تاسف میرے والد نہیں رہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
کافی دن سے جو بےچینی میں محسوس کر رہا تھا اور جس کا ذکر میں شمشاد بھائی سے ایک پوسٹ میں یوں کر چکا تھا کہ لگتا ہے مجھے عمرے پہ جانا چاہئے۔ 28 جنوری کی صبح سے دل کی عجیب سے کیفیت تھی۔ پریشانی گھبراہٹ اور نا جانے کیا کیا احساسات تھے ۔ کُرسی پہ بیٹھے ٹانگیں جیسے خود باخود ہلنا شروع ہوجاتی تھیں۔
ابو سے میری آخری بات 26 جنوری کو سکائیپ پہ ہوئی ابھی تک وہ باتیں یاد ہیں " یار مجھے اب دیکھائی نہیں دیتا لگتا ہے دوسری آنکھ کا نور بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ پنڈی الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال جا کر ڈاکٹر کو چیک کرواؤں گا مجھے لگتا ہے کہ لیزر ہونے والا ہے۔ کالے کالے دھبے آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں۔منگل کو ڈائلاسس کرواکر بدھ کو پنڈی جاؤنگا اور یار اس بار پیسے زیادہ بھیجنا ، بالائی منزل کی کھڑکیوں کے شیشے لگوانے ہیں۔ نیچے بہت سردی ہوجاتی ہے"۔
اور میں نے بھی انہیں یہی کہا کہ آپ دیکھا کر آئیں آنکھیں پیسے میں زیادہ بھیج دونگا۔ آپ لگوالیں شیشے۔
28 جنوری کی رات ابھی 11 بجنے میں کچھ وقت تھا میرا دل چاہا کہ ان سے بات کروں پھر خیال آیا کہ سو رہے ہونگے۔ اپنی مسز کو کال کی تو معلوم ہوا کہ ابو کو کل بخار ہوگیا تھا پر آج بہتر ہیں ابھی سو رہے ہیں۔ کھانسی ہے اور میں نے یہ کہہ کر فون رکھ دیا کہ ان کا خیال رکھو میں صبح کال کرونگا۔
ٹھیک دس منٹ بعد مجھے میرے ماموں جو بحرین میں مقیم ہیں کال آئی کہ آپ کو گھر سے فون کر رہے ہیں پر آپ اٹھا نہیں رہے، مجھے کال آتی تو اٹھاتا۔ ان سے پوچھا کہ خیریت تو ہے کہنے لگے تم کال کرو میں تمھارے پاس پہنچتا ہوں۔
گھر کال کی تو سسٹر رو رہی تھی ۔ ابو کو کچھ ہوگیا ہے بولتے نہیں بھائی آ کے دیکھو۔
ابو اب ہم میں نہیں پر ان کی یاد ہمارے دل میں ہمیشہ رہے گی۔ میں رات 4 بجے کی فلائیٹ سے پاکستان روانہ ہوگیا تھا۔ مغرب کے بعد جنازہ تھا۔ ایک مہینے کی چھٹی کے بعد آج بحرین واپس لوٹا ہوں۔ پر میری سب سے بڑی ہمت وہ اب نہیں۔
آپ سب ممبران میرے والد کے لیے روزانہ دعا کریں ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے نیک بندوں میں شمار کرے۔ آمین
اللہ تعالیٰ آپ کے والد کی مغفرت فرمائیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی حوصلہ کریں اور ہمت کریں۔ بلکہ یہ آپ کے ذمہ ہے کہ اپنے اہل خانہ کو دلاسہ دیں۔

جو روح اس دنیا میں آئی ہے، اس نے ایک دن واپس بھی جانا ہے۔ فرق ہے تو صرف اتنا کہ کسی نے پہلے جانا ہے اور کسی نے بعد میں۔

ایک لحاظ سے آپ کے ابو خوش قسمت تھے کہ چلتے پھرتے باتیں کرتے اس دنیا سے چلے گئے۔ کسی کے محتاج ہو کر نہیں گئے۔
اب صرف اور صرف آپ کی دعائیں ان کے کام آئیں گی، سو دعا کیا کریں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے ابو مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور آپ سبکو صبر عطا فرمائے۔

صبر کرنے کا اللہ تعالٰی کے ہاں بڑا اجر ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے دھاگہ پہلے نہیں دیکھا۔
عمر سیف آپ کے والد کی وفات کا پڑھ کر مجھے واقعی بہت شاک لگا ہے کیونکہ جب آخری بار کسی دھاگے پر میں نے ان کی صحت کا پوچھا تھا تو آپ کافی تسلی میں معلوم ہوتے تھے۔ اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور آپ سب کے لئے صبر کی دعا ہے۔ آمین ۔ ثمَ آمین۔
 
کاشفی

محفلین
انا اللہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت آپ کے والد محترم کی مغفرت کرے۔ آمین ثم آمین
 
عمر سیف

محفلین
آج یہ دھاگہ پھر سامنے آگیا ۔۔زخم ہرے ہوگئے۔

ہر طرف خوشیاں ہونگی سب چہروں پہ مسکراہٹیں ، پر اس بار ایک کمی ہوگی۔ مجھے میرے والد کی کال کا انتظار ہی رہے گا۔

"بیٹا عید مبارک"

میرے والد اور اب سے کے لیے دعا کریں جو اب ہمارے ساتھ نہیں، جن کے پیارے کھو جاتے ہیں ان کی عیدیں بھی کہیں کھو جاتی ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

:(:(:(
 
یوسف-2

محفلین
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالٰی آپ کے والد صاحب کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کے اہل خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت دکھ اور صدمہ ہوا یہ سن کر عمر سیف بھائی! اللہ آپ اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
آج یہ دھاگہ پھر سامنے آگیا ۔۔زخم ہرے ہوگئے۔

ہر طرف خوشیاں ہونگی سب چہروں پہ مسکراہٹیں ، پر اس بار ایک کمی ہوگی۔ مجھے میرے والد کی کال کا انتظار ہی رہے گا۔

"بیٹا عید مبارک"

میرے والد اور اب سے کے لیے دعا کریں جو اب ہمارے ساتھ نہیں، جن کے پیارے کھو جاتے ہیں ان کی عیدیں بھی کہیں کھو جاتی ہیں۔

عمر بھائی ۔۔۔۔! یہ بات تو ہے کہ جانے والوں کا غم ہمیشہ ہی رہتا ہے اور خاص طور پر خوشی کے دنوں میں تو ان کی کمی کچھ زیادہ ہی محسوس ہوتی ہے۔

اللہ آپ کے والد صاحب پر اپنی رحمتیں نچھاور کرے۔ بس اب آپ بھی اُن کے لئے دعا کریں کہ اب اس سے بڑھ کر تحفہ اُن کے لئے کوئی بھی نہیں ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
الٰلھم فی ھٰذا الساعات المبارکۃ الرمضانیہ ، اغفر لحینا ومیتنا وشاھدنا وغائبنا وصغیرنا وکبیرنا وذکرنا وانثٰنا۔ اللٰھم من احییتہ منا فاحیہ علیٰ الاسلام ومن توفیتہ منا فتوفہ علیٰ الایمان۔۔۔

اللہ عزوجل آپ کو ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔۔۔
 
ابو کاشان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ انھیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔
 
ابو کاشان

محفلین
آج یہ دھاگہ پھر سامنے آگیا ۔۔زخم ہرے ہوگئے۔

ہر طرف خوشیاں ہونگی سب چہروں پہ مسکراہٹیں ، پر اس بار ایک کمی ہوگی۔ مجھے میرے والد کی کال کا انتظار ہی رہے گا۔

"بیٹا عید مبارک"

میرے والد اور اب سے کے لیے دعا کریں جو اب ہمارے ساتھ نہیں، جن کے پیارے کھو جاتے ہیں ان کی عیدیں بھی کہیں کھو جاتی ہیں۔

مقصد زخم ہرے کرنا نہیں تھا۔ مجھے تو ابھی معلوم ہوا ہے۔
شاید اسی لیئے 3 دن بعد تعزیت کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top