تعارف میں کون ہوں؟

محمد امین

لائبریرین
شعیب بھائی اب مزید کچھ تعارف و انٹرویو ہوجائے:

جائے پیدائش، ابتدائی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، مشاغل وغیرہ پر ایمرجنسی لائٹ سے روشنی ڈالیے۔۔۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
یہ تو شکر ہے کہ شعیب بھائی نے اس ملاقات میں ہمیں کلائنٹ نہیں سمجھا۔ ایسا ہوتا تو ہمیں جائدادیں فروخت کرنی پڑ جاتیں۔ :confused:
شعیب صفدر بھائی وکالت میں دیوانی سے کیا مراد ہے؟

فیس کیس کے مطابق ہوتی ہے!!!

دیوانی سے مراد Civil یعنی جائیداد وغیرہ کے مقدمات
 
شعیب بھائی، خواتین بھی اس پیشہ میں شامل یا فعال ہیں، ایک عمومی خیال یہ پایا جاتا ہے کہ وکالت خواتین کے لیے مناسب یا موزوں پیشہ نہیں ہے، آپ اس بارے میں بتائیے کچھ
کس نے کہدیا کہ یہ پیشہ (جو کہ سپہ گری سے کم نہیں) عورتوں کے لئے مناسب نہیں جبکہ اس میں تو بولنے کے دام بھی دیے جاتے ہیں۔۔۔ :D
 

شعیب صفدر

محفلین
شعیب بھائی اب مزید کچھ تعارف و انٹرویو ہوجائے:

جائے پیدائش، ابتدائی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، مشاغل وغیرہ پر ایمرجنسی لائٹ سے روشنی ڈالیے۔۔۔ ۔

جائے پیدائش لیاری، کراچی!! تعلیم کے تمام مراحل کراچی میں!! مشاغل میں وہ پہلے کافی کچھ تھا اب صرف وکالت باقی بچی ہے!!!
یہ جنریٹر کی لائٹ کی مدد سے روشنی ڈالی گئی ہے!!!
 
جائے پیدائش لیاری، کراچی!! تعلیم کے تمام مراحل کراچی میں!! مشاغل میں وہ پہلے کافی کچھ تھا اب صرف وکالت باقی بچی ہے!!!
یہ جنریٹر کی لائٹ کی مدد سے روشنی ڈالی گئی ہے!!!
جی اسی خاطر کافی نمایاں ہے اب ذرا کے ای اس سی کی قوت کو بھی استعمال کیجے۔۔۔ لیکن کوئی جلدی نہیں پہلے لائٹ کو بحال ہولینے دیجے :D
 

محمد امین

لائبریرین
جائے پیدائش لیاری، کراچی!! تعلیم کے تمام مراحل کراچی میں!! مشاغل میں وہ پہلے کافی کچھ تھا اب صرف وکالت باقی بچی ہے!!!
یہ جنریٹر کی لائٹ کی مدد سے روشنی ڈالی گئی ہے!!!

بہت خوب۔۔۔ اور اتوار کے روز بھی بجلی داغِ مفارقت دے گئی؟

یقینا سندھ لاء کولج کے گریجویٹ ہونگے آپ؟

اچھا آپ نے لکھا کہ آپ 2006 سے پریکٹس کر رہے ہیں، یعنی آپ کی گریجویشن 2006 کے آس پاس کی ہی ہے۔۔۔شکلاً تو بہت بڑی عمر کے لگتے ہیں آپ بھیا :nerd:
 
بہت خوب۔۔۔ اور اتوار کے روز بھی بجلی داغِ مفارقت دے گئی؟

یقینا سندھ لاء کولج کے گریجویٹ ہونگے آپ؟

اچھا آپ نے لکھا کہ آپ 2006 سے پریکٹس کر رہے ہیں، یعنی آپ کی گریجویشن 2006 کے آس پاس کی ہی ہے۔۔۔ شکلاً تو بہت بڑی عمر کے لگتے ہیں آپ بھیا :nerd:
میں بھی یہی سمجھتا تھا۔ پر شعیب بھائی میرے ہم عمر ہیں 31 میں لگے ہیں۔ :)
 

شعیب صفدر

محفلین
بہت خوب۔۔۔ اور اتوار کے روز بھی بجلی داغِ مفارقت دے گئی؟

یقینا سندھ لاء کولج کے گریجویٹ ہونگے آپ؟

اچھا آپ نے لکھا کہ آپ 2006 سے پریکٹس کر رہے ہیں، یعنی آپ کی گریجویشن 2006 کے آس پاس کی ہی ہے۔۔۔ شکلاً تو بہت بڑی عمر کے لگتے ہیں آپ بھیا :nerd:
گریجوایشن تو 2002 کی ہے وکالت کی ڈگری 2006 کی ہے جی سندھ لاء کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی!!

کیا کریں کے ای ایس سی والے ہیں بجلی دیں یا بند کریں!!!
 

محمد امین

لائبریرین
میں بھی یہی سمجھتا تھا۔ پر شعیب بھائی میرے ہم عمر ہیں 31 میں لگے ہیں۔ :)

ناقابلِ یقین!!!
آپ سے 6 ماہ بڑے ہیں!!!

یعنی مجھ سے صرف 4 سال بڑے۔۔۔۔ میں تو سمجھا تھا آپ نانا دادا بن چکے ہوں گے :rollingonthefloor:

گریجوایشن تو 2002 کی ہے وکالت کی ڈگری 2006 کی ہے جی سندھ لاء کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی!!

کیا کریں کے ای ایس سی والے ہیں بجلی دیں یا بند کریں!!!

اچھا اچھا۔۔۔ چلیے یہ فرمائیے کہ اردو محفل سے کیسے شناسائی ہوئی؟

اب تو خیر سے شاید سندھ لاء کولج کو جامعہ کا درجہ دیا جانے والا ہے یا دیا جاچکا؟
 

زین

لائبریرین
خوش آمدید وکیل صاحب :)
اللہ تعالیٰ سب کو وکیلوں، تھانیداروں ،ڈاکٹروں اور صحافیوں سے بچائے۔:biggrin:
 

شعیب صفدر

محفلین
ناقابلِ یقین!!!


اچھا اچھا۔۔۔ چلیے یہ فرمائیے کہ اردو محفل سے کیسے شناسائی ہوئی؟

اردو محفل تو میری سامنے کی بات ہے اُس وقت کے کئی ممبر تو اب ایکٹو ہی نہیں!! جولائی 2005 میں اردو محفل کا ممبر بنا تھا۔
قدیر احمد نے مجھے اس کی خبر کی تھی!!
اب تو سالوں ہوئے اُسے یہاں کا رُخ کیئے ہوئے!!
 

محمد امین

لائبریرین
اردو محفل تو میری سامنے کی بات ہے اُس وقت کے کئی ممبر تو اب ایکٹو ہی نہیں!! جولائی 2005 میں اردو محفل کا ممبر بنا تھا۔
قدیر احمد نے مجھے اس کی خبر کی تھی!!
اب تو سالوں ہوئے اُسے یہاں کا رُخ کیئے ہوئے!!

یہ تو ہم دوسرے لوگوں کے لیے آپ سے سوال جواب کر رہے ہیں :D
 

محمدصابر

محفلین
لیجئے سوال حاضر ہیں
1.آپکا پورا نام؟
2.پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
عمر کتنی ہے؟
جائے پیدائش ؟
حاضر مقام؟
مصروفیت کیا ہے؟
تعلیمی قابلیت؟
مشاغل، ویب کے علاوہ؟
کونسی زبانیں روانی سے بولنا آتی ہیں؟
اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
3.آپ کو سکول میں اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات
4.کیا آپ کی پڑھائی مکمل ہو چکی یا جاری ہے؟
5.آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟
6.آپ کا فارغ اوقات میں کیا مشغلہ ہے؟
7.کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
8.آپ کے ساتھ دوستی کی کیا شرائط ہیں؟
کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟
اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟
9.آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
10.غصہ کس بات پر آتا ہے ؟
ڈیپریشن میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
کیا آپ عام زندگی میں کم گو ہیں یا …؟
آپ کی خوشی کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو اس کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
کیا آپ کے لئے دوسروں کوسمجھانا آسان ہے یا مشکل ؟
کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
11.کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ؟
آپ کا قیمتی اثاثہ ؟
آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟
مشکل حالات میں مایوسی ہوتی ہے یا…؟
آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟
کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟
آپ کا فیورٹ رنگ؟
آپ کی فیورٹ خوشبو؟
پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟
کھانے میں پسند؟
12.پہلی ملاقات میں مقابل شخصیت کی کیا چیززیرغور رہتی ہے؟
13.زندگی میں کس شخصیت سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہیں؟
14.آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
15.آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش موجود ہے؟
جب کوئی آپ کی تعریف کررہا ہو تو کیسا لگتا ہے؟
کبھی کسی سے لڑائی ہوئی؟
16.وقت کی پابندی کس حد تک ہے؟
کنجوس ہیں یا شاہ خرچ؟
کوئی جانور جو پالنے کا شوق ہو؟
کوئی ایسی بات یا چیز جو آپکو جذباتی کردیتی ہو؟
آپ کا ہمراز کون ہے؟
17.کوئی تکیہ کلام ؟
18.کونسا نغمہ گنگناپسندہے ؟
ایک نیکی جو گلے پڑ گئی ہو؟
صبح اٹھتے ہی کس چیز کی طلب ہوتی ہے؟
یہ بتائیں کہ آپ فطرت کے کتنا قریب ہیں؟
19.کبھی کسی دیہات میں رہنے کا اتفاق ہوا؟
20.کبھی پھولوں سے باتیں کیں؟
کبھی پودوں سے باتیں کیں؟
گرمیوں کی دوپہر میں کبھی درختوں کے نیچے بیٹھنے کا اتفاق ہوا؟
21.اگر آپ کو کسی ویران جگہ بھیجا جائے تو کسے ساتھ لیجانا پسند ہوگا؟
کون کون سے شہر دیکھنے کا اتفاق ہوا؟
کن کن شہروں میں رہنے کا اتفاق ہوا؟
سفر کے لیے کون سی سواری پسند ہے؟
کھانے میں کیا پسند ہے؟
کیا کسی ایک ہی شخص سے دو دفعہ دھوکہ کھایا ہے؟
اگر کبھی موقع ملا تو کس سے ملنے میں زبردست خوشی ہوگی ؟
22.حسن یا ذہانت؟ وجہ بھی لکھیں۔
23.آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟
آپ کو اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
24.بہنوں سے تعلقات کیسے ہیں؟
25.بھائیوں سے تعلقات کیسے ہیں؟
26.اگر آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو ؟
27.زندگی میں فیصلوں کی کیا اہمیت ہے ؟
صیح فیصلہ اور غلط فیصلہ کیا ہوتا ہے ؟
کیا صیح فیصلہ یہ ہے کہ فیصلہ انسان کے اپنے مفاد میں ہو؟
انسان کی ساری زندگی آخر فیصلوں کے گرد ہی کیوں گھومتی ہے ؟
28.آپ کا فیصلہ دل سے ہوتا ہے یا دماغ سے؟
29.کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟
30.اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
پسندیدہ کتاب؟
31.آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
32.آپ کیوں زندہ ہیں؟
اور کب تک؟
آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
آپ نے کبھی آبیل مجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
“لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں
33.اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گی؟
34.سال کے بارہ مہینے ہی کیوں ہوتے ہیں؟
35.ایک فلم میں ایک مشہور ایکٹریس نے تیرہ تک ہی کیوں گنتی کی تھی؟
36.نو کے بعد اگر دس نہیں آتا تو کیا آتا؟
37.فٹ بال کی ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہی کیوں ہوتے ہیں؟
38.دیوار سے زور سے سر ٹکرانے سے چودہ طبق ہی کیوں روشن ہوتے ہیں؟
39.چاند اور چاندنی میں کیا فرق ہوتا ہے نیز ستاروں سے ان کا کیا رشتہ ہوتا ہے اور سورج کا ذکر کیوں نہیں ہوتا چاند ، ستاروں کے ساتھ ؟
40.اچھا فرض کریں آپ کو ناسا کے خلائی سفر پر روانہ ہونا ہے راستے میں آپ کا پڑاؤ چاند پر ہےتو جناب آپ چاند پر پہنچ کر آپ کا سب سے پہلا کیا ہوگا؟
41.اس سفر پر پسندیدہ ترین ہمسفر کون ہو گا ؟
42.اگر میں یہ کہوں کہ اس سفر نامے کا احوال بھی لکھیں تو
43.روزمرہ زندگی کے وہ تین کام جنہیں کرنے میں آپ کو بہت مزا آتا ہے؟
44.نئی ٹیکنالوجی ایجاد ہوئی ہے جو آپ کی عمر بدل سکتی ہے اور بدلے گی بھی ایسے کہ آپ کی عمر وہیں رک جائے گی۔ اب آپ سے یہ سوال ہے کہ آپ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمر کے کس حصے میں رہنا آپ کو سب سے زیادہ پسند ہو گا؟
45.ایسی کونسی آواز ہے جو آپ کے کانوں پر شدید گراں گزرتی ہے اور آپ سے برداشت نہیں ہوتی؟
46.سوتے ہوئے جب موبائل فون کی گھنٹی بجتی ہے تو آپ کے کیا تاثرات ہوتے ہیں؟
47.فرض کریں آپ کو سزائے موت دی جا رہی ہے اور اس سے پہلے آپ کو آفر کی جاتی ہے کہ آپ آخری کھانا اپنی مرضی سے منتخب کریں تو کیا انتخاب ہو گا؟
48.اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور آپ کسی بھی ماضی کے کسی بھی زمانے اور جگہ (سوائے ساتویں صدی عیسوی کے عرب )جا نا ممکن ہو تو آپ کا انتخاب کونسا دور اور علاقہ ہو گا اور کیوں؟
49.آپ کے پاس ٹائم مشین ہے اور آپ 13.7 ارب سال پہلے کائنات کے بننے سے لیکر آج تک کے کسی بھی زمانے میں جا کر کسی ایک تاریخی واقعے کو روکنا یا بدلنا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سے اس زمانے سے لیکر آج تک کی تاریخ بدل جائے گی۔ سو یہ بتائیں کہ آپ کا انتخاب کونسا واقعہ ہو گا اور اس میں کیا تبدیلی ہو گی اور کیوں؟ اور اس سے موجودہ زمانے پر کیا اثر پڑے گا؟
50.تیز اور متحرک کام کرنا پسندہےیا؟
51.دوستوں کا حلقہ احباب بڑا ہے یا بہت بڑا ہے یا؟
 
Top