گلے لگ کر ہم اس کے، خوب روئے خوشی اک دن ملی تھی راہ چلتے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #2,182 ایک دیوانہ یہ کہتے ہوئے ہنستا جاتا کاش منزل سے بھی آگے کوئی رستا جاتا اے میرے ابر گریزاں مری آنکھوں کی طرح گر برسنا ہی تجھے تھا تو برستا جاتا احمد فراز
ایک دیوانہ یہ کہتے ہوئے ہنستا جاتا کاش منزل سے بھی آگے کوئی رستا جاتا اے میرے ابر گریزاں مری آنکھوں کی طرح گر برسنا ہی تجھے تھا تو برستا جاتا احمد فراز
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #2,183 برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانے کس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے (ندا فاضلی)
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #2,185 روشن ہیں دل کے داغ نہ آنکھوں کے شب چراغ کیوں شام ہی سے بجھ گئے محفل کے سب چراغ وہ دن نہیں کرن سے کرن میں لگے جو آگ وہ شب کہاں چراغ سے جلتے تھے جب چراغ شکیب جلالی
روشن ہیں دل کے داغ نہ آنکھوں کے شب چراغ کیوں شام ہی سے بجھ گئے محفل کے سب چراغ وہ دن نہیں کرن سے کرن میں لگے جو آگ وہ شب کہاں چراغ سے جلتے تھے جب چراغ شکیب جلالی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #2,186 ہوا ہے اب تو یہ نقشہ تیرے بیمارِ ہجراں کا کہ جس نے کھولکر منہ اسکا دیکھا بس وہیں ڈھانکا
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #2,187 تیری قربت کے لمحے پھول جیسے مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #2,188 ایک وضع پر ہی نہیں ہے زمانے کا طورِ آہ معلوم ہو گیا ہمیں لیل و نہار سے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #2,189 دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میں جو کچھ مجھے دیا ہے وہ لوٹا رہا ہوں میں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #2,190 چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچا تمھیں راتب مہیا کیوں کریں ہم جون ایلیا
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #2,191 نہ جانے کون سا آسیب دل میں بستا ہے کہ جو بھی ٹھہرا وہ آخر مکان چھوڑ گیا پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اپریل 23، 2021 #2,192 چوم کر آیا ہے یہ دست حنائی آپ کا کیوں نہ رکھوں میں کلیجے سے لگا کر تیر کو شیر سنگھ ناز دہلوی
سیما علی لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,193 غم میں کچھ غم کا مشغلا کیجے درد کی درد سے دوا کیجے منظر لکھنوی
سیما علی لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,194 دل میں اک درد اٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے بیٹھے بیٹھے ہمیں کیا جانئے کیا یاد آیا!!!!!!!!!!!!!!!!
سیما علی لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,195 یہ دل کا درد تو عمروں کا روگ ہے پیارے سو جائے بھی تو پہر دو پہر کو جاتا ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,196 راس آنے لگی دنیا تو کہا دل نے کہ جا اب تجھے درد کی دولت نہیں ملنے والی
سیما علی لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,197 حال تم سن لو مرا دیکھ لو صورت میری درد وہ چیز نہیں ہے کہ دکھائے کوئی
سیما علی لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,198 کچھ درد کی شدت ہے کچھ پاس محبت ہے ہم آہ تو کرتے ہیں فریاد نہیں کرتے
شمشاد لائبریرین اپریل 25، 2021 #2,199 مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائے کہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے عاصم بخشی
مومن فرحین لائبریرین اپریل 27، 2021 #2,200 کب لوٹا ہے بہتا پانی بچھڑا ساجن روٹھا دوست ہم نے اس کو اپنا جانا جب تک ہاتھ میں داماں تھا ابن انشاء