عبدالقیوم چوہدری
محفلین
سنا تو دیا ہے۔۔۔۔تدوین کر کے۔تازہ مچھلی کا لطیفہ تو یاز بھائی سُنا کر جا چکے۔ اب آپ اس سے ملتا جلتا لطیفہ سنا دیں!
سنا تو دیا ہے۔۔۔۔تدوین کر کے۔تازہ مچھلی کا لطیفہ تو یاز بھائی سُنا کر جا چکے۔ اب آپ اس سے ملتا جلتا لطیفہ سنا دیں!
اس قدر سوچ بچار کے حامل ذی نفس کو بجائے ایک ماہی فروش کے ، ایک مفکر ہونا چاہئیے تھا ۔ بہرکیف ، لطیفہ ملاحظہ کرکے مابدولت خود کو ایک درودیوار شکن قہقہہ بلند کرنے سے نا روک سکے ۔حکم کی تعمیل میں سرِ تسلیم خم ہے بھائی۔
عرض کیا ہے کہ
ایک بندے نے مچھلی کی دکان کھولنے کا قصد کیا۔ سوچا پہلے بورڈ بنوا لیا جائے۔ اب لگا سوچنے کہ بورڈ پہ عبارت کیا ہو۔
پہلے سوچا کہ لکھوایا جائے "یہاں تازہ مچھلی فروخت کی جاتی ہے".
پھر سوچا کہ "یہاں" کی کیا ضرورت ہے۔ بورڈ سے ہی پتا چل جائے گا کہ یہاں کی بات ہو رہی ہے۔ بس اتنا کافی ہے "تازہ مچھلی فروخت کی جاتی ہے"۔
پھر سوچا کہ مچھلی ہے تو فروخت کے لئے ہی ہو گی۔ لہذا صرف "تازہ مچھلی" ہی کافی رہے گا۔
پھر سوچا کہ مچھلی ہے تو تازہ ہی ہو گی۔ سو فقط "مچھلی" لکھوایا جائے۔
اور پھر خیال آیا کہ مچھلی کی بو سے ہی پتا چل جائے گا کہ یہاں مچھلی بیچی جا رہی ہے۔ لہذا بورڈ کی کیا ضرورت۔
اور یہاں مابدولت عرصۂ دراز تک آپ کو اپنے مراسلوں میں ' برادر جوانسال ' کے دلخوش کن لقب سے مخاطب کرتے رہے ہیں اور حضور تجاہل عارفانہ سے کام لیکر چپ سادھے رہے ! واہ ، چہ خوب برادرم ظہیراحمدظہیر !اپنی جوانی کا کوئی فوٹو ڈھونڈ کر لگاتا ہوں ابو ہاشم بھائی !
لگتا ہے ولایت میں پالا مک گیا ہے۔
لگتا کچھ ایسے ہی ہے۔ولایت میں پالا مک جائے تو کیا دیسیوں سے پالا پڑ جاتا ہے؟
درد کُش!آج کل پین کلر کا ساتھ ہے تو سوچا کہ اس کا متبادل بھی معلوم کر لیا جائے۔
Pen color?آج کل پین کلر کا ساتھ ہے تو سوچا کہ اس کا متبادل بھی معلوم کر لیا جائے۔
Pain killerPen color?
کاش ہم ظہیر بھیا کو یہ تبصرہ پڑھتے ہوئے ایک نظر دیکھ پاتے۔مابدولت عرصۂ دراز تک آپ کو اپنے مراسلوں میں ' برادر جوانسال ' کے دلخوش کن لقب سے مخاطب کرتے رہے ہیں اورحضور تجاہل عارفانہ سے کام لیکر چپ سادھے رہے ! واہ ، چہ خوب برادرم ظہیراحمدظہیر !
لفظ ہائے سوئم سے قبلہ خادم و رضوی خوب خوب یاد آئے کہ سنجیدہ گفتگو میں بکثرت استعمال فرمایا کرتے تھے۔آج کل پین کلر کا ساتھ ہے تو سوچا کہ اس کا متبادل بھی معلوم کر لیا جائے۔
چشمِ تصور کب کام آئے گی بھائی!کاش ہم ظہیر بھیا کو یہ تبصرہ پڑھتے ہوئے ایک نظر دیکھ پاتے۔
شخصیت ہائے مذکورہ اگر ماہی فروش کی بجائے مفکر ہوتی تو "ماہی ماہی ماہی! مینوں چھلا پوا دے۔۔ کھینچ میری فوٹو تے بٹوے اِچ لا دے" جیسا آفاقی کلام کون تخلیق کر پاتا؟اس قدر سوچ بچار کے حامل ذی نفس کو بجائے ایک ماہی فروش کے ، ایک مفکر ہونا چاہئیے تھا ۔ بہرکیف ، لطیفہ ملاحظہ کرکے مابدولت خود کو ایک درودیوار شکن قہقہہ بلند کرنے سے نا روک سکے ۔
بھیا پالا کیا ہوتا لولزز
سردی، ٹھنڈ، موسم سرمابھیا پالا کیا ہوتا لولزز
عزیز برادرم یاز کی درخواست کو حکم کا درجہ دیتے ہوئے ، مابدولت، اس کی فوری تعمیل کے لیے سرتسلیم خم کرنے کو اپنے تئیں باعث فخروانبساط گردانتے ہیں اور مراسلۂ مزکورہ کی شخصیت کو من وعن قبول کرنے میں کسی چون و چرا کا اظہار نہیں کریں گے ۔شخصیت ہائے مذکورہ اگر ماہی فروش کی بجائے مفکر ہوتی تو "ماہی ماہی ماہی! مینوں چھلا پوا دے۔۔ کھینچ میری فوٹو تے بٹوے اِچ لا دے" جیسا آفاقی کلام کون تخلیق کر پاتا؟
لہذا ہم مابدولت سے اس فرمائش میں ترمیم کے خواستگار ہیں۔