سیدہ شگفتہ
لائبریرین
کچھ لوگ اگر یہ پڑھ رہے ہوں تو میں انکی توجہ دلاؤں انکے بلاگز کیطرف:
سیدہ شگفتہ:
بہت اچھا لکھتی ہیں لیکن بلاگسپاٹ پر ہونے کیوجہ سے اردو تبصرہ لکھنا عذاب بن جاتا ہے۔ بسا اوقات کمپیوٹر پر اردو سپورٹ انسٹال نہیں ہوتی، تو انکے بلاگ پر تبصرہ نہیں لکھا جا سکتا۔ چاہے تبصرہ لکھنے کی کتنی بھی خواہش ہو۔ بلاگسپاٹ تبصرے کے معاملے میں انتہائی ماٹھا ہے، چاہے انگریزی ہی کیوں نہ ہو۔ آپ سے گزارش ہے کہ ورڈپریس پلیٹ فارم پر کہیں بھی اپنا بلاگ منتقل کرلیں، آپ کی پرانی تحریریں بھی ضائع نہیں ہونگی۔
ڈانٹیں تو نہیں ناں ۔ ۔ ۔ ساجد بھائی دراصل میرا وہی حال ہے کہ دوسروں کو نصیحت اور خود ۔ ۔ ۔
اردو ٹیک پر بلاگ بن جانے کے بعد وہاں پر پوسٹ تو میں نے کئی بار کی ہے لیکن تھیم کے مسائل سر پر سے گذر جاتے ہیں ۔ میں جب بلاگسپاٹ پر بلاگ بنایا تھا تو مجھے بھیا نے ایک کتاب دی تھی اس میں ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں لکھا ہوا تھا تو وہاں سے پڑھ پڑھ کے مجھے ذرا سی کچھ جو بھی سمجھ آئی تھی تو میں یہ کیا تھا کہ بلاگسپاٹ پر جو ٹیمپلیٹس موجود تھے انھی میں سے ایک لے کر اس میں تبدیلیاں کرنا شروع کر دی تھیں پھر اسی طرح کئی دن بلکہ ہفتے مہینے لگا کر تو اس ٹیمپلیٹ کا حشر نشر کر کر کے تو بلاگ کی یہ شکل بنائی جو ابھی نظر آتی ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہاں اردو ٹیک بلاگ پر بھی اسی طرح کرنا ہوگا، لیکن یہاں تو اس طرح نہیں ہو سکا مجھ سے ۔ میں اتنی کوشش کی لیکن یہاں تو ایچ ٹی ایم ایل کی کہانی ہی نہیں اور اس کے علاوہ مجھے ککھ نہیں آتا اور نہ ہی کچھ سمجھ لگتی ہے۔ اردو ٹیک فورم پر یہی تھیم کے لیے ہفتوں پہلے تھریڈ کھولنا چاہ رہی تھی تو وہاں لاگ ان کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے رہ گیا۔ اب میں یا تو ساری زندگی سیکھنے پر لگاؤں یا پھر جو تھیمز موجود ہیں ان پر صبر کر لوں