میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

فاخر رضا

محفلین
Corruption......
بدعنوانی ..... فصیح ترجمہ
دو نمبری....... عوامی ترجمہ
حرام خوری..... (وسعت کے اعتبار سے دونوں پہ حاوی)

دیکھیے تو . .. کسی کو کرپٹ کہنے سے بد عنوان، اس سے دو نمبر اور اس سے بڑھ کر حرام خور کہنے میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے
میرے خیال میں حرام خوری کا مطلب ہے پیسے لیکر کام نہ کرنا
پیسے لیکر کام کردیا تو وہ رشوت کہلائے گی
اگر بغیر کام کے پیسے کھا لئے جیسے پل اور سڑکیں کھائی جاتی ہیں، یہ بدعنوانی ہے
یہ سب میرے خیال میں ہے. ویسے بدعنوان افسر اور رشوت خور ماتحت وغیرہ پر بھی غور کریں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں حرام خوری کا مطلب ہے پیسے لیکر کام نہ کرنا
جائز پیسے (یعنی تنخواہ) لیکر کام نہ کرنا یا کم کام کرنا ہڈ حرامی ہوتی ہے ۔
پیسے لیکر کام کردیا تو وہ رشوت کہلائے گی
رشوت حرام خوری کی ہی ایک شکل ہے۔
اگر بغیر کام کے پیسے کھا لئے جیسے پل اور سڑکیں کھائی جاتی ہیں، یہ بدعنوانی ہے
یہ سب بد عنوانی کی شکلیں ہیں ۔
 
Top