آلام روزگار کو آساں بنا دیا!!!!! جو غم ہوا اسے غم جاناں بنا دیا اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,541 آلام روزگار کو آساں بنا دیا!!!!! جو غم ہوا اسے غم جاناں بنا دیا اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,542 شائستۂ صحبت کوئی ان میں نہیں اصغرؔ کافر نہیں دیکھے کہ مسلماں نہیں دیکھ!!!! اصغر گونڈوی
شمشاد لائبریرین نومبر 4، 2020 #1,544 محبت ایسی مجبوری میں اکثر ہو ہی جاتی ہے تم اتنے پیارے ہو ہم پیار نہ کرتے تو کیا کرتے (ساحل اجمیری)
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,545 ہم سے کیا ہو سکا محبت میں خیر تم نے تو بے وفائی کی فراق گورکھپوری
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,546 جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیں خدا ملائے انہیں زندگی کے ماروں سے نظیر صدیقی
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,547 کیوں دیکھ کے آئینے میں حیراں ہو خود کو چڑھتا ہے یونہی رنگ فقیروں کی دعا کا عبدالحمید عدم
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,548 ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو بشیر بدر
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو بشیر بدر
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,549 ہوئی مدت کہ غالب مرگیا، پر یاد آتا ہے وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا مرزا اسد اللہ خان غالب
ہوئی مدت کہ غالب مرگیا، پر یاد آتا ہے وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا مرزا اسد اللہ خان غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,550 فراز آئے ہو تم اب رفیق شب کے لئے کہ دور جام نا ہنگام رقص باقی ہے احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,551 فراز اس قحط زارِ روشنی میں چراغوں کا دھواں بھی کم نہیں ہے احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,552 فراز راحتِ جاں بھی وہی ہے کیا کیجے وہ جس کے ہاتھ سے سینہ فگار اپنا ہے احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,553 یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فراز ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,554 میرے رقیب سے ہنس کر کلام کرتے ہوئے گزر گیا ہے وہ مجھ کو سلام کرتے ہوئے ذوالفقار ذکی
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,555 عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہا اجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے شہر یار
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,556 کون سا قہر یہ آنکھوں پہ ہوا ہے نازل ایک مدت سے کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے شہریار
شمشاد لائبریرین نومبر 8، 2020 #1,557 علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے جون ایلیا
شمشاد لائبریرین نومبر 8، 2020 #1,558 پلکوں کے ستارے بھی اڑا لے گئی انورؔ وہ درد کی آندھی کہ سر شام چلی تھی انور مسعود
شمشاد لائبریرین نومبر 8، 2020 #1,559 ہماری جیت ہوئی ہے کہ دونوں ہارے ہیں بچھڑ کے ہم نے کئی رات دن گزارے ہیں اسلم کولسری
شمشاد لائبریرین نومبر 8، 2020 #1,560 زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں اور کیا جرم ہے پتا ہی نہیں کرشن بہاری نور