آئے وہ کیوں؟ اِس آنے سے حاصل ہی کیا ہوا چُپ تھوڑی دیر بیٹھے، اُٹھے، گھر چلے گئے امیر مینائی
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2020 #1,221 آئے وہ کیوں؟ اِس آنے سے حاصل ہی کیا ہوا چُپ تھوڑی دیر بیٹھے، اُٹھے، گھر چلے گئے امیر مینائی
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین ستمبر 26، 2020 #1,222 پاس آؤ تو مت دور جایا کرو گر ہو جانا تو مت پاس آیا کرو عظیم سہارن پوری
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 27، 2020 #1,223 برائی یا بھلائی گو ہے اپنے واسطے لیکن کسی کو کیوں کہیں ہم بد کہ بدگوئی سے کیا حاصل بہادر شاہ ظفر
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,224 تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہے زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی (اختر سعید خان)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,225 اب کے اس بزم میں کچھ اپنا پتہ بھی دینا پاؤں پر پاؤں جو رکھنا تو دبا بھی دینا (ظفر اقبال)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,226 زندگی شاید اسی کا نام ہے دوریاں مجبوریاں تنہائیاں (کیف بھوپالی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,227 یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں (عباس تابش)
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,228 لے دے کے اب یہی ہے نشانِ ضیا قتیل جب دِل جلے تو اُس کو دیا کہہ لیا کرو قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,229 کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناں کب تک کوئی الجھی ہی زلفوں کو سنوارے حبیب جالب
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,230 شمعِ تنہا کی طرح، صبح کے تارے جیسے شہر میں ایک دو ہی ہوں گے ہمارے جیسے عرفان صدیقی
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,231 جتنی دیر ملوں میں اس سے اتنی دیر تو یوں لگتا ھے سمے سے لے کے کرانت سمے تک سارا جیون میرے پاس عبید اللہ علیم
جتنی دیر ملوں میں اس سے اتنی دیر تو یوں لگتا ھے سمے سے لے کے کرانت سمے تک سارا جیون میرے پاس عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,232 نہ جا نے کب میری دنیا میں مسکرا ئے گا وہ ایک شخص کہ خوابوں میں بھی خفا سا لگے محسن نقوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,233 آہ وہ ياديں کہ اس ياد کو ہو کر مجبور دل مايوس نے مدت سے بہلا رکھا ہے حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,234 انا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن پھر اس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے فرحت عباس شاہ
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,235 یہ بات نہ ہوتی تو پہونچتی وہی نوبت دیوار گری آج ۔تو کل بیٹھ گئی چھت اسمٰعیل میرٹھی
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,236 ایماں مجھے روکے ہے، جو کھینچے ہے مجھے کفر کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے اسداللہ خان غالب
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,237 نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,238 یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا جو ہاتھ جگر پہ ہے وہ دستِ دعا ہوتا چراغ حسن حسرت
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,239 بت کو پوجوں گا صنم خانوں میں جا جا کے تو میں اس کے پیچھے مرا ایمان رہے یا نہ رہے (حقیر)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2020 #1,240 دنیا نے خوب سمجھا دنیا نے خوب پرکھا میری نظر کو دیکھا جب آپ کی نظر سے (فرحت کانپوری)