میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جس دن اسے تنخواہ ملے گی، اس نے تو یہی کہا ہے۔



آپ کو اگر بتی جلانی آتی ہے ناں اس لیے آپ کو 32 یاد آ رہی ہے۔

یہ وہی تنخواہ ہے ناں جو ایف ایم ون او ون سے ملے گی ۔ اس بار ضرور آپ کو ادائیگی ہو جائے گی شمشاد بھائی یقین رکھیں !

اگربتی کے تو نام سے ہی سانس رک جائے بندے کی ۔
 

فہیم

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ لوگوں کو محفل پر کچھ تلاش کرنے کے لیے ٹیگز کی ضرورت کیوں پڑتی ہے:rolleyes:
ذاتی طور پر ہمیں آج تک محفل پر کچھ تلاش کرنے کے لیے ٹیگز کی ضرورت پیش نہیں آئی :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ وہی تنخواہ ہے ناں جو ایف ایم ون او ون سے ملے گی ۔ اس بار ضرور آپ کو ادائیگی ہو جائے گی شمشاد بھائی یقین رکھیں !

جی ہاں۔ اللہ کرے اس تنخواہ پر ادائیگی ہو جائے۔ تو اس میں سے آدھے اللہ کے نام پر دے دوں گا۔
 

مغزل

محفلین
میں سوچ رہا ہوں تاج ہوٹل سے مدینہ افغانی دربار کے سفر کا قضیہ لکھوں کہ نہ لکھوں۔۔۔
افغانی پلاؤ، دنبے کے گوشت سے بنی سیخ بوٹی، افغانی نان، فرنگی مشروب ڈیو اور پشاوری قہوہ کیسے حلقوم و معدہ کی تراوٹ میں مدد گار ثابت ہوئے اور پھر بدیسی تمباکو کے مرغولے اڑانے کا اہتمام۔۔۔ہائے ہائے میں کیسے ہضم کر پاؤں گا۔۔ بھئی مجھے اجازت دی جائے کہ میں آج کا احوال لکھ ماروں۔۔۔
 

مغزل

محفلین
یارامین ۔ ہم نے بہت مس کیا تمھیں یار اس خوانِ نعمت پر۔۔۔ انگریزی میں گیس کرو کہ کون کون تھے ہم ۔۔ اور کہاں ملے ہوں گے ہم ۔۔ ہاہہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے بتاتے تو بات بھی تھی، اب جبکہ سب کچھ ہضم کر چکے تو داستان لکھنا چاہ رہے ہیں۔ جائیے ہم نہیں کھیلتے۔
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ، آپ کا، سعود میاں، باباجانی، محمد احمد، امین اور ایک مخفی شخصیت کا ذکرِ خیر بھی رہا۔۔
شمشاد = شریف النفس
بابا جانی=معتبر ترین
سعود میاں=شریر النفس
محمد احمد=میرا ہمزاد
امین = نکمّی روح
مخفی شخصیت =تقدس کی اعلی مثال
یہ حوالے تھے جو ذکر میں آئے محفل کے حوالےسے، نئے نظام پر بھی بات ہوئی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ ویسے اتنی لمبی دعوت میں اردو محفل کا ذکر تو ہونا ہی تھا۔ اردو محفل کا کوئی اور رکن بھی تھا اُس محفل میں کہ نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top