تعارف میں رومانہ چوہدری ہوں

Ahsan Ahmad

محفلین
آپ کی رائے یقیناً ایک بہترین نقطہ لیے ہوئے ہے۔ لیکن میرے سوچنے کا انداز کچھ مختلف ہے۔
پنجابی، فارسی، عربی، سنسکرت وغیرہ ہی اردو کی ڈونر زبانیں ہیں۔ اردو کا جنم انھی زبانوں سے ہوا ہے۔ جب ہم اس رائے پر متفق ہو چکے ہیں کہ کسی اور زبان کے استعمال کی وجہ سے اردو کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو اردو محفل جو اردو کی ترویج کے لیے قائم کی گئی ہے، وہ اردو کے ساتھ ساتھ اپنی ان ڈونر زبانوں کی ترویج کے لیے بھی استعمال ہو جائے تو کیا مضائقہ ہے !!! بلکہ یہ تو ان زبانوں پر اردو محفل اور یونی کوڈ کا ایک احسان ہو گا کہ انھیں ایک بنا بنایا پلیٹ فارم مل گیا ہے، جس کے استعمال سے ڈونر زبانوں کو بھی ترویج مل رہی ہے۔ ایسا ہو جانے سے اردو محفل اپنے ساتھ کے دیگر فورمز میں مزید ممتاز ہو جائے گی کہ یہاں بہت سی زبانوں کی بیک وقت ترویج ہو رہی ہے۔

السلام علیکم ہم آپ کو فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں ، جہاں تک ہم آپ کی بات کو سمجھے ہیں اس میں ایک یہ ہے کہ آپ اردو سے منسلک عربی ، فارسی وغیرہ وغیرہ کو اس لیے استعمال میں لانے کا فرما رہی ہیں کیونکہ اس سے اردو کے ساتھ ساتھ ان کی بھی ترویج ہو اور زیادہ لوگوں تک رسائی سے ایسے فورم بھی زیادہ منفرد ہو جائے گا ، ہمارا خیال ہے ایک حد تک آپ کی بات بھی درست ہے لیکن اس فورم کے اراکین کی بات بھی غلط نہیں ، آپ نے نوٹ کیا ہو گا انٹرنیٹ پر رومن اردو اور عربی کے بہت فورم ہیں ، اور پنجابی جو اصل والی پنجابی ہے وہ صحیح تو انڈیا کے لوگ بولتے ہیں خاص طور پر سکھ قوم ، جو پاکستانی پنجابی کا انداز ہے وہ تو تہذیب سے باہر نکل جاتا ہے جیسا کہ اوپر ایک بہن نے بھی کہا اور فارسی سے اردو کو دور کرتے کرتے تو آج اردو خوبصورت ہوئی ہے ورنہ ایسی اردو کا کیا کرنا کہ سمجھ بھی نہ آئے ۔ آپ کی بات اور فورم کی بات کا اختلاف اگر ہم دور کریں تو وہ ایسے ہے کہ اصل میں ہر زبان کا تعلق عربی سے ہے ، ہر ایک زبان کے الفاظ عربی کے کسی نہ کسی ورژن سے نکل کر بنتے آرہے ہیں ، انڈونیشیا کی زبان میں مرنے کے لیے وفات کا لفظ ہے اردو میں بھی یہی ہے ، لیکن جب ایک زبان الگ طور پر بولی جانے لگے پھر اس کے چاہنے والے الگ پہچان اور فروغ کے لیے صرف اپنی زبان کو ہی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں ، جرمنی نے یہی کیا اور دیکھیں کیسے ترقی کر گئے وہ لوگ ، انڈیا کا غیر اردو طبقہ بھی اردو کو اتنا پسند کرتا ہے کہ اس کے سیکھنے اور سکھانے کے لیے ریختہ جیسے پراجیکٹ ایک ہندو کی طرف سے جاری کیے گئے ۔ ہمارے ایک عرب دوست کو بھی اردو اس قدر پسند ہے کہ وہ اردو ویڈیوز دیکھتا ہے بے شک سمجھ بھی نہ آئے ، صرف اس لیے کہ کہتا ہے اردو سننے میں بہت شیریں معلوم ہوتی ہے ۔
 
خوش آمدید رومانہ چوہدری صاحبہ!
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
:)
و علیکم السلام
اردومحفل فورم پر خوش آمدید
وعلیکم السلام
بہن جی محفل پر خوش آمدید
خوش رہیں۔
وعلیکم السلام بہنا!
اردو محفل میں خوش آمدید!
:in-love:
امید ہے کہ ہم آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے.
آپ احباب کا شکریہ:)
مابدولت خواہرم رومانہ چوہدری کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یہاں لطف آگیں لمحات گذارنے کی نوید سناتے ہیں۔:):)
مجھے بھی یہی امید ہے۔ شکریہ
خوش آمدید

بس ادھر آگئے، شاعری بھی شروع ہو ہی جائے گی.
شکریہ
اچھا:)
 
وہ سب زبانیں جو اردو کی ڈونر ہیں وہ اردو کے ماں باپ اور قریبی عزیز و اقارب کی طرح ہیں۔ ان زبانوں کے ساتھ اردو محفل میں مخاصمانہ رویہ رکھے جانے کو ایسا ہی گردانتی ہوں جیسے بیٹا جوان ہو جائے تو ماں باپ کو گھر سے نکال باہر کرے۔
 
وعلیکم السلام!
خوش آمدید۔ :):):)
میں رومانہ چوہدری ہوں اور لاہور سے تعلق ہے۔
انٹرنیٹ پر خواتین عموماً اپنے اصل نام سے نہیں ہوتی ہیں۔
چوہدری بھی انٹرنیٹ کی حد تک ہیں یا اصلی ہیں؟ :alien::alien::alien:
گریجویٹ ہوں اور ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتی ہوں۔
خوش نصیبی کی انتہا! :bee::bee::bee:
اس سائیٹ کو وزٹ کرتے ہوئے ایک سال سے زائد ہو چکا لیکن ممبرشپ کچھ دن پہلے ہی لی ہے۔
ہم نے بھی آپ کو مہمان کے بھیس میں کافی دفعہ نوٹ کیا تھا۔ :thumbsup::thumbsup::thumbsup:
دو تین ممبران نے تعارف کروانے کے بارے میں بات کی تھی تو سوچا آج یہ فرض پورا کر دوں۔
یہ کون اولیا ہیں جن کے کہنے سے چیزیں فرض ہو جاتی ہیں؟ :eek::eek::eek:
شاعری سے تھوڑا بہت لگاؤ ہے اور کچھ کچھ سمجھ بھی آجاتی ہے۔ فالتو وقت میں نیٹ سرفنگ کرتے ہوئے عموماً شاعری ہی پڑھتی ہوں۔
یہ تھوڑا بہت لگاؤ ہے؟ :sneaky::sneaky::sneaky:
البتہ خود شاعری کبھی نہیں کی۔
اتنے ضبط کا فائدہ؟ :rolleyes::rolleyes::rolleyes:
اس کے علاوہ اچھی نثر پڑھنے کا شوق ہے اور پچھلے ایک سال میں اس سائیٹ پر کافی کچھ پڑھ چکی ہوں۔
ہم بھی کتابیں خریدنے سے عموماً گریز ہی کرتے ہیں! ;););)
سائیٹ اچھی لگی ہے کہ اس میں شاعری، نثر، سیاست، کھیل، مذہب تقریباً سبھی کچھ ہے۔
حالِ چمن پر تلخ نوائی-----
مرغِ چمن، کچھ اس سے زیادہ!​
سب سے اچھا ممبران کی گپ شپ اور اس میں ہوئی نوک جھونک پسند آتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے ایک ہی خاندان کے بچے اور بڑے اکٹھے بیٹھ کر اچھا وقت گزار رہے ہیں۔
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا؟​
اس کے علاوہ چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے بھی دیکھے ہیں۔
چھوٹے یا موٹے؟ سچ سچ بتائیں۔ :D:D:D
ایک سال پہلے کچھ تلاش کرتے ہوئے جب پہلی بار اس سائیٹ تک رسائی حاصل ہوئی اور پھر اسے وزٹ کرنا شروع کیا تو اپنے ایک سنیئر کولیگ (امید ہے کہ وہ پہچان جائیں گے) کو یہاں خاصا فعال پایا تھا۔
اسی سال کیوں نہیں بتایا؟:excruciating::excruciating::excruciating:
میرا اظہار کر دینا ناگوار بھی گزر سکتا ہے وہ بڑے ہیں اگر مناسب سمجھیں گے تو خود بتا دیں گے۔
تین باتیں اب تک ہماری سمجھ میں آئی ہیں:
  1. موصوف اصلی نام سے ہیں۔
  2. عمر پچیس برس سے زائد ہے۔
  3. برا بہت جلدی مان جاتے ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب نیز صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے! :party::party::party:
ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ اردو ٹائپنگ سیکھنے میں پہلی مدد انھوں نے ہی کی تھی۔
اوئی اللہ!ً کوئی لائبریرین ہی نہ ہوں! :LOL::LOL::LOL:
 
رومانہ خوش آمدید امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ان شاءاللہ


ہو کیوں نہیں سکتا محفل کے لاہوریوں کی فہرست بنائیں

ہا ہا ہا ہا زیک لاہوریوں کی فہرست میں اس نوزائیدہ لاہوری کو بھی کسی نکر میں لکھ دینا
 
وہ سب زبانیں جو اردو کی ڈونر ہیں وہ اردو کے ماں باپ اور قریبی عزیز و اقارب کی طرح ہیں۔ ان زبانوں کے ساتھ اردو محفل میں مخاصمانہ رویہ رکھے جانے کو ایسا ہی گردانتی ہوں جیسے بیٹا جوان ہو جائے تو ماں باپ کو گھر سے نکال باہر کرے۔
اس بات سے جزوی اختلاف رکھوں گا کہ ہر زبان کا اپنا ایک ذائقہ ہوتا ہے مزاج ہوتا ہے اور اٹھان ہوتی ہے. جس معاشرے میں ہم پل بڑھ کر جوان ہوتے ہیں ان سے محبت کرنا ہمارے مزاج کا حصہ ہوتا ہے لیکن جیسے ہر انسان کی اپنی شخصیت ہوتی ہے ویسے ہی ہر زبان کی اپنی شخصیت ہوتی ہے اس مجموعی مزاج اور شخصیت پر دوسری شخصیت کا رنگ چڑھنے سے روکنا یا اسے بچانے کی کوشش کرنا مخاصمت نہیں کہلا سکتا بلکہ یہی محبت ہے کہ محبت جس سے کی جائے ویسے ہی کی جائے جیسا کہ وہ ہو نہ کہ اسے اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر محبت کا دعوی ہو... امید ہے اسے تنقید یا آپ کی رائے کا عدم احترام نہیں سمجھا جائے گا
 
Top