔۔ :( ۔۔ اینڈ آئی رئیلی مِس ہِم ۔۔ :(
تمام محفلین سے التماس ہے کہ میرے والد کی مغفرت کی دُعا کریں ۔۔
انسان گردش دوراں کے آگے بے بس ہے۔ یہ گردش ایام اس سے بہت کچھ چھین لیتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کی زندگی کا امیدوں کا مرکز و محور بھی۔۔۔ درد اس کو ہوتا ہے جس کو چوٹ لگتی ہے۔ کچھ درد تاعمر رہتے ہیں۔ جاننے والے، دیکھنے والے، سمجھنے والے سمجھتے ہیں کہ درد ختم ہوگیا۔ وقت کے ساتھ اس کی شدت اب نہیں رہی۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ وقت کے بہاؤ میں کہیں کوئی بھنور ایسا آتا ہے کہ وہی درد اپنی پوری شدت سے پھر جاگ اٹھتا ہے۔ وہ لمحے عمر بھر کے لیے آنکھوں میں ٹھہر جاتے ہیں۔ انسان اپنے آپ کو فریب دینے کی کوشش کرتا رہے۔۔۔۔ لیکن نہیں دے پاتا۔۔۔
موت کے ہاتھوں سے مٹ سکتا اگر نقشِ حیات
عام یوں اس کونہ کر دیتا نظام کائنات

اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے والد کی قبر پر رحمتوں کی بارش کرے۔ اس جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔ اور ان کی تمام منازل کو آسان کر دے۔ آمین یا رب العالمین
دعائے خیر و فاتحہ کے ساتھ۔۔۔
 
باسل احمد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ آپ کے والد محترم کو غریق ِرحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگی عطا فرمائے۔آمین
 
ام اریبہ

محفلین
چلتی دھوپ سے تپتی زمین تھی
سایہ ڈھونڈنے چلتی رہی تھی
فلک کی جانب تکتے تکتے
بنیائی بھی تھکنے لگی تھی
فلک کو پھر بھی ترس نہ آیا
بابا میرے پیارے بابا
آپ کو میں نے پھر نہ پایا
آپ کی باتیں ساتھ تھیں میرے
آپ کی یادیں ساتھ تھیں میرے
پیار بھری ہر اک نصیحت
قدم قدم پر ساتھ تھی میرے
گذری خوشیاں یاد آتی ہیں
آپ سے محبت یاد آتی ہے
چاند سی بیٹی کہہ کر بلانا
میری خوشی میں خوش ہو جانا
کسی نے پھر نہ مجھ کو ہنسایا
آپ کو میں نے پھر نہ پایا
عمر سیف
 
سید زبیر

محفلین
عمر سیف اللہ کریم آپ کے والد کو اپنی جوار رحمت میں مقام عطا فرمائے ،رسول کریم صلی اللہ علیھ وسلم کی شفاعت و قرب عطا فرمائے ، اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
آج ایک سال ہوگیا ۔۔ :( ۔۔ اینڈ آئی رئیلی مِس ہِم ۔۔ :(
تمام محفلین سے التماس ہے کہ میرے والد کی مغفرت کی دُعا کریں ۔۔
اللہ پاک آپ کے دل کو ٹھنڈا فرمائے اور آپ کے والد محترم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
اللہ تبارک و تعالی انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے۔
میری طرف سے ایک ہزار مرتبہ پڑھا ہوا درود پاک انکے ایصال ثواب کے لئے پیش ہے،۔ رب کریم قبول فرمائے۔
ماشاء اللہ! اللہ پاک قبول فرمائے اور آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top