دیکھ لی آخری قسط۔
رومی کا کردار پرانے وقتوں کی رشتے کرانے والی محلے کی حجن بوا کا رہا۔
عجیب بچہ ہے۔ پہلے زبردستی باپ کی منگنی کرائی۔ پھر ماں کے پاس ملنے باپ گیا تو استانی کو فون کر کے کہہ رہا ہے کہ دل دھک دھک کر رہا ہے یا دل تیز چل رہا یا معلوم نہیں کیا بولا تھا
یاد بھی نہیں۔ اس بچے کے ڈائیلاگ جیسے ہی آتے تھے تو حیران و پریشان ہونے میں ہی وقت نکل جاتا تھا
اور تو اور باپ کو کہہ رہا تھا کہ اتنے ڈیشنگ لگ رہے ہو کہ ماما آنے نہیں دیں گی
یعنی مصنف کو ایسا بچے چاہیں۔ یہ ہے دماغ میں صاحب کے امیج ایسے بچوں کی جن کے والدین کے درمیان علحیدگی ہو گئی ہو
واہ بھئی!
اس کے بعد دانش کو پڑ گیا دل کا دورہ۔ ارے یہ کیسا دل کا صاف ستھرا دورہ تھا جس میں نہ قے ہوئی اور نہ ہی اللہ توبہ کچھ اور
انسان کے منہ سے الفاظ نہیں نکل رہے ہوتے ہیں اور دانش نے اس دوران پوری ٢٢ ٢٣ اقساط کی سمری پیش کر دی۔ حد ہو گئی
کسی میڈیکل سٹوڈینٹ سے بھی یہ گفٹڈ حضرت اگر پوچھ لیتے کہ کیا کیا ہوتا ہے دل کے دورے میں تو اتنی جاہل عکس بندی کرنے کی نوبت نہیں آتی
گوگل کرنا تو دور کی بات، یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو تک لگتا ہے پوری ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے کی دیکھنے کی زحمت نہیں کی!
نا معلوم کیسا ڈائیریکٹر تھا کہ چند بوندیں پسینے کی بھی نہیں دکھا سکا
استغفر اللہ!!!
اور اس کے بعد وہ آئی سی یو دکھایا تھا؟
حد ہوتی ہے جہالت کی! کبھی کریٹیکل مریض اس پوری ٹیم میں سے کسی نے دیکھے ہیں۔ مریض نے آکسیجن ماسک نکال دیا اور ڈاکٹرز کھڑے دیکھ رہے ہیں۔ ایسی حرکتوں پر فوراً ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں کیونکہ پہلی ترجیح مریض کی جان بچانا ہوتی ہے نا کہ اس کے ڈائیلاگ پورے ہونے دینے کی!!!!!
اور آخر میں رومی بوا انگوٹھی لےجا کر استانی کو واپس کر دیتا ہے۔