میں پائریٹڈ سافٹ وئیرز سے بچنا چاہتا ہوں!!

ربیع م

محفلین
جگاڑ تب ہوتا اگر ونڈوز جینون ایکٹیویٹ نہ ہوتی۔ اس طریقہ سے بالکل صحیح اور مکمل ایکٹیویٹ ہوتی تھی۔
لیکن جس ونڈوز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی تھی سیون یا ایٹ وہ تو جگاڑ سے ہی ایکٹیویٹ کی گئی ہوتی تھی.
وہ کون سا خریدی گئی ہوتی تھی.
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
لیکن جس ونڈوز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی تھی سیون یا ایٹ وہ تو جگاڑ سے ہی ایکٹیویٹ کی گئی ہوتی تھی.
اسی لئے خاکسار کا دل نہیں مان رہا تھا اس طریقے پر۔ لہذا جینوئن ونڈوز مائکروسافٹ کی سائٹ سے ڈاونلوڈ کی اور فریش انسٹالیشن چلادی۔ مائکروسافٹ کا میسج آتا رہا کہ ونڈوز کو ایکٹویٹ کرلیں لیکن کیسے کرتے۔ جب کوئی ایک ماہ گذر گیا تو میسج آیا کہ اگر آپ ایکٹیویٹ نہیں کریں گے تو استعمال تو کرسکتے ہیں لیکن پھر کچھ لمیٹیشنز اپلائی ہوں گی کہ ایک تو ڈیسکٹاپ پر واٹر مارک نظر آتا رہے گا دوسرا پرسنلائز نہیں کرسکتے اور وال پیپر وغیرہ تبدیل نہیں کرسکتے۔ ہم نے سوچا یہ تو بہت سستا سودا ہے۔ لہذا ابھی تک ڈیسکٹاپ پر واٹر مارک نظر آرہا ہے اور ایک ہی ڈیفالٹ وال پیپر لگا ہوا ہے۔ ایک یہ شرط بھی تھی کہ ونڈوز کی اپڈیٹس نہیں ملیں گی لیکن ابھی تک تو ساری اپڈیٹ ملتی رہی ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ ماہ قبل سب سے بڑی اپڈیٹ ونڈوز کرئیٹر بھی ملی جس نے پوری رات لی اپڈیٹ ہونے میں۔
 
رانا

محفلین
اس بارے میں زیادہ علم نہیں۔ پہلے میں فائرفوکس کا ایڈآن، DownThemAll!، استعمال کیا کرتا تھا، لیکن فائر‌فوکس میں ایڈآنز کے لیے ویب‌ایکسٹنشنز کی آمد کے بعد یہ غیرفعال ہو گیا۔ :(
جب بھی زیادہ تعداد میں پی ڈی ایف فائلز ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی تو یہی ایڈآن استعمال کرتا ہوں۔ آج پھر ایسی ہی ایک ضرورت محسوس ہوئی تو فائرفاکس اوپن کرتے ہی آپ کی یہ بات یاد آئی اور فورا فائرفاکس کی اپڈیٹس آف کردیں۔:) لیکن اس نے بھی اپنی رننگ اپڈیٹ ڈاونلوڈ کرکے ہی چھوڑی۔ لیکن اب جب بھی فائرفاکس آن کرتا ہوں ونڈوز پوچھتی ہے کہ یہ گستاخ سافٹوئیر کچھ گستاخی کرنا چاہ رہا ہے لیکن ہم No پر کلک کردیتے ہیں اور لہذا یہ ایڈآن ابھی تک اپنی کسٹڈی میں ہے۔ بس یہ ڈر ہے کہ کبھی No کرنا بھول گئے تو یہ سہولت ختم۔:)
 
عطاء رفیع

محفلین
مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
مائکروسافٹ ورڈ کا بہترین متبادل لیبرے آفس کا رائٹر ہے۔ اس میں کچھ فنکشنز ورڈ سے بہتر بھی ہیں۔ جیسا کہ آر ٹی ایل زبانوں کے لیے فل جسٹیفائی کا آپشن اس میں بہت پہلے سے شامل تھا، اور ورڈ میں بعد میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی ایک دو آپشن ہیں جو ورڈ سے بہتر ہیں۔
البتہ اس میں فٹ نوٹس کی جگہ پیج کے 78٪ فیصد جگہ میں ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کے پیج میں ایک لائن ہے اور باقی سارا فٹ نوٹ تو مائکروسافٹ ورڈ اس کو اسی طرح لکھے گا کہ ایک لائن ہوگی اور نیچے سارا فٹ نوٹ، جبکہ رائٹر 78 فیصد جگہ میں فٹ نوٹ لکھ کر باقی فٹ نوٹ اگلے صفحے پر لے جائے گا۔
یہ میں نے نوٹ کیا ہے۔
البتہ یہ ایک دلچسپ سافٹویئر ہے۔ یہ کتاب مکمل لیبرے رائٹر میں ٹائپ اور فارمیٹ کی گئی ہے۔ اس سے آپ کو کچھ اندازہ ہوجائے گا۔
 
واقعی دلچسپ اور قابل تجربہ ہے۔ شریک کرنے کا شکریہ
 
Top