میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

یاز

محفلین
اہم بات یہ ہے کہ ہر زبان کی ہر اصطلاح کا ترجمہ دوسری زبان میں بعینہ نہیں کیا جا سکتا۔
ایک مشہور مثال اٹالین "دی پرنس" کی ہے، جس کے کسی بھی ترجمے کا معنی و مفہوم "شہزادہ" ہو گا، تاہم اٹالین تاریخ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس سے شہزادہ مراد نہیں ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
پھر تو روایت شکن یا رجحان ساز نما کچھ اصطلاح ہو سکتی ہے، جو کہ زیادہ مروج نہیں ہے۔
یہ روایت شکن تو ہوتے ہیں تاہم روایت شکنوں میں بھی انہیں 'خاص' امتیاز حاصل رہتا ہے۔ یہ ان روایت شکنوں کے در پر بھی پابہ گِل کھڑے رہتے ہیں۔ من موجی کہیں کے!
 

یاز

محفلین
یہ روایت شکن تو ہوتے ہیں تاہم روایت شکنوں میں بھی انہیں 'خاص' امتیاز حاصل رہتا ہے۔ یہ ان روایت شکنوں کے در پر بھی پابہ گِل کھڑے رہتے ہیں۔ من موجی کہیں کے!
تو پھر امتیازی روایت شکن کی اصطلاح وضع کر لیتے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
Hipster کا ترجمہ بانکا ہی مناسب معلوم ہوتا ہے۔ بانکے کی اصطلاح غالبا غیر روایتی آزاد طبیعت شخص سے منسوب کی جاتی ہے جو کچھ منفرد طرز زندگی رکھتا ہے۔
جب کہ "ترقی پسند" ایک فکری اصطلاح ہے۔ ایک ترقی پسند شخص کا طرز زندگی کے اعتبار سے جدت پسند ہونا ضروری نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مثالوں سے بات زیادہ واضح ہوجائے گی، ویسے ضمنا ایک بات عرض کردوں کہ ہر زبان کی اپنی روح ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ہر زبان کی اپنی نیچر ہوتی ہے اس لئے محض الفاظ کے ترجمے سے ترجمہ کا حق ادا نہیں ہوتا سوائے ناموں کے۔

بالکل درست کہا لئیق بھائی ! لفظ کا مطلب اُس کے سیاق و سباق پرمنحصر ہوتا ہے ۔ اس لئے ایک ہی انگریزی لفظ کے کئی اردو متبادل ممکن ہیں ۔ چند روز پہلے ہی میرے چھوٹے بیٹے نے مجھ سے پوچھا کہ indeed کو اردو میں کیا کہتے ہیں ۔ چونکہ اس کے کئی متبادل ممکن ہیں اس لئے میں نے سیاق و سباق پوچھا ۔ کہنے لگا کہ جب کوئی شخص کوئی بات کہتا ہے اور ہم جواب میں اُسےکہتے ہیں اِن ڈِیڈ ۔ اب اس مقام پر اردو میں بالکل ٹھیک ، درست کہا ، صحیح ، بیشک، وغیرہ کئی ترجمے ممکن ہیں ۔ اس لئے بیٹے کو سمجھانا پڑا کہ انگریزی کے ہر لفظ اور جملے کا اردو ترجمہ ممکن نہیں ۔ کیونکہ گفتگو کے آداب اور طریقے ہی مختلف ہیں ۔ اس لئے میری ناقص رائے میں اکثر اوقات ترجمے کے بجائے ترجمانی زیادہ بہتر طریقہ ہوتا ہے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نیچر کے لئے فطرت کا لفظ کیسا ہے؟
احمد بھائی ، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ نیچر کوکس مقام اور محل پر استعمال کررہے ہیں ۔ یعنی جیسے کسی انسان کی نیچر ، کسی شے یا مادے کی نیچر یا اس سے مراد دنیائے نباتات و جمادات؟! وغیرہ ۔ ہر جگہ فطرت کا لفظ شاید ترجمے کا حق ادا نہ کرسکے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یوں تو اب "ڈسپلن" بھی اردو ہی کا لفظ لگتا ہے لیکن اس کی جگہ "نظم و نسق" آسانی سے استعمال ہو سکتا ہے۔
لیکن اگر کوئی یوں کہے کہ ’’اِس بچے کو ڈسپلن کرنا بہت ضروری ہے‘‘ ۔ تو پھر کچھ اور ہی متبادل بہتر ہوگا۔ :D
 
Top