دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیں میں نے تو سب حساب جاں بر سر عام رکھ دیا (احمد فراز)
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #581 دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیں میں نے تو سب حساب جاں بر سر عام رکھ دیا (احمد فراز)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #582 قدم قدم پہ تیری آہٹوں کا ڈیرہ ہے مگر نظر میں وہی شب زدہ اندھیرا ہے تہی تہی سے مناظر ھیں گرد گرد فضا متاع عمر وہی ایک خواب تیرا ہے
قدم قدم پہ تیری آہٹوں کا ڈیرہ ہے مگر نظر میں وہی شب زدہ اندھیرا ہے تہی تہی سے مناظر ھیں گرد گرد فضا متاع عمر وہی ایک خواب تیرا ہے
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #583 اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ جیسے کوئی نبا رہا ہو رقیب سے (ساحر لدھیانوی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #584 ہے یہاں کس کو دماغ انجمن آرائی کا اپنے رہنے کو مکاں چاہئیے تنہائی کا شیشہ دل کو مرے چور کیا کیوں اس نے؟ کیا بگاڑا تھا بھلا گبند مینائی کا؟ بھیج دیتا ہے خیال اپنا عوض اپنے مدام کس قدر یار کو غم ہے میری تنہائی کا!
ہے یہاں کس کو دماغ انجمن آرائی کا اپنے رہنے کو مکاں چاہئیے تنہائی کا شیشہ دل کو مرے چور کیا کیوں اس نے؟ کیا بگاڑا تھا بھلا گبند مینائی کا؟ بھیج دیتا ہے خیال اپنا عوض اپنے مدام کس قدر یار کو غم ہے میری تنہائی کا!
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #585 سب نے مشہور کیا مجھ سے محبت ہے تجھے مجھ کو اچھے لگے الزام لگانے والے
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #586 بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں (فراق گورکھپوری)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #587 حال دل احوال غم شرح تمنا عرض شوق بے خودی میں کہہ گئے افسانہ در افسانہ ہم شکیل بدایونی
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #588 ناگاہ نا م میرا تمھارے لبوں پہ آئے افواہ بن کےشہرمیں اورپھیل جاؤں میں کس نےکہاتھا؟ "ٹھیک ہے منظورہے ہمیں" اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟ (سید عاطف علی)
ناگاہ نا م میرا تمھارے لبوں پہ آئے افواہ بن کےشہرمیں اورپھیل جاؤں میں کس نےکہاتھا؟ "ٹھیک ہے منظورہے ہمیں" اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟ (سید عاطف علی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #589 حرف تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے باب اک اور محبت کا کھلا چاہتا ہے اک حجاب تہہ اقرار ہے مانع ورنہ گل کو معلوم ہے کیا دست صبا چاہتا ہے یہی خاموشی کئی رنگ میں ظاہر ہو گی اور کچھ روز کہ وہ شوخ کھلا چاہتا ہے پروین جی ۔۔۔ آخری تدوین: مئی 11، 2020
حرف تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے باب اک اور محبت کا کھلا چاہتا ہے اک حجاب تہہ اقرار ہے مانع ورنہ گل کو معلوم ہے کیا دست صبا چاہتا ہے یہی خاموشی کئی رنگ میں ظاہر ہو گی اور کچھ روز کہ وہ شوخ کھلا چاہتا ہے پروین جی ۔۔۔
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #590 ان پہ دل ہی آ گیا لے ہی گئے وہ میرا دل یہ تقاضا حسن کا تھا وہ شرارت کا اثر (مرلی دھر شاد)
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #592 قیودِ زیست نے مشکل میں ڈال رکھا ہے ترے خیال نے لیکن، سنبھال رکھا ہے جو تیرے سامنے ہم نے سوال رکھا ہے یہی سمجھ لے کہ امرِ محال رکھا ہے (سید عاطف علی)
قیودِ زیست نے مشکل میں ڈال رکھا ہے ترے خیال نے لیکن، سنبھال رکھا ہے جو تیرے سامنے ہم نے سوال رکھا ہے یہی سمجھ لے کہ امرِ محال رکھا ہے (سید عاطف علی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #593 کہو کہو یہ محبت کا لفظ پھر سے کہو اسے چھپاؤ نہ ہم سے یہ کوئی راز نہیں
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #594 بتاؤ دل دوں نہ دوں کہو تو عجیب نازک معاملہ ہے ادھر تو دیکھو نظر ملاؤ یہ کس کی شوخی مچل رہی ہے (آغا شاعر قزلباش)
بتاؤ دل دوں نہ دوں کہو تو عجیب نازک معاملہ ہے ادھر تو دیکھو نظر ملاؤ یہ کس کی شوخی مچل رہی ہے (آغا شاعر قزلباش)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #595 ہر حسن سادہ لوح نہ دل میں اتر سکا کچھ تو مزاج یار میں گہرائیاں بھی ہو
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #596 ملتا نہیں پتا ترے چھلے کے چور کا اے گل بدن یہ شوخی دزد حنا نہ ہو (امداد امام اثرؔ)
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #598 برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانے کس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے (ندا فاضلی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 11، 2020 #599 اس کی طرح اپنا نام لے کر خود کو بھی لگی نئی نئی میں پروین شاکر
شمشاد خان محفلین مئی 11، 2020 #600 جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں (قتیل شفائی)