تاسف میرے والد نہیں رہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ڈاکٹرعباس

محفلین
ﺍِﻧَّﺎﻟِﻠّٰﮧِ ﻭَﺍِﻧَّﺎ ﺍِﻟَﯿﮧِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮﻥَ
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ
ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮﺟﻨﺖ
ﺍﻟﻔﺮﺩﻭﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ
ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ
 

زبیر مرزا

محفلین
اس دنیا سے پردہ کرجانے والوں سے رابطے کا ایک ہی ذریعہ ہے ان کے لیے مغفرت کی دعا کی جائے
رہی بات ان کی کمی کی تو والدین لہوبن کے ہماری رگوں میں دوڑتے ہیں اورجواولین لفظ ہم نے بولے ہوتے وہ ہم سے بچھڑجاتے ہیں
ہم دنیا بھرکے الفاظ زبان سے ادا کرتے رہیں گے بس وہ اولین لفظ ہی پھرنہیں پکارسکتے
عمرآپ کس کفیت سے گذر رہے اس کا اندازہ میں کرسکتا ہوں کہ میرے والد کے انتقال کو اس 12 اگسست چارسال ہوجائیں گے
 

سید زبیر

محفلین
عمر سیف !بھائی ایسے حالات میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔ زخم تو تمام عمر نہیں بھرتے ۔ والد کے بعد تو دھوپ بارش سب کڑی ہوتی ہے ۔
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالٰی آپ کے والد صاحب کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب اہل خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔رب کریم خصوصی رحم فرمائے (آمین ثم آمین)
 

الٰلھم اغفر لحینا ومیتنا وشاھدنا وغائبنا وصغیرنا وکبیرنا وذکرنا وانثٰنا۔ اللٰھم من احییتہ منا فاحیہ علیٰ الاسلام ومن توفیتہ منا فتوفہ علیٰ الایمان
 

عمراعظم

محفلین
عمر سیف بھائی اللہ آپ کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آمین
بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ غم ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔آپ جن احساسات سے گزر رہے ہیں اُن سے میں بے شمار بار گزرا ہوں۔

سارے جہاں کی دھوپ میرے گھر میں آ گئی
سایہ تھا جس درخت کا ہم پر وہ نہیں رہا

آپ سے درخواست ہے کہ اپنے والد محتر م کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا کریں کہ اب یہی اُن کے کام آ سکتی ہیں۔ اِن شا اللہ میں جب بھی خانہءکعبہ گیا تو آپ کے والد کے لیئے ضرور دعا کروں گا۔
 
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
اور آپ کو یہ صدمہ سہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
بھائی جان مجھے ابھی پتہ چلا سن کر واقعی افسوس ہوا ۔اللہ آپ کے والد محترم پر اپنے رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ان کو جنت میں اعلی علیین میں جگہ دے ۔اور ان کے تمام اولادوں و لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔بھائی جان میں آپ کو آپ کے صبر کی داد دیتا ہوں ۔اللہ ہم سب کو صبر ایوب عطا فرمائے ۔اس وقت آپ کی جو کیفیت ہوگی ہم تو محض اس کا محض اندازہ بھر ہی کر سکتے ہیں محسوس نہیں ۔سو بس پروردگار سے ہی مدد کے طالب ہیں ۔
 

رابطہ

محفلین
آج یہ دھاگہ پھر سامنے آگیا ۔۔زخم ہرے ہوگئے۔

ہر طرف خوشیاں ہونگی سب چہروں پہ مسکراہٹیں ، پر اس بار ایک کمی ہوگی۔ مجھے میرے والد کی کال کا انتظار ہی رہے گا۔

"بیٹا عید مبارک"

میرے والد اور اب سے کے لیے دعا کریں جو اب ہمارے ساتھ نہیں، جن کے پیارے کھو جاتے ہیں ان کی عیدیں بھی کہیں کھو جاتی ہیں۔
میرے سامنے بھی آج ہی یہ دھاگہ آیا ہے اور اس اندوہ ناک المیے کا پتہ چلا۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین!
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!
آپ کے والد محترم کی وفات کی خبر آج نظروں سے گزری۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کے والد سمیت تمام مسلمانوں کی بے حساب مغفرے فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
 

ماہا عطا

محفلین
انا للہِ وا انا الیہ راجعون۔
عمر بھائی اللہ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔۔آمین۔۔۔۔
اور سب گھر والوں کقو صبر عطا کریں آمین۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
مجھے بھی اپنے بابا بہت یاد آرہے ہیں بہت زیادہ کیا کروں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اپنے بابا کے لیے دعاِ خیر کریں۔
دراصل وہ ہمارے آس پاس ہی ہوتے ہیں ہماری یادوں میں باتوں میں ان کا ذکر ہمیشہ ہی رہتا ہے۔
اللہ سے ان کے لیے ڈھیر ساری دعا کریں۔ اللہ ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اپنے نیک بندوں میں ان کو شامل کرے۔آمین
 

عمر سیف

محفلین
آپ تمام احباب کا جنھوں نے میرے والد کے لیے دعا کی اللہ آپ کو اس کا اجر ضرور عطا کرے گا انشاءاللہ۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ
عید سعید کی مبارک باد قبول فرمائیں۔
والد مرحوم کے بارے میں سن کر بے حد افسوس ہوا۔
پ پ پ پ پ پ پ پ پ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ رب العزت آپ کے والد مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
جملہ متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
پ پ پ پ پ پ پ پ پ آآمین بجاہ النبی الکریم ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top