وہ مطمئن تھے بہت قتل کر کے محسن کا مگر یہ ذکرِ وفا صبح و شام کس کا ہے محسن نقوی
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,041 وہ مطمئن تھے بہت قتل کر کے محسن کا مگر یہ ذکرِ وفا صبح و شام کس کا ہے محسن نقوی
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,042 وہی بام و در ہیں جلے ہوئے، وہی چاند چہرے ڈھلے ہوئے وہی صبح کوئے ملال ہے وہی شام شہر خراب ہے سعد الله شاہ
وہی بام و در ہیں جلے ہوئے، وہی چاند چہرے ڈھلے ہوئے وہی صبح کوئے ملال ہے وہی شام شہر خراب ہے سعد الله شاہ
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,043 دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ہے ۔۔۔۔۔۔۔ لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,044 دل کی حویلی پر مدت سے خاموشی کا قفل پڑا ہے چیخ رہے ہیں خالی کمرے شام سے کتنی تیز ہوا ہے (ناصر کاظمی)
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,045 سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کی سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں (احمد فراز)
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,046 ہائے کیا یہ شامِ ملاقات آئ لب پہ مشکل سے تیری بات آئ ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,047 چھوڑ آئے ھو سرشام اسے کیوں ناصر اسے پھر گھر سے بلا لاؤ کہ کچھ رات کٹے ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,048 کیا وعدۂ دیدار کو سچ جانتے ہو یاسؔ لو فرض کرو آئی قیامت کی سحر بھی یگانہ چنگیزی
محمد شان محسن محفلین اپریل 1، 2021 #2,049 دل کا عالم عاشقی میں کیا کہوں کیا ہو گیا رنج سہتے سہتے پتھر کا کلیجہ ہو گیا اوگھٹ شاہ وارثی
شمشاد لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,050 ہونٹوں پر صحرا رہتا ہے آنکھ میں کھارا پانی ایک کنارا آگ ہے میرا ایک کنارہ پانی فوزیہ شیخ
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 1، 2021 #2,051 کاش منزل مجھے ملے نہ کبھی مار ڈالے مجھے سفر میرا عرش سلطانپوری
ضیاء حیدری محفلین اپریل 2، 2021 #2,053 دل فقر کی دولت سے مرا اتناغنی ہے دنیا کے زر و مال پہ میں تُف نہیں کرتا
محمد شان محسن محفلین اپریل 2، 2021 #2,054 ملیں بھی وہ تو کیونکر آرزو بر آئے گی دل کی نہ ہوگا خود خیال ان کو نہ ہوگی التجا مجھ سے حسرت موہانی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,055 کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا
محمد شان محسن محفلین اپریل 2، 2021 #2,056 اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم یہ کہاں کا روگ لے آئے تری محفل سے ہم دیکھیے اس خانہ ویرانی کا کیا انجام ہو اپنی دنیا لے کے نکلے ہیں کسی کے دل سے ہم فطرتؔ وارثی
اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم یہ کہاں کا روگ لے آئے تری محفل سے ہم دیکھیے اس خانہ ویرانی کا کیا انجام ہو اپنی دنیا لے کے نکلے ہیں کسی کے دل سے ہم فطرتؔ وارثی
شمشاد لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,057 محمد شان محسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔ یہ رہا تعارف کا زمرہ
محمد شان محسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔ یہ رہا تعارف کا زمرہ
شمشاد لائبریرین اپریل 2، 2021 #2,058 جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پر ہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے اکبر الہ آبادی
حسرت جاوید محفلین اپریل 2، 2021 #2,059 گُلِ یاسمیں نے کہا: کاش منزل مجھے ملے نہ کبھی مار ڈالے مجھے سفر میرا عرش سلطانپوری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ۔
گُلِ یاسمیں نے کہا: کاش منزل مجھے ملے نہ کبھی مار ڈالے مجھے سفر میرا عرش سلطانپوری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ۔
حسرت جاوید محفلین اپریل 2، 2021 #2,060 محمد شان محسن نے کہا: اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم یہ کہاں کا روگ لے آئے تری محفل سے ہم دیکھیے اس خانہ ویرانی کا کیا انجام ہو اپنی دنیا لے کے نکلے ہیں کسی کے دل سے ہم فطرتؔ وارثی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اپنی دنیا لے کے نکلے ہیں کسی کے دل سے ہم۔ واہ، لاجواب۔
محمد شان محسن نے کہا: اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم یہ کہاں کا روگ لے آئے تری محفل سے ہم دیکھیے اس خانہ ویرانی کا کیا انجام ہو اپنی دنیا لے کے نکلے ہیں کسی کے دل سے ہم فطرتؔ وارثی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اپنی دنیا لے کے نکلے ہیں کسی کے دل سے ہم۔ واہ، لاجواب۔