میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مغل لالہ اللہ آپ کو جو بھی پریشانی ہے اُسے اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں وہ اپنے بندوں کے بارے میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں سوچنے کی کیا بات ہے، دونوں مل کر چائے پی لیتے ہیں پھر بعد میں سوچتے رہیں گے۔
 
عثمان

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔ اچھا تو یہ بھابھی سے بات کرنے کی بے چینی ہے۔ میں بھی کہوں کہ آجکل نوید ہرجگہ انٹرنیٹ لگنے کا تذکرہ کیوں کرتے نظر آتے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بات تو وہ کرتے ہی رہتے ہوں گے لیکن صرف ضروری بات ہی کرتے ہوں گے۔ گپ شپ لگانے کے لیے جیب پر خاصا بوجھ محسوس ہوتا ہو گا اس لیے نیٹ لگوا کر دینے کے چکر میں ہیں۔
 
مغزل

محفلین
مغل لالہ اللہ آپ کو جو بھی پریشانی ہے اُسے اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں وہ اپنے بندوں کے بارے میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔
آمین جیتی رہو گڑیا۔
ویسے میری پریشانی یہ ہے کہ میں پریشان کیوں نہیں اگر ہوں تو پریشان ہوتا کیوں نہیں ؟؟
اگر ہوتا ہوں تو مجھے محسوس کیوں نہیں ہوتا کہ میں پریشان ہوں۔۔۔۔؟؟؟
اگر محسوس ہوتا ہے تو معلوم کیوں نہیں ہوتا کہ میں پریشان ہوں اور پریشانی کیا ہے ۔
اور پریشانی کیوں ہے ۔۔۔ ؟؟؟
بس یہی پریشانی میری پریشانی ہے اور میں پریشان ہو کہ رہ گیا ہوں۔۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آمین جیتی رہو گڑیا۔
ویسے میری پریشانی یہ ہے کہ میں پریشان کیوں نہیں اگر ہوں تو پریشان ہوتا کیوں نہیں ؟؟
اگر ہوتا ہوں تو مجھے محسوس کیوں نہیں ہوتا کہ میں پریشان ہوں۔۔۔۔ ؟؟؟
اگر محسوس ہوتا ہے تو معلوم کیوں نہیں ہوتا کہ میں پریشان ہوں اور پریشانی کیا ہے ۔
اور پریشانی کیوں ہے ۔۔۔ ؟؟؟
بس یہی پریشانی میری پریشانی ہے اور میں پریشان ہو کہ رہ گیا ہوں۔۔
بہت مشکل جواب ہے لالہ :)
لیکن اس دنیا کے سارے کام مالکِ حقیقی کے حکم سے ہوتے ہیں تو کیوں نا ہم اپنی مرضی کو اس کے تابع کر دیں :)
 
مغزل

محفلین
بہت مشکل جواب ہے لالہ :)
لیکن اس دنیا کے سارے کام مالکِ حقیقی کے حکم سے ہوتے ہیں تو کیوں نا ہم اپنی مرضی کو اس کے تابع کر دیں :)
صحیح کہا بیٹا جانی۔۔
پر میری بات کچھ اور ہے ۔۔یعنی۔۔۔ کیا ۔۔ہم ۔۔۔۔

’’ پیڑ پودوں کی مانند جیتے رہیں ۔۔
ذبح ہوتے رہیں ۔۔۔
وہ دعائیں جو بارود کی بُو میں بس کر
بھٹکتی ہوئی زیرِ عرشِ بریں پھر رہی ہیں
انہیں بھُول جائیں ِ؟؟ ‘‘
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہیں لالہ ہم بھول نہیں سکتے، لیکن بہتری کی امید تو رکھ سکتے ہیں، ہم دعا تو کر سکتے ہیں نا،
ہم اپنے عمل تو بہتر کر سکتے ہیں نا، ہآن یہ ٹھیک ہے لالہ کہ ملک کے حالات سہی نہیں، ساری قوم مایوسی میں مبتلا ہے لیکن اگر ہمارے عمل اچھے ہوں گے تو کم ازکم ہمیں یہ اطمینان تو ہوگا نا کہ ہم نے بہتری میں اپنا حصہ ڈالا تھا؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین

محمد امین

لائبریرین
جس دن اسے تنخواہ ملے گی، اس نے تو یہی کہا ہے۔

آپ کو اگر بتی جلانی آتی ہے ناں اس لیے آپ کو 32 یاد آ رہی ہے۔

کیوں اگربتی سے کیا تعلق ہے 32 کا؟؟؟ :idontknow:ویسے جلانی تو نہیں آتی ۔۔۔۔

ناتجربہ کاری سے، واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کوکیا جانے، پوچھو تو کبھی پی ہے؟

ہمیں یہاں واعظ تصور کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ ہم سب کو اگربتی جلانے کو منع کرتے ہیں :laugh:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top