میں نے آج کیا سیکھا؟

میں نے یہ آج دو باتیں سیکھیں ۔

ایک یہ کہ کسی کو کم علم اور بالکل سیدھا نہیں سمجھنا چاہیے ۔ اپنے ایک دوست کو کل میں نے بڑی تفصیل سے sd card کی سپیڈ پر لیکچر دیا تھا کہ وہ کوئی خاص چیز نہیں ہوتی اور اس کے یقین نے مجھے کچھ متزلزل کیا تھا۔ آج اس کی بات ٹھیک نکلی اور ایک دفعہ پھر عملی تجربہ ہوا کہ کسی کو کم علم اور بالکل سادہ نہیں سمجھنا چاہیے باوجود اس کہ آپ اس علم کے ماہر اور وہ اناڑی ہی کیوں نہ ہو۔
 
دوسری بات یہ سیکھی کہ غلطی فہمی اگر پیدا ہو جائے تو رجوع کرنے والے سے رجوع کر لینا چاہیے ، یہ اچھی روایت ہے اور اسے قائم کرتے رہنا چاہیے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے یہ آج دو باتیں سیکھیں ۔

ایک یہ کہ کسی کو کم علم اور بالکل سیدھا نہیں سمجھنا چاہیے ۔ اپنے ایک دوست کو کل میں نے بڑی تفصیل سے sd card کی سپیڈ پر لیکچر دیا تھا کہ وہ کوئی خاص چیز نہیں ہوتی اور اس کے یقین نے مجھے کچھ متزلزل کیا تھا۔ آج اس کی بات ٹھیک نکلی اور ایک دفعہ پھر عملی تجربہ ہوا کہ کسی کو کم علم اور بالکل سادہ نہیں سمجھنا چاہیے باوجود اس کہ آپ اس علم کے ماہر اور وہ اناڑی ہی کیوں نہ ہو۔
وہی بات کہ 'نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں'۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے آج سیکھا کہ آپ کو گزرے برسوں میں صرف وہ لمحے یاد رہ جاتے ہیں۔۔ جن میں آپ نے اپنی ذات کے معمولات سے ہٹ کر کام کیا ہو۔ بقیہ روز و شب یوں ذہن سے محو ہوجاتے ہیں گویا کبھی تھے ہی نہیں۔
 
متفق علیہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور میں نے گزشتہ ہفتے میں یہ بھی دیکھا کہ اگر آپ خلوص نیت اور محنت سے کام کرنے والے ہوں تو اللہ تعالیٰ ایسے ایسے لوگ آپ کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کے لئے سامنے لاتے ہیں کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ :)
 
جہانزیب

محفلین
میں نے یہ آج دو باتیں سیکھیں ۔

ایک یہ کہ کسی کو کم علم اور بالکل سیدھا نہیں سمجھنا چاہیے ۔ اپنے ایک دوست کو کل میں نے بڑی تفصیل سے sd card کی سپیڈ پر لیکچر دیا تھا کہ وہ کوئی خاص چیز نہیں ہوتی اور اس کے یقین نے مجھے کچھ متزلزل کیا تھا۔ آج اس کی بات ٹھیک نکلی اور ایک دفعہ پھر عملی تجربہ ہوا کہ کسی کو کم علم اور بالکل سادہ نہیں سمجھنا چاہیے باوجود اس کہ آپ اس علم کے ماہر اور وہ اناڑی ہی کیوں نہ ہو۔

ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ غالباِ آپ کے وہ دوست اس دن مجھ سے اس بابت گفتگو کر کے گئے تھے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا مطلب ہوتا ہے خیال بھائی :rolleyes:
ردیف کسی شعر کے آخر میں قافیے کے بعد آنے والے اس لفظ یا الفاظ کو کہتے ہیں جو ہر شعر میں مسلسل آ رہا ہو مثلاً میرے دستخط میں موجود اس شعر کی ردیف راتاں ہے اور اس ردیف کا آخری حرف ن ہے تو یہ ردیف ن کے تحت آئے گا۔​
 
عینی شاہ

توبہ رونی کھانی پوئٹری کے لیئے اتنی محنت کون کرے اب ۔۔:rollingonthefloor:ویسے تھینکیو خیال بھائی:p
 
فاتح

لائبریرین
میں نے آج یہ سیکھا کہ دئیر از الویز اے گڈ ریزن بی ہائنڈ ایوری تھنگ
یہ غیر متفق تمھاری انگریزی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس بات سے جو تم نے لکھی۔۔۔
ایسا نہیں ہوتا۔۔۔ یہ صرف دل کو تسلی دینے والی بات ہے تا کہ انسان کو احساسِ زیاں کم ہو :)
 
Top