میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
تیرے بنا جو عمر بتائی بیت گئی
اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام
جتنے خواب خدا نے میرے نام لکھے
ان خوابوں کا ریشہ ریشہ تیرے نام
----------
ایوب خاور
 

سیما علی

لائبریرین
میں اپنے دل کی سنوں یا کہ اس زمانے کی
یہاں ہے رسم محبت نشاں مٹانے کی
میں تم سے مل کے بہت ہی اداس رہتی ہوں
سزا ملی ہے مجھے تم سے دل لگانے کی
(شگفتہ شفیق)
 

سیما علی

لائبریرین
مار دو جان سے کوئی غم نہیں، پر یہ سزا مت دو
کہ ہمارے سامنے بیٹھ کر ہم کو تم اجنبی سے لگو
(پروین شاکر)
 

سیما علی

لائبریرین
ﺳﺘﻢ ﮨﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﺟﻔﺎ ﮨﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﻧﮕﺎﮦ ﺍﻟﻔﺖ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻗﺴﻢ ﮨﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺮ ﮐﯽ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ۔۔
.
ﺩﺍﻍؔ ﺩﮨﻠﻮﯼ
 

سیما علی

لائبریرین
تو ہے وہ نیند جو پوری نہ ہوئی ہو شب بھر..
میں ہوں وہ خواب کہ جو ٹھیک سے ٹوٹا بھی نہ ہو!!
ابھیشک شکلا
 

سیما علی

لائبریرین
و میرا حوصلہ تو دیکھ، داد تو دے کہ اب مجھے
شوقِ کمال بھی نہیں، خوفِ زوال بھی نہیں۔۔۔

جون ایلیا
 

سیما علی

لائبریرین
مُحبت میں جو گزرے ہیں وہی دو پل ہمارے تھے
وہی دو پل ہمیشہ کو ٹھہر جاتے تو اچھا تھا

سید ارشاد قمر
 
Top