میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم،

سب پاکستانیوں کی طرح میں بھی اردو میں کچھ الفاظ انگریزی کے بولتا ہوں جو کہ اردو میں رچ بس گئے ہیں۔ کیونکہ جتنی اردو میں بولتا ہوں اُسے سن کر ہی لوگوں و اختلاجِ قلب ہونے لگتا ہے سو انتہا پسندی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

تاہم محفل پر لکھتے ہوئے میں کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ تر انگریزی الفاظ کو بدل کر اُن کی جگہ اردو لکھ دوں ۔ اگر آپ کو بھی اس صورتحال سے سابقہ پڑتا ہے تو آپ بھی میری طرح یہاں وہ انگریزی الفاظ اور جواردو متبادل آپ نے اس کے بجائے لکھا وہ یہاں شامل کریں۔

شکریہ

آج کل تو میں اپنے ادارہ اور گھر میں "خالص" اردو بولنے کی انتہائی کوشش کر رہی ہوں۔ پروگرام میں تو اپنی طرف سے پوری کوشش ہوتی ہے کہ اردو ہی بولوں۔موبائل پہ اردو لکھتی ہوں۔
 
فاخر رضا

محفلین
میں کہیں لکھنا چاہ رہا تھا کہ اس موضوع پر بہت matter موجود ہے، پھر سوچا لکھوں، بہت مواد موجود ہے، مگر مواد سے کچھ پیپ جیسی چیز دماغ میں آ گئی تو پھر matter ہی لکھ دیا
 
محمداحمد

لائبریرین
میں کہیں لکھنا چاہ رہا تھا کہ اس موضوع پر بہت matter موجود ہے، پھر سوچا لکھوں، بہت مواد موجود ہے، مگر مواد سے کچھ پیپ جیسی چیز دماغ میں آ گئی تو پھر matter ہی لکھ دیا

دراصل بات لفظ کے استعمال کی ہے۔ اگر آپ ایک لفظ ایک معنی کےلئےعرصے استعمال کرتے رہیں تو آپ کو عجیب نہیں لگتا۔ چاہے اُس لفظ کے دوسرے معنی جیسے بھی ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کل تو میں اپنے ادارہ اور گھر میں "خالص" اردو بولنے کی انتہائی کوشش کر رہی ہوں۔ پروگرام میں تو اپنی طرف سے پوری کوشش ہوتی ہے کہ اردو ہی بولوں۔موبائل پہ اردو لکھتی ہوں۔

اچھی بات ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ میں زیادہ تر لکھنے کے لئے اردو ہی استعمال کرتا ہوں۔ تاہم عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں ہر وقت شاعری میں گھسا رہتا ہوں (اُن کے نزدیک اردو میں شاعری کے سوا کچھ نہیں ہوتا)۔

بہت سے لوگ مجھے اردو استعمال کرنے کے طعنے دیتے ہیں ۔ اور جب میں اُن سے کہتا ہوں کہ وہ ایک دن اردو کے بغیر گزارا کرکے بتائیں تب بھی وہ سمجھ نہیں پاتے کہ میں اُن سے کیا کہہ رہا ہوں۔
 
Top