ہمیں بھی عرض تمنا کا ڈھب نہیں آتا مزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے احمد فراز
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,061 ہمیں بھی عرض تمنا کا ڈھب نہیں آتا مزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے احمد فراز
محمد شان محسن محفلین اپریل 2، 2021 #2,062 شمشاد نے کہا: محمد شان محسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔ یہ رہا تعارف کا زمرہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
شمشاد نے کہا: محمد شان محسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔ یہ رہا تعارف کا زمرہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,063 جس کو طوفان سے الجھنے کی عادت ہو محسن ایسی کشتی کو سمندر بھی دعا دیتا ہے
حسرت جاوید محفلین اپریل 2، 2021 #2,064 یوں لگے تیرے تذکرہ سے، اگر نام میرا ہٹا دیا جائے جیسے اک پھول کی کہانی سے ذکرِ خوشبو اڑا دیا جائے وسیم بریلوی
یوں لگے تیرے تذکرہ سے، اگر نام میرا ہٹا دیا جائے جیسے اک پھول کی کہانی سے ذکرِ خوشبو اڑا دیا جائے وسیم بریلوی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,065 وہ عطر خاک اب کہاں پانی کی باس میں ہم نے بدل لیا ہے پیالہ گلاس میں آفتاب اقبال شمیم
حسرت جاوید محفلین اپریل 2، 2021 #2,066 حُسنِ بیگانہِ احساسِ جمال اچھا ہے غنچے کِھلتے ہیں تو بِک جاتے ہیں بازاروں میں ذکر کرتے ہیں تیرا مجھ سے با عنوانِ جفا چارہ گر پھول پِرو لائے ہیں تلواروں میں احمد ندیم قاسمی
حُسنِ بیگانہِ احساسِ جمال اچھا ہے غنچے کِھلتے ہیں تو بِک جاتے ہیں بازاروں میں ذکر کرتے ہیں تیرا مجھ سے با عنوانِ جفا چارہ گر پھول پِرو لائے ہیں تلواروں میں احمد ندیم قاسمی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,067 چاند میری طرح پگھلتا رہا نیند میں ساری رات چلتا رہا جانے کس دُکھ سے دل گرفتہ تھا مُنہ پہ بادل کی راکھ ملتا رہا پروین شاکر
چاند میری طرح پگھلتا رہا نیند میں ساری رات چلتا رہا جانے کس دُکھ سے دل گرفتہ تھا مُنہ پہ بادل کی راکھ ملتا رہا پروین شاکر
حسرت جاوید محفلین اپریل 2، 2021 #2,068 جب بھی دیکھا ہے تُجھے عالمِ نو دیکھا ہے مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا احمد ندیم قاسمی
شمشاد لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,069 انہیں تو ستم کا مزا پڑ گیا ہے کہاں کا تجاہل کہاں کا تغافل بیخود دہلوی
محمد شان محسن محفلین اپریل 3، 2021 #2,070 آنکھیں ساقی کی سلامت میرے دشمن ترسیں دوہرے میخانے ہیں نیت میری بھرنے کے لیے
شمشاد لائبریرین اپریل 3، 2021 #2,071 بعد خط آنے کے اس سے تھا وفا کا احتمال لیکن واں تک عمر نے اپنی وفاداری نہ کی قائم چاندپوری
سیما علی لائبریرین اپریل 4، 2021 #2,072 اس شہر میں کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا
شمشاد لائبریرین اپریل 4، 2021 #2,073 اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگا وہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے خالد یوسف
سیما علی لائبریرین اپریل 4، 2021 #2,074 سُن کر مرا فسانہِ غم ، اُس نے یہ کہا دوچار جھوٹ سچ ! یہی خوبی زباں کی ہے مرزا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین اپریل 4، 2021 #2,075 وہ سراپا سامنے ہے، استعارے مسترد چاند، جگنو، پھول، خوشبو اور ستارے مسترد ظفر اقبال
شمشاد لائبریرین اپریل 4، 2021 #2,076 کبھی کبھی تو یہ دل میں سوال اٹھتا ہے کہ اس جدائی میں کیا اس نے پا لیا ہوگا انوار انجم
سیما علی لائبریرین اپریل 4، 2021 #2,077 جس دن سے اپنا طرز فقیرانہ چھٹ گيا شاہی تو مل گئ دل شاہانہ چھٹ گيا مصطفیٰ زیدی
شمشاد لائبریرین اپریل 5، 2021 #2,078 محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا بشیر بدر
سیما علی لائبریرین اپریل 5، 2021 #2,079 نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے شکیل بدایونی
سیما علی لائبریرین اپریل 5، 2021 #2,080 دل روز سجاتا ہوں میں دلہن کی طرح سے غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند محسن نقوی