محبت بری ہے بری ہے محبت کہے جا رہے ہیں کیے جا رہے ہیں جون
سیما علی لائبریرین ستمبر 25، 2020 #1,182 اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا فیض صاحب
Ali Baba محفلین ستمبر 25، 2020 #1,183 کسی نے مخبری کر دی ہے ان کی مرے سب دوست اندر ہوگئے ہیں کچھ ان پھولوں کے بارے میں بتائیں جو مرجھانے سے بہتر ہوگئے ہیں علی زریون
کسی نے مخبری کر دی ہے ان کی مرے سب دوست اندر ہوگئے ہیں کچھ ان پھولوں کے بارے میں بتائیں جو مرجھانے سے بہتر ہوگئے ہیں علی زریون
سیما علی لائبریرین ستمبر 25، 2020 #1,184 میں دل کے داغ دکھاؤں کہ زخم سر ان کو جو پوچھتے ہیں کہ مفہوم دوستی کیا ہے!!!!! پیرزادہ قاسم
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین ستمبر 25، 2020 #1,186 اس کے جانے کا کب ملال ہے مجھ کو دکھ تو یہ ہے وہ مرا پرس لے کے بھاگی ہے عظیم
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین ستمبر 25، 2020 #1,187 چائے والا ہے رہ نما یاں کا وہ بھی کہتا فقیر ہے خود کو عظیم
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2020 #1,188 اور کیا اس سے زیادہ کوئی نرمی برتوں دل کے زخموں کو چھوا ہے ترے گالوں کی طرح (جاں نثاراختر)
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین ستمبر 26، 2020 #1,189 اس کے لب ہیں کہ شبنم میں بھیگا گلاب اور تپش وہ کہ جلتا ہوا آفتاب عظیم
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,190 آج سب ہیں بے قیمت گریہ بھی تبسم بھی دل میں ہنس لیا جائے دل میں رو لیا جائے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 26، 2020 #1,191 کرتی ہے مجھے قتل مرے یار کی تلوار تلوار کی تلوار ہے رفتار کی رفتار امام بخش ناسخ
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,192 کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہے ایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے (فنا نظامی کانپوری)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 26، 2020 #1,193 یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوں اس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گا منور رانا
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,194 نہ صاحبانِ جنوں ہیں نہ اہل کشف وکمال ہمارے عہد میں آئیں کثافتیں کیسی عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,195 چہرے بدل بدل کر مل رہے ہیں لوگ اتنا برا سلوک میری سادگی کے ساتھ محسن نقوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,196 میں تو اک گونج میں زندہ ہوں سرِ ِ بزم رضی جن کو ہونا تھا یہاں نغمہ سرا ہو بھی چکے خواجہ رضی حیدر
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,197 لے دے کے اب یہی ہے نشانِ ضیا قتیل جب دِل جلے تو اُس کو دیا کہہ لیا کرو قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,198 کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناں کب تک کوئی الجھی ہی زلفوں کو سنوارے حبیب جالب
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,199 جتنی دیر ملوں میں اس سے اتنی دیر تو یوں لگتا ھے سمے سے لے کے کرانت سمے تک سارا جیون میرے پاس عبید اللہ علیم
جتنی دیر ملوں میں اس سے اتنی دیر تو یوں لگتا ھے سمے سے لے کے کرانت سمے تک سارا جیون میرے پاس عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,200 دشمن ہے ایک شخص بہت ایک شخص کا ہاں عشق ایک نام کو ہے ایک نام سے "رئیس فروغ"