میرے پسندیدہ اشعار

Ali Baba

محفلین
کسی نے مخبری کر دی ہے ان کی
مرے سب دوست اندر ہوگئے ہیں
کچھ ان پھولوں کے بارے میں بتائیں
جو مرجھانے سے بہتر ہوگئے ہیں
علی زریون
 

سیما علی

لائبریرین
میں تو اک گونج میں زندہ ہوں سرِ ِ بزم رضی
جن کو ہونا تھا یہاں نغمہ سرا ہو بھی چکے


خواجہ رضی حیدر
 

سیما علی

لائبریرین
جتنی دیر ملوں میں اس سے
اتنی دیر تو یوں لگتا ھے
سمے سے لے کے کرانت سمے تک
سارا جیون میرے پاس

عبید اللہ علیم
 
Top