میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیں
کتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
سلیم کوثر
 

سیما علی

لائبریرین
موج تخیل گل کا تبسم پرتو شبنم بجلی کا سایہ
دھوکا ہے دھوکا نام جوانی اس کو جوانی کوئی نہ سمجھے

نثار اٹاوی
 

شمشاد

لائبریرین
سلسلہ میرے ان اشکوں کا بکھر جاتا ہے
مجھ کو تشویش ہے کچھ روز سے میرے محبوب
حسن نعیم
 

شمشاد

لائبریرین
مانگا تو تھا ہم نے اسے فجر کی نمازوں میں
پر شاید اسے چاہنے والا تہجد کا پابند تھا
(نامعلوم)
 
Top