میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
اس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوں
ڈھونڈنے اس کو چلا ہوں جسے پا بھی نہ سکوں
(امیر مینائی)
 

سیما علی

لائبریرین
عشق میں جان سے گزُر جائیں
اب یہی جی میں ہے، کہ مر جائیں
شب وہی شب ہے، دن وہی دن ہیں
جو تِری یاد میں گزُر جائیں
مولانا حسرت موہانی
 

سیما علی

لائبریرین
ﮔﺎﮬﮯ ﮔﺎﮬﮯ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮬﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﮬﮯ ﺍﻣﯿﺮ...!!
ﻗﺪﺭ ﮐﮭﻮ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ ﮬﺮ ﺭﻭﺯ ﮐﺎ ﺁﻧﺎ ﺟﺎﻧﺎ...!!

امیر مینائی
 

سیما علی

لائبریرین
بدلی ہوئی نگاہ کو پہچانتا ہوں میں
دینے لگے پھر آپ فریبِ نظر مجھے

لے جاؤ ساتھ ہوش کو، اے اہلِ ہوش جاؤ
ہے خوب اپنی بےخبری کی خبر مجھے
حفیظ جالندھری
 

سیما علی

لائبریرین
یہ رکے رکے سے آنسو، یہ دبی دبی سی آہیں

یونہی کب تلک خدایا، غمِ زندگی نبھائیں

(مجروح سلطان پوری)
 

حسرت جاوید

محفلین
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
ہم اہل ہوس عشق کے قابل ہی کہاں تھے
لیکن تری الفت کا ہمیں پاس بہت ہے

ہم کوئے ملامت میں بھی رہ لیں گے خوشی سے
اک اہل محبّت ہے اگر پاس ،بہت ہے
 
Top