چلو ساغر کے نغمے ساتھ لے کر چھلکتی جوئے باراں تک چلیں گے ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,601 چلو ساغر کے نغمے ساتھ لے کر چھلکتی جوئے باراں تک چلیں گے ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,602 فکرِ پیہم سے دل و جاں ہیں گرفتارِ بلا شام آفت کی گزرتی ہے مصیبت کے سحر امیراللہ تسلیم لکھنوی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,603 تھکن بہت تھی مگر سایہؑ شجر میں جمال میں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا!!!!!!!!! جمال احسانی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,604 داغ تم نے تو بڑی دھوم سے کی تیاری آج یہ عید کا سامان کہاں جاتا ہے!!!!!؟ نواب فصیح الملک داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,605 عاشق جہاں ہوا ہے بے ڈھنگیاں ہی کی ہیں اس میرؔ بے خرد نے کب ڈھب سے دل لگایا میر تقی میر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,606 ساری عمر کا حاصل تھی یہ کھونے والی چیز نہ تھی سوچ رہا ہوں یاد تیری، گم ہونے والی چیز نہ تھی سیف الدین سیف
ساری عمر کا حاصل تھی یہ کھونے والی چیز نہ تھی سوچ رہا ہوں یاد تیری، گم ہونے والی چیز نہ تھی سیف الدین سیف
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,607 اے فناؔ شکر ہے آج بعدِ فنا، اُس نے رکھ لی میرے پیار کی آبرُو اپنے ہاتھوں سے اُس نے مری قبر پہ، چادرِ گُل چڑھائی مزا آ گیا فنا بلند شہری
اے فناؔ شکر ہے آج بعدِ فنا، اُس نے رکھ لی میرے پیار کی آبرُو اپنے ہاتھوں سے اُس نے مری قبر پہ، چادرِ گُل چڑھائی مزا آ گیا فنا بلند شہری
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,608 بیکار نا کر رات بسر منتظری میں آنا اسے ہوتا تو وہ اب تک اثر آتا سید امداد امام اثر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,609 تو لاکھ فراز اپنی شکستوں کو چھپائے یہ چپ تو ترے کرب کا اظہار کرے ہے احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,610 ڈوبتی ناؤ میں سب چیخ رہے ہیں تابشؔ اور مجھے فکر غزل میری مکمل ہو جائے عباس تابش
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,611 بجز اس کے احسانؔ کو کیا سمجھئے بہاروں میں کھویا ہوا اک شرابی احسان دانش
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,612 میری حیرت کا شب وصل یہ باعث ہے امیرؔ سر بہ زانو ہوں کہ زانو پہ یہ سر کس کا ہے امیرمینائی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,613 ترے گیسوئے معنبر کو کبھی چھیڑا تھا میرے ہاتھوں سے ابھی تک تری خوشبو نہ گئی اختر شیرانی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,614 بے خودی بے سبب نہیں غالبؔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے مرزا غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,615 حسرتیں لے گئے اس بزم سے چلنے والے ہاتھ ملتے ہی اٹھے عطر کے ملنے والے داغؔ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,616 وامقؔ یہ دل کی پیاس بھلا یوں بجھے گی کیا اب آگ ہی سے آگ بجھاؤ نشے میں آؤ وامق جونپوری
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,617 وسعتِ ذات میں گم، وحدت و کثرت ہے ریاضؔ جو بیاباں ہیں، وہ ذرّے ہیں بیابانوں کے ریاض خیر آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,618 دیکھ بیدم، اشتیاقِ دید بھی کیا چیز ہے مجھ سے زارو ناتواں کو پا بہ جولاں لے چلا بیدم شاہ وارثی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,619 کیا برا وقت پڑا شہر وفا پر محشرؔ مجھ کو ہی ڈھونڈتی ہے میری وفا میرے بعد محشر بدایونی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,620 شمع بجھتی ہے تو اس میں سے دھواں اٹھتا ہے شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد مرزا غالب