تعارف میں کون ہوں؟

محمدصابر

محفلین
کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟
 
شعیب صفدر

محفلین
کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟

کسی کا دوسرے کو خود سے کمتر سمجھنا مجھے اچھا نہیں لگتا!!!
مجھ میں کوئی اچھی عادت نہیں البتہ اپنی سب سے بُری عادات لاپروائی و منافقت لگتی ہیں ان کی وجہ سے دس اور برائیاں مجھ میں گھر کر بیٹھی ہیں!
 
محمدصابر

محفلین
9.آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
10.غصہ کس بات پر آتا ہے ؟
ڈیپریشن میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
 
شعیب صفدر

محفلین
9.آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
10.غصہ کس بات پر آتا ہے ؟
ڈیپریشن میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟

جی آتا ہے اور جو ہاتھ میں ہو دیوار پر دے مارتا ہوں، غصہ کسی بات پر بھی آ سکتا ہے۔
ڈیپریشن کی صورت میں سو جاتا ہو۔:lol:
 
محمدصابر

محفلین
کیا آپ عام زندگی میں کم گو ہیں یا …؟
آپ کی خوشی کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو اس کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
 
شعیب صفدر

محفلین
کیا آپ عام زندگی میں کم گو ہیں یا …؟
آپ کی خوشی کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو اس کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
نہیں میں کم گو نہیں ہوں مگر باتونی بھی نہیں ہوں۔
مسکرا کر خوشی کا اظہار کرتا ہوں، ممکن ہو تو دوسروں سے اپنی خوشی کو شیئر کرتا ہوں!
پریشانی بھی شیئر کرنا ہوں مگر خود پر پر اُسے حاوی نہیں کرتا!!
 
محمدصابر

محفلین
کیا آپ کے لئے دوسروں کوسمجھانا آسان ہے یا مشکل ؟
کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
 
شعیب صفدر

محفلین
کیا آپ کے لئے دوسروں کوسمجھانا آسان ہے یا مشکل ؟
کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
نہایت مشکل کام ہے کسی کو سمجھنا!!
اپنے کردار کی کمزوریاں مجھے اکثر تنہائی میں اُداس کر دیتی ہیں۔
ایسا کوئی خاص عمل نہین جس سے موڈ اچھا ہو سکے ۔
 
محمدصابر

محفلین
کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ؟
آپ کا قیمتی اثاثہ ؟
آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟
مشکل حالات میں مایوسی ہوتی ہے یا…؟
 
شعیب صفدر

محفلین
کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ؟
آپ کا قیمتی اثاثہ ؟
آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟
مشکل حالات میں مایوسی ہوتی ہے یا…؟
وہم یا خیال: اللہ جانے مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟
کچھ بھی ایسا قیمتی نہیں!
ایسی کوئی خواہش نہیں جس کی تکمیل کے لئے رندگی مانگی جائے!
ایسی مایوسی ہوتی ہے جس سے کچھ کرنے کو دل کرے!! (مشکل بات تو نہیں کہہ دی؟)
 
محمدصابر

محفلین
پہلی ملاقات میں مقابل شخصیت کی کیا چیززیرغور رہتی ہے؟
زندگی میں کس شخصیت سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہیں؟
 
شعیب صفدر

محفلین
پہلی ملاقات میں مقابل شخصیت کی کیا چیززیرغور رہتی ہے؟
زندگی میں کس شخصیت سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہیں؟
اُس کی بظاہر شخصیت!! آیا نظر کیسا آتا ہے!!! جاذب نظر فرد مجھے اچھا لگتا ہے۔
اپنے والد کی شخصیت سے متاثر ہوں۔
 
محمدصابر

محفلین
آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش موجود ہے؟
جب کوئی آپ کی تعریف کررہا ہو تو کیسا لگتا ہے؟
 
شعیب صفدر

محفلین
آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش موجود ہے؟
جب کوئی آپ کی تعریف کررہا ہو تو کیسا لگتا ہے؟
ڈر پوک ہوں
پس پردہ رہنے کا ایک اپنا لطف ہے۔
تعریف خواہ جھوٹی ہو کم بخت لگتی سب کو اچھی ہے
 
Top