رومانہ چوہدری
محفلین
یعنی ذاتی مسائل ہیں۔نہیں۔ میرا 95 فیصد وقت انگریزی کے ساتھ گزرتا ہے اور باقی اردو۔ اب انگریزی والا حصہ کم نہیں ہو سکتا تو کیا اردو کے حصے سے پنجابی کو وقت دوں؟
آپ کی بات بھی کس حد تک ٹھیک ہے۔پنجابی جیسی زبان سے اردو زبان کو تو بظاہر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اس فورم میں پنجابی اور دیگر زبانوں کا بے جا اور بے محل استعمال اردو محفل کے مقاصد کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
لیکن جب اردو زبان اور فورم کو کسی اور زبان کے استعمال سے کوئی حقیقی خطرہ نہیں ہے تو پھر اسے ہَوا بنانے کی بھی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ جب بھی کوئی ایسی بات ہو گی تو دوسری زبان بولنے یا سمجھنے والوں کی اکثریت اسے اپنی زبان سے تعصب سمجھے گی اور لامحالہ ایسے رویے سے ممبران کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گی اور بدمزگی کا ایک مستقل احساس رہے گا۔