تعارف میں گدھے پالتا ہوں

ذیشان رسول

محفلین
اہل فورم السلام علیکم۔ میں فوٹو گرافی کرتا ہوں۔ لاہور ،ماڈل ٹائون کا رہنے والاہوں۔
مجھے جانوروں میں گدھے بڑے پیارے لگتے ہیں۔ آپ یقین کریں میں اپنی آمدنی کابڑا حصہ گدھوں پر خرچ کرتا ہوں۔
یہ بے زبان معصوم ساجانور اتنی مشقت کرتا ہے پھر بھی اس کی قدر نہیں ہوتی۔
گدھے پیدائشی ہی کراٹے کے شوقین ہوتے ہیں۔ ان کو پیدا ہوتے ہی کراٹے پر مہارت ہوتی ہے۔
ہر قسم کی ککیں لگاتے ہیں۔ ڈبل کک ہو یا وہیل کک گدھا بڑی خوبصورتی سے لگاتا ہے۔
اس کے علاوہ زمانے بھر کا بوجھ ڈھوتے ہیں۔ پھر بھی شکایات نہیں کرتے۔
آپ بھی کم ازکم ایک عدد جانور سے تو ضرور پیار کریں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید۔۔۔۔!

حیرت کی بات ہے کہ اکثریت رکھنے والی ایک جماعت کا مقدمہ آپ نے اس خوبصورتی سے پیش کیا ہے کہ یہ کوئی نایاب چیز لگنے لگے ہیں۔ :)
 
کام لینے والے تو پالتے ہی ہیں لیکن میرے خیال میں ان صاحب کا رویہ محفل والا ہی ہوتا ہو گا ۔ ۔ :D
جیسے کچھ لوگ پرندے وغیرہ پالتے ہیں مگر ان سے کام نہیں لیتے۔ ذیشان رسول صاحب ان سے کوئی کام بھی لیتے ہیں یا صرف پالتے ہیں؟ یا کام لیتے ہیں مگر پیار سے؟
 
شمشاد

لائبریرین
امریکہ کی برسراقتدار پارٹی کا نشان "گدھا" ہی ہے۔ کہیں اس وجہ سے تو دلچسپی پیدا نہیں ہوئی؟
 
ذیشان رسول

محفلین
میں صرف پالتا ہوں اور ان کی عزت احترام کرتا ہوں کیونکہ ان بے چاروں کی کم ہی عزت کرتے ہیں۔ ان میں سیاستدان بننے کی تمام خوبیاں ہیں۔
اگر ان کو کوئی الیکشن پر کھڑا ہونے دے تو بلاشبہ یہ معصوم جانور اپنے ملک کی بلا تھکان خدمت کرے۔ اور ملک کی عزت گدھا کم از کم دولتیاں ضرور جھاڑے جو ہمارے سیاستدان یہ بھی نہیں کرسکتے۔
کیونکہ گدھے کو تو یقین ہے کہ اسکا رازق اللہ ہے اور سیاستدان کا شاہد انکل سام
 
ذیشان رسول

محفلین
نہیں بلکہ اس کو منافقت سے پاک جانور دیکھ کر
یہ مالک کی بس خدمت کیے جارہا ہے۔ کوئی بھی صلہ لئے بغیر
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید
غلطی سے پاک اردو لکھنے اور الفاظ سے کھیلنے پر خوشی ہوئی کہ اب نئے اراکین پہلے سے ہی سب کچھ سیکھے سکھائے آنے لگ گئے ہیں، یعنی روز اول سے تعمیرِ محفل میں حصہ لیں گے :)
 
url

شہد نچوڑنے کا ماہر گدھا برازیل میں ایک گدھا ایسا بھی ہے جو شہد جمع کرنے کا ماہر بن چکا ہے- دنیا کا پہلا شہد جمع کرنے والا گدھا بونیسو انتہائی زبردست طریقے سے اپنا کام سرانجام دیتا ہے- اپنے مالک کے ساتھ مل کر یہ گدھا انتہائی کامیابی سے شہد کی مکھیوں کی محنت نچوڑ لیتا ہے- سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گدھے کے ساتھ 120 افراد شہد نچوڑنے کا کام کرتے ہیں مگر ان میں سب سے کامیاب بونیسو ہی ہے- مقامی طور پر اسے پروفیسر پارڈل بھی کہا جاتا ہے جو شہد جمع کرنے کا کام کسی خلا باز جیسا لباس پہن کر واقعی دنیا سے باہر کی مخلوق لگتا ہے​
 
تصویر غائب ہے، لنک عنایت کیجئے :)
 
Top