میرے گھر والے میری شادی نہیں کروا رہے

نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب کیا آپ کے پاس کرامات ہیں ؟؟؟؟؟

السلام علیکم
محترم فاروق جی
یہ کرامت ہی تو ہے کہ آپ مکمل دلجمعی کے ساتھ میری طرف متوجہ ہیں ۔
انسان بذات خود بہت بڑی کرامت ہے ۔
اور اگر سچے یقین سے صراط مستقیم پر گامزن ہو تو
آپ جیسی ہستی بھی صاحب کرامات کہلاتی ہے ۔
خوش رہیں آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
اکہوں اکہوں اکہوں کیا بات ہے کیا بات ہے :eek:
ایک کپ چاے کا چلیے گا کیا :coffee:

السلام علیکم
محترم فاروق جی
چائے وہ بھی چاہت سے بھرپور
اس سے بڑھ کر اور نذرانہ کیا ہو گا ۔
اب تو شمشاد بھائی کی بات پر غور کرنا پڑے گا ۔
شمشاد بھائی کہاں ہے جنم پرچی ۔
نایاب
 

عسکری

معطل
یہ سب آپ کو غلط مشورے دے رہے ہیں لو میں آپ کو سیکریٹ بتاتا ہوں کہ شادی جلدی کیسے کرنی ہے آپ مشہور کر دو آپ نے شادی نہیں کرنی آپ ابھی بچے ہو آپ کو شادی سے نفرت ہے پھر دیکھو روز اپ کی فیملی ایک لڑکی دیکھنے جائے گی آپ کے لیے می‌ں تو پھنس گیا ہوں یہ بات اپنے گھر میں کر کے کہ میں نے شادی نہیں کرنی اب جب بھی بات ہو میری امی اس بات کو مروڑ توڑ کر میری شادی پر لےآتی ہیں اور روز جینا حرام کر رکھا ہے پوچھ پوچھ کر شادی کے بارے میں۔لگتا ہے گھر والے الٹا سنتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو یہ تو چائے کے کپ پر ٹرخا رہے ہیں۔ ایسے میں دلہن تو کیا دلہن کو فوٹو بھی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔
 

عسکری

معطل
بھائی جی میں نے نہین کی اسلئے جینا حرام کر رکھا ہے ایک بار کر لوں تو پھر مرنا حرام ہو گا۔
 

عسکری

معطل
میں عربی نہیں کہ سارا دن یہ سوچوں مجھے اور بہت کام ہیں ابھی میرا کیا فیوچر ہے یہ اہم ہے نا کہ میری خواہش کیا ہے یہ کیا لوگ ہین یار کمایا کچھ ہو نہیں بنک خالی ہو اپنا گھر تک بنایا نا ہو اپنی کمائی سے اور چلے شادی کرنے تاکہ ساری زندگی پریشان حیران رہیں مجھے اپنے بابا کی کمائی سے نہیں اپنی کمائی سے کچھ بننا ہے تب سوچنا ہے کچھ ۔
 

علی ذاکر

محفلین
لگتا ہے تمہیں میری بات اتنی پسند آئ ہے کہ ابھی سے ادھر جانے کی تیاری شروع کر دی ہے جو جمعرات کو ملنے کا پروگرام بھی ملتوی کر رہے ہو :grin:

مع السلام
 
Top