میٹھے تربوز کی پہچان

بجلی کی صورتحال دیکھتے ہوئے میرا پاکستانی عوام کو مشورہ ہے کہ ‏گرمی میں پانی، لیمو، لسی اور تربوز کا زیادہ استعمال کریں
 
عثمان

محفلین
ویسے یہ بلاشبہ بہت اچھا دھاگہ ہے۔ ادب، مذہب اور سیاست کے علاوہ دیگر ہلکے پھلکے موضوعات پر خوشگوار گفتگو بھی بہت فرحت افزا ہے۔ :)
 
تو پھر کیا آپ نمک بیج نکالنے کے بعد چھڑکتے ہیں یا پہلے ؟
چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیتے ہیں. اوپر سیاہ نمک چھڑک لیتے ہیں.
کھاتے جاتے ہیں. بیج نکالتے جاتے ہیں. زیادہ نازک لوگ منہ میں ڈالنے سے پہلے کانٹے سے بیج صاف کر لیتے ہیں. :)
 
IMG_1591.jpg
 
سین خے

محفلین

تربوز کے شربت کی تو کیا ہی بات ہے۔ اگر تربوز کے رس میں لیموں کے مزے والی فزی ڈرنک شامل کر لی جائے تو بہت ہی مزے کا شربت بنتا ہے۔

ہمارے ماموں تربوز اور خربوزے کا بڑے مزے کا شربت بناتے تھے۔ خربوزے یا تربوز کو چھوٹا چھوٹا کاٹتے تھے، ٹھنڈا پانی شامل کیا، پھراس میں خوب ساری کرش کی ہوئی برف، تھوڑا سا روح افزا اور لیموں کا رس شامل کر دیتے تھے۔ ہم سب کزنز کافی شوق سے پیتے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیتے ہیں. اوپر سیاہ نمک چھڑک لیتے ہیں.
کھاتے جاتے ہیں. بیج نکالتے جاتے ہیں. زیادہ نازک لوگ منہ میں ڈالنے سے پہلے کانٹے سے بیج صاف کر لیتے ہیں. :)
بچپن میں ہم تربوز اور خربوزہ کے بیج نکال کر دھوپ میں سکھا لیتے تھےا ور بعد میں ان کو چھیل کر کھاتے تھے، شاید کسی اور نے بھی تجربہ کیا ہو۔ پنساریوں کے ہاں، ان بیجوں کا نکلا ہوا مغز بھی ملتا ہے، "چہار مغز" حکیموں کی بھی پسندیدہ اصطلاح ہے، اللہ جانے اس میں دوسرے دو کونسے مغز ہوتے ہیں۔

اور اب میں تربوز کے بیج پھینکنے کا تردد بھی نہیں کرتا، نگل جاتا ہوں بلکہ چبا چبا کر کھا جاتا ہوں :)
 
:)
چبا چبا کر :)
ویسے اس کو سکھا کر بھون کر بھی کھایا جاتا ہے
 
بچپن میں ہم تربوز اور خربوزہ کے بیج نکال کر دھوپ میں سکھا لیتے تھےا ور بعد میں ان کو چھیل کر کھاتے تھے، شاید کسی اور نے بھی تجربہ کیا ہو۔ پنساریوں کے ہاں، ان بیجوں کا نکلا ہوا مغز بھی ملتا ہے، "چہار مغز" حکیموں کی بھی پسندیدہ اصطلاح ہے، اللہ جانے اس میں دوسرے دو کونسے مغز ہوتے ہیں۔

اور اب میں تربوز کے بیج پھینکنے کا تردد بھی نہیں کرتا، نگل جاتا ہوں بلکہ چبا چبا کر کھا جاتا ہوں :)
پیٹها(حلوہ کدو)، گرما، خربوزہ، تربوز، بادام، اخروٹ وغیرہ کے مغزیات ہوتے ہیں۔
 
Top