میں سوچتا ہوں بہت زندگی کے بارے میں یہ زندگی بھی مجھے سوچ کر نہ رہ جائے (ابھیشیک شکلا)
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,041 میں سوچتا ہوں بہت زندگی کے بارے میں یہ زندگی بھی مجھے سوچ کر نہ رہ جائے (ابھیشیک شکلا)
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,042 کبھی کبھی تو کسی اجنبی کے ملنے پر بہت پرانا کوئی سلسلہ نکلتا ہے (منظور ہاشمی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,043 جذبے کی کڑی دھوپ ہو تو کیا نہیں ممکن یہ کس نے کہا سنگ پگھلتا ہی نہیں ہے (اختر لکھنوی)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,044 کیا خُوب ہی ہوتا اگر دُکھ ریت کے ہوتے مُٹھی سے گرا دیتے , پاؤں سے اُڑا دیتے جون ایلیاء.
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,045 کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں (فاطمہ حسن)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,046 کتنے جھوٹے تھے ہم محبت میں تم بھی زندہ ہو ہم بھی زندہ ہیں جون ایلیاء
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,047 میں نے ماں کا لباس جب پہنا مجھ کو تتلی نے اپنے رنگ دیے (فاطمہ حسن)
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,048 اے کاتب تقدیر یہ تقدیر میں لکھ دے بس اس کی محبت مری جاگیر میں لکھ دے (فرحت ندیم ہمایوں)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,049 بزمِ خیال میں ، ترے حُسن کی شمع جل گئی درد کا چاند بُجھ گیا ، ہِجر کی رات ڈھل گئی فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,050 مقتل شوق کے آداب نرالے ہیں بہت دل بھی قاتل کو دیا کرتے ہیں سر سے پہلے (علی سردار جعفری)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,051 اے شیخ آدمی کے بھی درجے ہیں مختلف انسان ہیں ضرور مگر واجبی سے آپ بیخود دہلوی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,052 میں اُس کو دیکھتا رہتا تھا حیرتوں سے یہ زندگی سے تعارف کی ابتدا تھی مِری احمد فراز
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,053 عاشقی کے بھی کچھ آداب ہوا کرتے ہیں زخم کھایاہے تو کیا حشر اٹھانے لگ جائیں (خان رضوان)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,054 غم عاشقی سے کہہ دو رہ عام تک نہ پہنچے مجھے خوف ہے یہ تہمت مرے نام تک نہ پہنچے میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے شکیل بدایونی
غم عاشقی سے کہہ دو رہ عام تک نہ پہنچے مجھے خوف ہے یہ تہمت مرے نام تک نہ پہنچے میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے شکیل بدایونی
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,055 مری صبح غم بلا سے کبھی شام تک نہ پہنچے مجھے ڈر یہ ہے برائی ترے نام تک نہ پہنچے (کلیم عاجز)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 14، 2020 #1,056 اے شعور آدمی نہیں جاتا بزم میں سوٹ بوٹ جاتا ہے انور شعور
محمل ابراہیم لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,057 مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 15، 2020 #1,058 محمل ابراہیم نے کہا: مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سید طاہر علی رضوی کا یہ شعر محولہ بالا شکل میں درست نہیں ہے، بلکہ صحیح یوں ہے: مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا اس کو چُھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے آخری تدوین: ستمبر 15، 2020
محمل ابراہیم نے کہا: مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سید طاہر علی رضوی کا یہ شعر محولہ بالا شکل میں درست نہیں ہے، بلکہ صحیح یوں ہے: مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا اس کو چُھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 15، 2020 #1,059 میں نے پلکوں سے درِ یار پہ دستک دی ہے میں وہ سائل ہوں جسے کوئ صدا یاد نہیں ساغر صدیقی
محمد عبدالرؤوف لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,060 اذاں پہ قید نہیں بندش نماز نہیں ہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں انجم خیالی