خاکسار ونڈوز 10 کے فری اعلان سے پہلے تک پائریٹڈ پر ہی گزارا کررہا تھا البتہ ونڈوز 10 کی فری پالیسی کے تحت ڈاؤنلوڈ کرکے ابھی تک وہی چل رہی ہے۔ اسکے ساتھ ہی اللہ کے فضل سے پائریٹڈ کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب جو سافٹوئیرز خاکسار کے زیر استعمال ہیں وہ درج زیل ہیں۔
ونڈوز 10 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ہی کافی ہے
لبرے آفس ۔۔۔۔۔۔۔ بس ہلکے پھلے کاموں کے لئے گزارہ کرلیتا ہوں لیکن وہ بات کہاں مولوی ایم ایس آفس والی۔ سچ میں ایم ایس آفس بہت یاد آتا ہے جب بھی موقع ملا خرید لوں گا۔
سیون زپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ون رار کا متبادل اور ابھی تک تو بہترین رہا ہے۔ ون رار کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔
پینٹ ڈاٹ نیٹ ۔۔۔۔۔ ہلکی پھلکی فوٹو ایڈیٹنگ کے لئے۔ ویسے بھی فوٹو شاپ جیسی چیزیں چلانی کہاں آتی ہیں۔
ویژول اسٹوڈیو اور ایس کیو ایل سرور ۔۔۔۔ ان کے لئے تو مائکروسافٹ کو دعائیں دیتا ہوں جس نے مجھ جیسوں کے لئے یہ فری کردئیے ہیں۔
باقی بھی کئی سافٹوئیرز ہیں لیکن ان کا تذکرہ اس لئے غیرضروری ہے کہ وہ تو سدا سے ہی فری ہیں۔