میں پائریٹڈ سافٹ وئیرز سے بچنا چاہتا ہوں!!

سعادت

تکنیکی معاون
اس طرح کی بات پہلے سعادت بھی کہہ چکے ہیں۔ یہ کیا ماجرا ہے؟ ذرا وضاحت کریں۔
جیسا کہ رانا اوپر ذکر کر چکے، ونڈوز ڈیفنڈر کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے اینٹی وائرس کی ضرورت نہیں۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے زیرِ استعمال سوفٹویئرز (بشمول ونڈوز) باقاعدگی سے اپڈیٹ ہوتے رہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون

یہ متبادل تو نہیں ہے۔ ہاں گزارہ ہے۔
ویکٹر گرافکس میں میرا زیادہ تر کام ایس‌وی‌جی کے ساتھ ہوتا ہے، اور ایس‌وی‌جی کے لیے میری رائے میں انک‌سکیپ سے بہتر اور کوئی ٹُول نہیں ہے (ایس‌وی‌جی، انک‌سکیپ کا نیٹِو فارمیٹ ہے۔)

نیز، انک‌سکیپ میں نوڈز کی ہینڈلنگ مجھے السٹریٹر کے مقابلے میں سہل لگتی ہے۔ شاید مانوس ہو چکا ہوں۔ :)
 
ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔

مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔

کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔

آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔

ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟

کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
فی الوقت یہی۔ باقی ان شاء اللہ آئندہ پوچھوں گا۔
مجھ سمیت بہت سے لوگ پائریٹڈ سافٹ وئیرز اس لیے بھی استعمال کرتے ہیں کہ انہیں متبادل فری سافٹ وئیرز کا علم نہیں ہوتا۔ چلیں میرے ساتھ ان کا بھی بھلا ہوجائے گا۔

ونڈوز:
مفت متبادل: لینکس کی کوئی بھی ڈسٹرو۔
ترجیحاً اوبنٹو بیسڈ ڈسٹرو مثلاً اوبنٹو، لینکس منٹ، ایلیمنٹری او ایس، زورن او ایس

ان تمام آپریٹنگ سسٹمز کو آپ یو ایس بی سے براہ راست استعمال کر کے آزما سکتے ہیں، جو آپ کو زیادہ پسند آئے تو اسے ابتدا میں ونڈوز کے ساتھ انسٹال کیا جا سکتا ہے تاکہ حسب ضرورت ونڈوز یا لینکس میں سے کوئی بھی استعمال کر سکیں،
ان میں زیادہ تر فرق صرف انٹرفیس کا ہے، ان کی بنیاد ایک ہی ہے اس لیے سافٹ ویئرز بھی تقریباً ایک جیسے ہوں گے اور ہر سافٹ ویئر جو کسی ایک پر چل سکتا ہے بقیہ پر بھی چل سکتا ہے!

مائیکروسافٹ ورڈ:
مفت متبادل: لبرے آفس رائٹر، اونلی آفس، سکرائبس،
WPS Writer
ان میں سے یونیکوڈ اردو کے لیے سب سے بہتر لبرے آفس رائٹر ہے اور اس کے بعد سکرائبس جو کہ بنیادی طور پر ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا سافٹ ویئر ہے۔
WPS Writer انٹرفیس کے لحاظ سے مائیکرو سافٹ ورڈ کے زیادہ قریب ہے، اس کے بعد اونلی آفس ہے جس میں اردو کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔

کورل ڈرا:
مفت متبادل جیساکہ دیگر محفلین نے بتایا ہے، تصویر کی ایڈیٹنگ اور ڈیزائننگ کے لیے گِمپ، پینٹنگ کے لیے کریٹا، اور ویکٹر گرافکس کے لیے انک سکیپ بہترین ہیں۔ گِمپ کے لیے ڈیفالٹ سہولیات کے علاوہ بہت سے پلگ ان بھی دستیاب ہیں جو کہ آپ کا کام زیادہ آسان کر سکتے ہیں۔

آئی ڈی ایم:
مفت متبادل: دیگر فائلز کے لیے ایکسٹریم ڈاؤنلوڈ منیجر اور ویڈیوز کے لیے
4k downloader تقریباً مفت، تاہم کچھ فیچرز کے لیے خریدنا پڑ سکتا ہے۔

پی ڈی ایف ایڈیٹنگ:
تقریباً مفت متبادل: ماسٹر پی ڈی ایف ایڈیٹر
تاہم کچھ فیچرز کے لیے خریدنا پڑ سکتا ہے۔
اینٹی وائرس:
عموماً لینکس پر وائرسز کا امکان تقریباً صفر ہوتا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر استعمال کی جا سکتی ہیں اور کچھ اینٹی وائرس بھی دستیاب ہیں۔
 
رانا

محفلین
ان میں سے یونیکوڈ اردو کے لیے سب سے بہتر لبرے آفس رائٹر ہے اور اس کے بعد سکرائبس جو کہ بنیادی طور پر ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا سافٹ ویئر ہے۔
WPS Writer انٹرفیس کے لحاظ سے مائیکرو سافٹ ورڈ کے زیادہ قریب ہے، اس کے بعد اونلی آفس ہے جس میں اردو کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔
بالکل درست۔ خاکسار کے پاس لبرے اور WPS دونوں ہی انسٹال ہیں۔ لبرے میں اردو کی اچھی سپورٹ ہے جبکہ دوسرے میں ستیاناس ہوجاتا ہے۔ لیکن WPS شباہت میں ایم ایس ورڈ کے پرانے ورژن کے قریب تر ہونے کی وجہ سے استعمال میں آسان لگتاہے۔ لہذا جب تک اردو سے متعلق کوئی کام نہ ہو WPS استعمال کرتا ہوں۔ لیکن اسکی اشتہاربازی اور کچھ دوسری چھوٹی چھوٹی باتیں سخت ناپسند ہیں لیکن کیا کریں مجبوری ہے۔
نوٹ: جب بھی ونڈوز نئی انسٹال کی یا نئی مشین خریدی تو WPS بھول کر بھی اب انسٹال نہیں کروں گا۔:)
 
رانا

محفلین
لگے ہاتھوں اگر کسی کے علم میں ہو تو ذرا ایک فری اچھے ٹول کے بارے میں تو بتائیں۔ ابھی ایک بندے کو چھوٹا سا ڈی بی ماڈل بناکر دینا تھا۔ پہلے تو لبرے کے رائیٹر میں کوشش کی لیکن مزا نہیں آیا۔ پھر ایس کیو ایل سرور کی ڈیٹا ڈائگرام کا خیال آیا اس میں بنایا لیکن اس قابل نہ لگا کہ کسی کو دیا جائے۔ پھر آن لائن سرچ کی اور dbdesigner.net پر بنایا جو ایس کیو ایل سرور کے ڈایاگرام سے کافی بہتر لگا کسی کو دینے کے حوالے سے۔ اس میں بس آن لائن کا مسئلہ ہے۔ اگر کسی کے علم میں کوئی اچھا آف لائن فری ٹول ہے تو شئیر کریں۔
 
لگے ہاتھوں اگر کسی کے علم میں ہو تو ذرا ایک فری اچھے ٹول کے بارے میں تو بتائیں۔ ابھی ایک بندے کو چھوٹا سا ڈی بی ماڈل بناکر دینا تھا۔ پہلے تو لبرے کے رائیٹر میں کوشش کی لیکن مزا نہیں آیا۔ پھر ایس کیو ایل سرور کی ڈیٹا ڈائگرام کا خیال آیا اس میں بنایا لیکن اس قابل نہ لگا کہ کسی کو دیا جائے۔
اگر محض ڈایا گرام ہی بنانی ہے تو اس کے لیے Umbrello نامی ایک اوپن سورس سافٹ ویئر دستیاب ہے جس پر سافٹ ویئر سے متعلقہ تقریباً تمام قسم کی ڈایاگرامز بنائی جا سکتی ہیں، تاہم چونکہ آپ کو ایس کیو ایل سرور کی ڈایاگرام بھی کچھ زیادہ پسند نہیں آئی تو ممکن ہے یہ بھی آپ کے معیار پر پورا نہ اترے ۔
 
رانا

محفلین
گذشتہ ہفتے آفس میں خاکسار کو نیا لیپ ٹاپ ملا جس میں ونڈوز 10 پہلے سے ہی انسٹال تھی اور بائی ڈیفالٹ آفس 2016 بھی۔ آج ورڈ اوپن کیا تو میسج ملا کہ آپ نے کیوں کہ پروڈکٹ کو ایکٹیویٹ نہیں کیا ہوا اس لئے Most of the features آپ کے لئے ڈس ایبل کئے جاتے ہیں۔ ہم بڑے خوش ہوئے کہ چلو چند فیچرز ہی غیر فعال ہوں گے پروڈکٹ تو مائکروسافٹ کی ہی ہے نا ٹائپنگ کا کام تو چل ہی جائے گا۔ لیکن ایک ایک کرکے سارے ربن دیکھ لئے واقعی موسٹ آف دی فیچرز غیر فعال کردئیے ہیں انہوں نے۔ الا ماشاءاللہ بولڈ اٹالک تک نہیں کرسکتے بس ورڈ کی شکل دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے رہیں۔:)
 
مائیکروسافٹ کی ایسی ہی حرکتیں ہمیں مجبور کر رہی ہیں کہ انہیں کچھ دن "داغ مفارقت" دیا جائے۔ انہیں بھی پتہ چلے کہ "غم جدائی" کیا ہوتا ہے۔ ہائے کیسے غمگین ہوں گے یہ مائیکروسافٹ والے جب ہم نہیں ہوں گے:p
 
یہ اصل میں مائکروسافٹ کی دنیا سے کم علمی کا نتیجہ ہے۔ ماضی میں مائکروسافٹ نے اپنے سب سے زیادہ بکنے والے پراڈکٹس کئی سال تک مفت فراہم کئے ہیں جیسے ونڈوز 10۔ آفس 2016 اور بعد میں آفس 365 کے کئی قریباً مفت آفرز آچکے ہیں۔ دراصل عوام ان سے صحیح وقت پر فائدہ نہیں اٹھاتے اور بعد میں پائرسی کی مجبوری کا رونا روتے رہتے ہیں۔
دوسرا اگر کسی نے پائرسی کرنی ہے تو تھوڑا عقل کیساتھ کرے۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہے۔ عموماً اناڑی عام صارفین وائرس والے کیجن، پیچ اور ہیکس کے ذریعہ نقل کو اصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یوں بعد میں بہت نقصان اٹھاتے ہیں۔
مثال کے طور پر جب ونڈوز 10 لانچ ہوئی تو وہ ونڈوز 7 اور 8 کے صارفین کو کئی سالوں تک مفت فراہم کی گئی۔ عوام اس عمدہ آفر کا فائدہ اٹھانے کی بجائے سیدھا ونڈوز 10 انسٹال کرکے وائرس والے کریکس چلانے لگ گئے۔ جبکہ اسکا صحیح طریقہ پہلے سے موجود ونڈوز 7 یا 8 جو بیشک ٹرائیل ہی ہوتی انسٹال کرنا اور پھر اسپر ونڈوز 10 اپگریڈ کرنا تھا۔ اپگریڈ کے بعد ونڈوز 10 اپنے آپ ایکٹیویٹ ہو جاتی تھی، جسکے بعد ونڈوز ری سیٹ کرکے اصل ونڈوز آپکو جینون لائسنس کیساتھ مفت حاصل ہو جاتی تھی۔
 
ہادیہ

محفلین
ٹھیک ہے۔ اناڑی لوگ اینٹی وائرس آن رکھیں۔ اس سے کمپیوٹر کافی سلو تو ہو جائے گا البتہ بڑے وائرسز سے بچ جائے گا۔
ہاہ۔۔آپ تو بغیر لگی لپٹی کے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔۔ہر کوئی کمپیوٹر کا ماہر تھوڑی نا ہوتا ہے۔۔ آپ کی طرح کاف سین شین پائی:beating:
 
مثال کے طور پر جب ونڈوز 10 لانچ ہوئی تو وہ ونڈوز 7 اور 8 کے صارفین کو کئی سالوں تک مفت فراہم کی گئی۔ عوام اس عمدہ آفر کا فائدہ اٹھانے کی بجائے سیدھا ونڈوز 10 انسٹال کرکے وائرس والے کریکس چلانے لگ گئے۔ جبکہ اسکا صحیح طریقہ پہلے سے موجود ونڈوز 7 یا 8 جو بیشک ٹرائیل ہی ہوتی انسٹال کرنا اور پھر اسپر ونڈوز 10 اپگریڈ کرنا تھا۔ اپگریڈ کے بعد ونڈوز 10 اپنے آپ ایکٹیویٹ ہو جاتی تھی، جسکے بعد ونڈوز ری سیٹ کرکے اصل ونڈوز آپکو جینون لائسنس کیساتھ مفت حاصل ہو جاتی تھی۔
ہے تو پھر یہ بھی جگاڑ ہی، کوئی مستقل حل تو نہیں ہے!
 
Top