ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہو جائے
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #541 ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہو جائے
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #542 ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے (بشیر بدر)
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #543 ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے کہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے یونہی روز ملنے کی آرزو بڑی رکھ رکھاؤ کی گفتگو یہ شرافتیں نہیں بے غرض اسے آپ سے کوئی کام ہے (بشیر بدر)
ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے کہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے یونہی روز ملنے کی آرزو بڑی رکھ رکھاؤ کی گفتگو یہ شرافتیں نہیں بے غرض اسے آپ سے کوئی کام ہے (بشیر بدر)
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #545 میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوں ترا جسم بے تغیر مرا پیار جاوداں ہے (بشیر بدر)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #546 وہ غزل والوں کا اصلوب سمجھتے ہونگے چاند کہتے ھیں کسے خوب سمجھتے ہونگے اتنی ملتی ہے میری غزلوں سے تیری صورت لوگ تجھ کو میرا محبوب سمجھتے ہونگے
وہ غزل والوں کا اصلوب سمجھتے ہونگے چاند کہتے ھیں کسے خوب سمجھتے ہونگے اتنی ملتی ہے میری غزلوں سے تیری صورت لوگ تجھ کو میرا محبوب سمجھتے ہونگے
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #547 دوست بھی ملتے ھیں محفل بھی جمی رہتی ہے تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟ کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے فراز
دوست بھی ملتے ھیں محفل بھی جمی رہتی ہے تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟ کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے فراز
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #548 ہے مشق وفا جانتے ہیں لغزش پا تک اے شمع تجھے دعوی ثابت قدمی ہے (چچا)
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #550 دیکھ کر اس حسین پیکر کو نشہ سا آ گیا سمندر کو ڈولتی ڈگمگاتی سی ناؤ پی گئی آ کے سارے ساگر کو (فارغ بخاری)
دیکھ کر اس حسین پیکر کو نشہ سا آ گیا سمندر کو ڈولتی ڈگمگاتی سی ناؤ پی گئی آ کے سارے ساگر کو (فارغ بخاری)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #551 دل کو کسی خیال کی فرصت نہیں رہی ہر لمحہ بس خیال تمہارا ہے آج کل
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #552 بولے ان کو آج کل سے ہے خیال ذہن ان کا تیزی رکھتا ہے کمال (میر تقی میر)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #553 پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے پھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیں میری سنیں تو دل کا کہا مان جائیے اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس یہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہو آنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے
پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے پھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیں میری سنیں تو دل کا کہا مان جائیے اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس یہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہو آنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #554 میں آخر آدمی ہوں کوئی لغزش ہو ہی جاتی ہے مگر اک وصف ہے مجھ میں دل آزاری نہیں کرتا (عاصی کرنالی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #555 آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں تو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #556 ڈار سے بچھڑا ہوا کبوتر شاخ سے ٹوٹا ہوا گلاب آدھا دھوپ کا سرمایہ ہے آدھی دولت چھاؤں کی اس رستے پر پیچھے سے اتنی آوازیں آئیں جمالؔ ایک جگہ تو گھوم کے رہ گئی ایڑی سیدھے پاؤں کی (جمال احسانی)
ڈار سے بچھڑا ہوا کبوتر شاخ سے ٹوٹا ہوا گلاب آدھا دھوپ کا سرمایہ ہے آدھی دولت چھاؤں کی اس رستے پر پیچھے سے اتنی آوازیں آئیں جمالؔ ایک جگہ تو گھوم کے رہ گئی ایڑی سیدھے پاؤں کی (جمال احسانی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #557 الفاظ میں نہ ڈھونڈ میری بے قراریاں اے بے خبر زباں نہیں دل بے قرار ہے ۔
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #558 ہنسا ہنسا کے شب وصل اشک بار کیا تسلیاں مجھے دے دے کے بے قرار کیا یہ کس نے جلوہ ہمارے سر مزار کیا کہ دل سے شور اٹھا ہائے بے قرار کیا (داغ دہلوی)
ہنسا ہنسا کے شب وصل اشک بار کیا تسلیاں مجھے دے دے کے بے قرار کیا یہ کس نے جلوہ ہمارے سر مزار کیا کہ دل سے شور اٹھا ہائے بے قرار کیا (داغ دہلوی)
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #560 حیرت غرور حسن سے شوخی سے اضطراب دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام (حسرت موہانی)