لو پھر ترے لبوں پہ اسی بے وفا کا ذکر احمد فرازؔ تجھ سے کہا نہ بہت ہوا احمد فراز
شمشاد لائبریرین نومبر 11، 2020 #1,581 لو پھر ترے لبوں پہ اسی بے وفا کا ذکر احمد فرازؔ تجھ سے کہا نہ بہت ہوا احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 12، 2020 #1,583 برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقی بادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین نومبر 12، 2020 #1,584 دوا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین نومبر 12، 2020 #1,585 جب مایوسی دلوں پہ چھا جاتی ہے دشمن سے بھی نام تیرا جپواتی ہے ممکن ہے کہ سکھ میں بھول جائیں اطفال لیکن انہیں دکھ میں ماں ہی یاد آتی ہے (مولانا الطاف حسین حالی رحمتہ اللہ علیہ)
جب مایوسی دلوں پہ چھا جاتی ہے دشمن سے بھی نام تیرا جپواتی ہے ممکن ہے کہ سکھ میں بھول جائیں اطفال لیکن انہیں دکھ میں ماں ہی یاد آتی ہے (مولانا الطاف حسین حالی رحمتہ اللہ علیہ)
سیما علی لائبریرین نومبر 12، 2020 #1,586 شمعِ تنہا کی طرح، صبح کے تارے جیسے شہر میں ایک دو ہی ہوں گے ہمارے جیسے عرفان صدیقی
سیما علی لائبریرین نومبر 12، 2020 #1,587 یوں سجا چاند کہ جھلکا تیرے انداز کا رنگ یوں فضا مہکی کہ بدلا میرے ہمراز کا رنگ فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین نومبر 12، 2020 #1,588 وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھی انتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے پروین شاکر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,589 دل میں گھر یار کے پیکاں کیے بیٹھے ہیں مجھ پہ قبضہ مرے مہمان کیے بیٹھے ہیں داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,590 وہ دن بھی آئے کہ انکار کر سکوں ثروت ابھی تو معبد ِ حمد و ثنا کو جاتا ہوں!!!!! ثروت حسین
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,591 خوابوں کی گھٹا دُور برس جائے گی اور تُو لَوٹ آئے گا لے کر فقط آہیں فقط آنسو احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,592 شعر لکھتے ہیں شعر پڑھتے ہیں نوحؔ میں وصف اور کچھ بھی نہیں نوح ناروی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,593 ہر طرف سے ظلمتوں کا ایک سیل بے ایماں اس جہاں میں حاصل فکر و نظر کچھ بھی نہیں نظیر صدیقی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,594 ایک آنسو بھی اثر جب نہ کرے اے تشنہؔ فائدہ رونے سے اب دیدۂ تر کچھ بھی نہیں محمد علی تشنہ
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,595 خود پرستی کے سبب شیخ و برہمن کو ہے خبط سب ادھر ہی کی بناوٹ ہے ادھر کچھ بھی نہیں قلق میرٹھی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,596 با وجودِ ادعائے اتّقا حسرت مجھے آج تک عہدِ ہوس کا وہ فسانا یاد ہے (مولانا حسرت موہانی)
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,597 خلش! کیا بے رخی کا اب گلہ ہو یونہی جب عمر ساری کٹ گئی ہے شفیق خلش
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,598 ایک حقیقت سہی فِردوس میں حُوروں کا وُجُود حُسنِ اِنساں سے نِمٹ لُوں تو وہاں تک دیکھوں احمد ندیم قاسمی
ایک حقیقت سہی فِردوس میں حُوروں کا وُجُود حُسنِ اِنساں سے نِمٹ لُوں تو وہاں تک دیکھوں احمد ندیم قاسمی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,599 وہی آہیں وہی آنسو کے دو قطرے عاجزؔ کیا تری شاعری میں ان کے سوا کچھ بھی نہیں کلیم عاجز
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,600 قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائی چلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو قمر جلالوی