میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جی جی ۔۔ جب مذکورہ شخصیات بشمول آپ کے تذکرہ رہا تو آپ بھی موجود ہی تھے۔ ہاں کھابہ صرف ہم نے ڈکارا۔۔۔ ہاہاہاہ آپ کی طرف سے بھی
 

مغزل

محفلین
ہاں جی سرکار۔۔ بھائی اتنا بتا دیں کہ۔۔۔ بریانی اور میٹھے کا مغلوبہ بنایاجائے تو افغانی پلاؤ کی شکل دستیاب ہوتی ہے جو آنکھوں کی ٹھنڈک، حلقوم کی تراوٹ اور معدے کی بناوٹ میں معاون ومددگار ثابت ہوتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
وہ تو میں بتاہی دوں گا قلبہ ۔ وہ اپنے الف نظامی بھائی کو اس لڑی میں دیکھا گیا ہے۔۔ چند روز قبل قبلہ موصوف۔ سے بڑی رقّت میں نعت سُننے کا شرف حاصل ہوا۔۔ جبھی میرے دل و دماغ سے نحوست جھڑی ہے میں نے حضرت جی عرض کی تھی کہ قبلہ و کعبہ و جامع مسجد محفل میں آجائیے شرافت سے۔۔ سو وہ آگئے ہیں آئیے سواگت کرتے ہیں۔۔۔ بعد میں دُرگت انشا اللہ :rolleyes:
 

مغزل

محفلین
ارے انکل جی ۔۔ آپ بھی ناں۔۔
جس شہر کا باسی ہوں اس میں تڑی لگاناعظیم کارِ درویشی ہے۔۔ ہاہاہہا
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی آپ مغل ہونے کا فائدہ نہ اٹھائیں کہ آپ مغلیہ دور کی تڑی لگا کر کچھ مطلب نکلوا لیں گے، خیال رہے کہ وہ بھی نظامی ہیں، پورا نظام ہی نہ بدل دیا تو کہیے گا۔
 

مغزل

محفلین
محمود بھائی آپ مغل ہونے کا فائدہ نہ اٹھائیں کہ آپ مغلیہ دور کی تڑی لگا کر کچھ مطلب نکلوا لیں گے، خیال رہے کہ وہ بھی نظامی ہیں، پورا نظام ہی نہ بدل دیا تو کہیے گا۔
یہی تو ہم سب چاہتے ہیں شمشاد بھائی کہ نظام بدل جائے ۔۔ اور درست ہوجائے
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا تیل تو حکومت کے پاس بھی نہیں۔ میں سوچ رہا ہوں کہ حکومت کے پاس اتنا تیل کب آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ایسا کرتے ہیں کہ رادھا کو کسی تیل نکالنے والے ملک میں لیے چلتے ہیں۔ کم از کم ایک دفعہ تو اپنا شوق پورا کر لے۔
 

مغزل

محفلین
تیل والے ممالک میں افریطِ زر کے نمائندے بیٹھے ہیں سو یہ حجت بھی کسی کام کی نہیں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین



میں سوچ رہا ہوں تاج ہوٹل سے مدینہ افغانی دربار کے سفر کا قضیہ لکھوں کہ نہ لکھوں۔۔۔
افغانی پلاؤ، دنبے کے گوشت سے بنی سیخ بوٹی، افغانی نان، فرنگی مشروب ڈیو اور پشاوری قہوہ کیسے حلقوم و معدہ کی تراوٹ میں مدد گار ثابت ہوئے اور پھر بدیسی تمباکو کے مرغولے اڑانے کا اہتمام۔۔۔ہائے ہائے میں کیسے ہضم کر پاؤں گا۔۔ بھئی مجھے اجازت دی جائے کہ میں آج کا احوال لکھ ماروں۔۔۔


یارامین ۔ ہم نے بہت مس کیا تمھیں یار اس خوانِ نعمت پر۔۔۔ انگریزی میں گیس کرو کہ کون کون تھے ہم ۔۔ اور کہاں ملے ہوں گے ہم ۔۔ ہاہہاہا

جناب۔۔۔۔ احوال لکھ ماریں، افغانی دعوت کا بھی اور شکن آلود آلوؤں کا بھی۔۔۔ ویسے آپ نے جب مجھے گیس کرنے کو کہا تو میں نے پہلا نام حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی کا ہی لیا تھا۔ اس شہرِ "خرابی" میں پٹھان اور افغانی بھائیوں کے علاقے میں آپ صرف ایک پٹھان کے ساتھ ہی جا سکتے ہیں میرے بھائی :) ہم تو ویسے بہت عرصے سے الآصف اسکوئیر کا دنبے کا پلاؤ کھانے کو ترس رہے ہیں اور جب سے حالات خراب رہنے لگے وہاں جانے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔


شمشاد بھائی ، آپ کا، سعود میاں، باباجانی، محمد احمد، امین اور ایک مخفی شخصیت کا ذکرِ خیر بھی رہا۔۔
شمشاد = شریف النفس
بابا جانی=معتبر ترین
سعود میاں=شریر النفس
محمد احمد=میرا ہمزاد
امین = نکمّی روح
مخفی شخصیت =تقدس کی اعلی مثال
یہ حوالے تھے جو ذکر میں آئے محفل کے حوالےسے، نئے نظام پر بھی بات ہوئی۔۔۔

میں نکمی روح کیوںںںںںںںںںںں؟؟؟؟؟


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top