نئی محفل فورم پر خوش آمدید

میرے کچھ نئے موضوعات پچھلے فورم سے یہاں نہیں آئیں ہیں۔۔ اُسے میں یہاں کس طرح لاؤں؟ وہ آسکتے ہیں یا بھی نہیں؟

تھوڑا سا انتظار فرما لیں۔ پھر پرانے فورم کو چند دنوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ وہاں سے پیغامات نقل کر کے یہاں پوسٹ کر سکیں۔ لیکن ابھی دیگر ترجیحات حارج ہیں اور یہ کام فوری طور پر ممکن نہیں۔ :)
 
کاشفی

محفلین
تھوڑا سا انتظار فرما لیں۔ پھر پرانے فورم کو چند دنوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ وہاں سے پیغامات نقل کر کے یہاں پوسٹ کر سکیں۔ لیکن ابھی دیگر ترجیحات حارج ہیں اور یہ کام فوری طور پر ممکن نہیں۔ :)

بیحد شکریہ ۔ خوش رہیں ۔ دل خوش کر دیا جناب نے!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
خوشی سے نغمہ زن ہیں عندلیبان چمن ہر سو
بہارستانِ اردو میں نئی محفل مبارک ہو
سعود ابن سعید اور بانی محفل نبیل (احمد)
رہِ جذب و جنوں میں اک نئی منزل مبارک ہو
( نبیل! مجھے معلوم نہیں "احمد" آپ کے نام کا حصہ ہے یا نہیں لیکن یہ تصرف میں نے ضرورت شعری کے لیے کیا ہے۔ ۔ جس کے لیے معذرت خواہ ہوں)
= = = = = = = = = = =
میری اور القلم کے تمام ساتھیوں کی جانب سے اہل محفل کو گیسوئے اردو میں ایک اور تابدار شکن مبارک ہو ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ نیا نیا سا منظر کچھ اجلا اجلا سا ماحول سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ میں تو کافی دیر تک اپنے آپ کو کسی اجنبی جگہ پر محسوس کرتا رہا ۔ ۔ ۔ ۔ ماحول کا یہ نیا پن اور اجنبیت کچھ دن تک تو شاید محسوس ہوگی ۔ ۔ ۔ پھر رفتہ رفتہ ہم پچھلی صدی کے لوگ بھی اس جدید ماحول سے آشنا ہو جائیں گے۔ ۔ ۔
میں اردو محفل کو "ام المحافل" کہتا ہوں تو میرا یہ کہنا بے جا نہیں ہوتا کیونکہ اردو محفل نے ہمیشہ انٹر نیٹ پر اردو محافل، مجالس اور چوپالوں کو تیکنیکی معاونت فراہم کی ہے اور اسی محفل کی گود میں کئی دوسری انجمنین پرورش پا کر جواں ہوئی ہیں ۔ ۔ ۔ اردو محفل کا یہ اعزاز بہت بڑا ہے اس پس منظر میں مجھے اردو محفل کے تمام اراکین سے با لعموم اور راہبران محفل سے سے بالخصوص بجا طور پر یہ توقع رہے گی ۔ ۔ ۔ ۔ اس نئی منزل کو سر کر لینے کے بعد بھی وہ ان تمام انجمنوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے جو ہمیشہ سے محفل کی مرہون منت اور دست نگر رہی ہیں
 
احباب کو یاد دلا دیں کہ زکریا بھائی اپنی بعض مصروفیات کے باعث اس ہجرت کے عمل میں ہر دفعہ جیسی تندہی سے شریک نہ ہو سکے لیکن ان کی نگاہ اردو ویب کے بیک اینڈ سرور پر برابر لگی ہوئی تھی کہ کوئی دیوار گرے اور وہ لپک کر سنبھال لیں۔ حالنکہ کہ وہ اپنے ٹائٹل "غائب" کی طرح ان دنوں عموماً غائب ہوتے ہیں لیکن نا قابل رسائی نہیں ہوتے۔ ویسے عزیز امین صاحب نے کئی دفعہ ان سے رابطے کی ناکام کوششیں بھی کی ہیں۔ :)
 
شاکر القادری چاچو ہمیشہ ہمارے لئے بے حد مہربان اور شفیق بزرگ رہے ہیں۔ اردو کی ترویج میں ان کے کارناموں کی فہرست کچھ کم طویل نہیں۔ اور ہماری چھوٹی چھوٹی کوششوں کو وہ جس طرح سراہتے اور نوازتے رہتے ہیں وہ ہمارے لئے اعزاز ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوشی سے نغمہ زن ہیں عندلیبان چمن ہر سو
بہارستانِ اردو میں نئی محفل مبارک ہو
سعود ابن سعید اور بانی محفل نبیل (احمد)
رہِ جذب و جنوں میں اک نئی منزل مبارک ہو
( نبیل! مجھے معلوم نہیں "احمد" آپ کے نام کا حصہ ہے یا نہیں لیکن یہ تصرف میں نے ضرورت شعری کے لیے کیا ہے۔ ۔ جس کے لیے معذرت خواہ ہوں)
= = = = = = = = = = =
میری اور القلم کے تمام ساتھیوں کی جانب سے اہل محفل کو گیسوئے اردو میں ایک اور تابدار شکن مبارک ہو ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ نیا نیا سا منظر کچھ اجلا اجلا سا ماحول سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ میں تو کافی دیر تک اپنے آپ کو کسی اجنبی جگہ پر محسوس کرتا رہا ۔ ۔ ۔ ۔ ماحول کا یہ نیا پن اور اجنبیت کچھ دن تک تو شاید محسوس ہوگی ۔ ۔ ۔ پھر رفتہ رفتہ ہم پچھلی صدی کے لوگ بھی اس جدید ماحول سے آشنا ہو جائیں گے۔ ۔ ۔
میں اردو محفل کو "ام المحافل" کہتا ہوں تو میرا یہ کہنا بے جا نہیں ہوتا کیونکہ اردو محفل نے ہمیشہ انٹر نیٹ پر اردو محافل، مجالس اور چوپالوں کو تیکنیکی معاونت فراہم کی ہے اور اسی محفل کی گود میں کئی دوسری انجمنین پرورش پا کر جواں ہوئی ہیں ۔ ۔ ۔ اردو محفل کا یہ اعزاز بہت بڑا ہے اس پس منظر میں مجھے اردو محفل کے تمام اراکین سے با لعموم اور راہبران محفل سے سے بالخصوص بجا طور پر یہ توقع رہے گی ۔ ۔ ۔ ۔ اس نئی منزل کو سر کر لینے کے بعد بھی وہ ان تمام انجمنوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے جو ہمیشہ سے محفل کی مرہون منت اور دست نگر رہی ہیں

السلام علیکم،
جزاک اللہ شاکرالقادری صاحب۔ آپ کی محبت اور سرپرستی کے لیے ہم ہمیشہ مشکور رہے ہیں۔ بندے کا نام محمد نبیل حسن نقوی ہے، لیکن آپ جس بھی نام سے یاد کریں، اس سے محبت ہی ظاہر ہوگی۔ :) انشاءاللہ ہم آئندہ بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے پہلے کی طرح کوشاں رہیں گے۔ فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کا مقصد یہی ہے کہ یہاں مختلف پراجیکٹس پر بہتر طورپر مربوط انداز میں کام کیا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھا قطعہ ہے شاکر بھیا، بہت شکریہ لکھنے کا۔۔۔قطعہء تاریخ کہہ دیں تو مزا آجائے :)

آہم۔۔کچھ مشتاق یوسفی صاحب کی یاد آ گئی جنہوں نے آب گم میں ایک شاعر کا ذکر کیا تھا جو ہر سال اپنی وفات کی تاریخ دینے کے لیے قطعہ کہا کرتا تھا۔ :rolleyes:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،
جزاک اللہ شاکرالقادری صاحب۔ آپ کی محبت اور سرپرستی کے لیے ہم ہمیشہ مشکور رہے ہیں۔ بندے کا نام محمد نبیل حسن نقوی ہے، لیکن آپ جس بھی نام سے یاد کریں، اس سے محبت ہی ظاہر ہوگی۔ :) انشاءاللہ ہم آئندہ بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے پہلے کی طرح کوشاں رہیں گے۔ فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کا مقصد یہی ہے کہ یہاں مختلف پراجیکٹس پر بہتر طورپر مربوط انداز میں کام کیا جا سکے۔
بہت شکریہ نبیل! مجھے بھی اردو محفل سے ہمیشہ محبت اور عزت ملی ہے ۔ ۔ ۔ آپ کا پورا نام جان کر خوشی ہوئی ۔۔ ۔ کوشش کرونگا کہ مصرعہ بدل دوں
محمد امین نے قطعہ تاریخ کی فرمائش کر دی ہے گو کہ یہ بہت مشکل اور قت طلب کام ہے تاہم کوشش ضرور کرونگا
بہت اچھا قطعہ ہے شاکر بھیا، بہت شکریہ لکھنے کا۔۔۔قطعہء تاریخ کہہ دیں تو مزا آجائے :)
 
محمد امین

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل! مجھے بھی اردو محفل سے ہمیشہ محبت اور عزت ملی ہے ۔ ۔ ۔ آپ کا پورا نام جان کر خوشی ہوئی ۔۔ ۔ کوشش کرونگا کہ مصرعہ بدل دوں
محمد امین نے قطعہ تاریخ کی فرمائش کر دی ہے گو کہ یہ بہت مشکل اور قت طلب کام ہے تاہم کوشش ضرور کرونگا

شاکر بھائی ہم شدت سے انتظار کریں گے :) مگر آپ اپنی سہولت پہلے دیکھیں :)۔ آپ کو محفل پر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔۔
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

ماشاء اللہ ۔ ۔ ۔

نبیل بھائی اور سعود بھائی کو اس کامیاب ہجرت کے لئیے مبارکباد اور تمام محفلین کو نئے نظام پر خوش آمدید :ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین
جی، لیکن نئے سسٹم پر منتقلی سے پہلے کافی کلین اپ کیا گیا ہے۔ درجنوں اضافی یوزر گروپس کو حذف کر دیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کو بھی حذف کر دیا گیا ہے جنھوں نے پچھلے تین برسوں سے محفل میں لاگن نہیں کیا اور ان کے پیغامات کی تعداد صفر رہی۔ :)
شکر ہے میں بچ گیا۔۔۔۔ :cool:
 
فاتح

لائبریرین
فورم موجودہ شکل میں بیک وقت زیادہ دلکش، سادہ اور استعمال میں آسان ہے۔
ٹیگز کی یاد ستا رہی ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
ابھی سب کے میسجز پڑھ کر مجھے خیال آیا کہ آئی واز اسپوز ٹو سئے کونگریچولیشنزز۔۔ وہ تو میں کہنا ہی بھول گئی تھی

سعود بھیا اینڈ نبیل بھیا تھینک یو سو مچ فور یور ہارڈ ورک
آپ لوگ ہمارے لیے اتنی محنت کرتے ہیں۔۔
سب کو ڈھیر ساری مبارک میری طرف سے بھی
 
فورم موجودہ شکل میں بیک وقت زیادہ دلکش، سادہ اور استعمال میں آسان ہے۔
ٹیگز کی یاد ستا رہی ہے۔

ہم نے کس کلیجے سے ان کی قربانی دی ہے، بیان نہیں کر سکتے۔ پر ہمارے سامنے اس کمپرومائز کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اگر مستقبل میں اس نظام میں ایسا کوئی امکان ہوا تو ہم پچھلے بیک اپ سے پرانی محنت کی پیوند کاری ضرور کریں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
نہایت خوبصورت ڈیزائن ہیں اور امید ہیں کہ فیچرز بھی بہتر ہونگے تبھی منتقلی کی گئی ہے. اور ناظمین کا خاص طور پر شکریہ کہ اتنی محنت کرتے ہیں (y) اور ہمارا اپنا کوئی شکریہ نہیں کیونکہ ہم کوئی محنت نہیں کرتے.(n)
 
Top