وقت نے ایک ہی نکتہ تو کیا ہے تعلیم حاکم وقت کو !!مسند سے !!اتارا جائے جون ایلیا
سیما علی لائبریرین نومبر 8، 2022 #3,001 وقت نے ایک ہی نکتہ تو کیا ہے تعلیم حاکم وقت کو !!مسند سے !!اتارا جائے جون ایلیا آخری تدوین: نومبر 9، 2022
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2022 #3,002 ظلمت ہی کے سائے میں سکوں ڈھونڈئیے مظہرؔ خیرات بہت مانگ چکے نور سحر سے مظہر امام
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2022 #3,003 ظل ہما بھی واں سے سعادت کرے حصول جس سر زمیں پہ نقش قدم ہے فقیر کا نظیر اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2022 #3,004 ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہرا خامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح پروین شاکر
ط طاہر شیخ محفلین نومبر 28، 2022 #3,005 نامرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں تو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں احمد فراز
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2022 #3,006 چٹک میں غنچے کی وہ صورت جاں فزا تو نہیں سنی ہے پہلے بھی آواز یہ کہیں میں نے اختر علی اختر
علی وقار محفلین نومبر 30، 2022 #3,007 برباد کر گئی مرے لہجے کی تمکنت تھا میرا انکسار بھی پندار کی طرح کرّار نُوری
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 1، 2022 #3,008 ہر رنگ میں تیرے ساتھ میں رنگ جاؤں مگر سن لازم ہے یہ تجھ پہ بھی کے تو رنگ نہ بدلے نامعلوم
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 1، 2022 #3,009 بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے خمار بارہ بنکوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 2، 2022 #3,010 آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا عبید اللہ علیم
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 2، 2022 #3,011 شاعری میں میر و غالب کے زمانے اب کہاں شہرتیں جب اتنی سستی ہوں ادب دیکھے گا کون معراج فیض آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2022 #3,012 طالب دست ہوس اور کئی دامن تھے ہم سے ملتا جو نہ یوسف کے گریباں سے ملا مصطفیٰ زیدی کلیات مصطفیٰ زیدی ( قبائے ساز)
طالب دست ہوس اور کئی دامن تھے ہم سے ملتا جو نہ یوسف کے گریباں سے ملا مصطفیٰ زیدی کلیات مصطفیٰ زیدی ( قبائے ساز)
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2022 #3,013 غم گساروں کو بھی ہے اپنے ہی آلام سے کام دل پہ جو بیتی ہے اے دیدۂ نمناک نہ کہہ ضیاء جالندھری
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2022 #3,014 فراق یار میں رہتا ہے یوں تصور گور خیال جیسے مسافر کا ہو سرا کی طرف حیدر علی آتش
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2022 #3,015 قطع ہوتا رہے اس طرح بیان واعظ ایک ہی بات میں ہو بند زبان واعظ حبیب موسوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2022 #3,016 کون سا دل ہے جو دیوانہ نہیں ہے اس کا خط شب رنگ سے سرمایۂ سودا ہے وہ رخ خواجہ حیدر علی آتش
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2022 #3,017 کہاں ہیں اب وہ مسافر نواز بہتیرے اٹھا کے لے گئے خانہ بدوش ڈیرے تک انور شعور
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 3، 2022 #3,018 لے جاتی ہے اس سمت ہمیں گردش دوراں اے دوست خرابات سے کیا کام ہمارا کر لیتے ہیں تخلیق کوئی وجہ اذیت بھاتا نہیں خود ہم کو بھی آرام ہمارا عبد الحمید عدم
لے جاتی ہے اس سمت ہمیں گردش دوراں اے دوست خرابات سے کیا کام ہمارا کر لیتے ہیں تخلیق کوئی وجہ اذیت بھاتا نہیں خود ہم کو بھی آرام ہمارا عبد الحمید عدم
سیما علی لائبریرین دسمبر 10، 2022 #3,019 وہ اپنی عمر کو پہلے پرو لیتا ہے !!!ڈوری میں پھر اس کے بعد گنتی عمر کی دن رات کرتا ہے وزیر آغا
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 10، 2022 #3,020 نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں تیرے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے