نئے بلاگ لکھنے والے مایوس

ساجداقبال

محفلین
بالکل کر سکتی ہیں، لیکن اگر آپ کی مراد اردو ٹیک والے بلاگ پر سی ایس ایس بدلنے سے ہے؟ تب نہیں کر سکتی ۔
جہانزیب شگفتہ کا بلاگ مینولی اردوٹیک ڈاٹ کام پر ہے، سو اس کی تھیم ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس تبدیل ہو سکتی ہے۔ جب سب مسائل حل کرنے کو تیار ہیں تو سستی چھڈیے اور ورڈپریس پر منتقل ہونے کیلیے کمر کس لیں۔ اپنی بلاگسپاٹ والی تحریریں ورڈپریس پر منتقل کر لیجیے۔ ورڈپریس نے آپکو اپنا دیوانہ نہ بنا لیا تو پیسے واپس۔ :grin:
 

ساجداقبال

محفلین
لیکن آپ پلیز بلاگ لکھنا نہ چھوڑئیے گا، آپ کی تحاریر اتنی اچھی ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر صاحب یہ ہیں آپکی ”تبصرہ جاتی مجرم“۔۔۔۔۔جو آپکی تحریروں کو اچھا تو کہتی ہیں لیکن تبصرہ گوارہ نہیں کرتیں۔ :grin: یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے ابھی آپکا بلاگ پڑھا ہو۔:rolleyes:
 

زینب

محفلین
یہ اپ دوسروں کو جو رام کرنے چلے ہو اپنے بلاگ بے توجہ کیو نہیں دیتے۔۔۔۔۔۔قسم ہے جو مجھ غریب کو ایک لفظ بھی سمجھ اتا ہو اپ کے بلاگ شریف پے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ ساجد بھائی ، کمر تو میں کب کی باندھی ہوئی ہے ایک بار پھر باندھ لیتی ہوں ، یہ دیکھیں :

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتی ہے
پھر دیکھ ساجد اقبال بھائی کیا کرتی ہے

اوہ نو یہ کچھ گڑبڑ ہو گئی :) دوبارہ کوشش کرتی ہوں !

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ ساجد اقبال بھائی کیا کرتا ہے
:)


ٹھیک ہے آج یہی کام ۔ آج ایک اور اہم کام بھی کرنا ہے۔ اچھا یہ بتائیے پلیز کہ کیا اور کس طرح کرنا ہے اردو ٹیک بلاگ پر ؟ مجھے ابھی سے خوشی ہو رہی ہے کہ کچھ گڑبڑ اور حشرنشر کر سکتی ہوں تھیمز کے ساتھ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل کر سکتی ہیں، لیکن اگر آپ کی مراد اردو ٹیک والے بلاگ پر سی ایس ایس بدلنے سے ہے؟ تب نہیں کر سکتی ۔
اور یہ ویڈیو دیکھیں، سننے کی ضرورت نہیں ہے ۔

شکریہ جہانزیب بھائی ، یہ تو بہت ہیلپ فل لگ رہی ہے۔ لیکن اسے فل اسکرین پر نہیں دیکھ پا رہی ، یہاں یہ سائز بہت چھوٹا ہے اور فل اسکرین پر دیکھنے کے لیے کلک کروں تو اسٹل ہو جاتی ہے وڈیو ، کیا کروں ؟
 

ساجداقبال

محفلین
ٹھیک ہے آج یہی کام ۔ آج ایک اور اہم کام بھی کرنا ہے۔ اچھا یہ بتائیے پلیز کہ کیا اور کس طرح کرنا ہے اردو ٹیک بلاگ پر ؟ مجھے ابھی سے خوشی ہو رہی ہے کہ کچھ گڑبڑ اور حشرنشر کر سکتی ہوں تھیمز کے ساتھ
یہ زمرہ ٹھیک رہیگا، ایک دھاگہ کھول کر بسم اللہ کریں۔ دوسروں کی نظر میں بھی رہیگا۔
 

جہانزیب

محفلین
شکریہ جہانزیب بھائی ، یہ تو بہت ہیلپ فل لگ رہی ہے۔ لیکن اسے فل اسکرین پر نہیں دیکھ پا رہی ، یہاں یہ سائز بہت چھوٹا ہے اور فل اسکرین پر دیکھنے کے لیے کلک کروں تو اسٹل ہو جاتی ہے وڈیو ، کیا کروں ؟
آپ کا ویڈیو کارڈ بوڑھا ہو گیا ہے شاید، ویسے اس میں صرف تین باتیں بتائی ہیں
پہلی
font-family css فائل میں جہاں جہاں ہے اُسے font-family: urdu naskh asiatype, nafees web naskh,tahoma; سے بد دیں ۔
دوسرا text-align کو left اور justify سے بدل کر right کر دیں ۔
پھر body کے سامنے direction: rtl; کا اضافہ کر دیں، اور line-height: 1.5em; کر دیں ۔
بس اتنی سی بات تھی ۔
 

زینب

محفلین
اسی لئے اب انہوں نے بلاگ شریف پر صابن کا اشتہار دیا ہے ۔


صابن کا اشتہار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟یہ ساجد خان صاحب کا صابن سے کیا لینا دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نسوار کا اشتہار ہوتا تو بھی ان کا اپنے قومی اثاثے سے محبت کا ثبوت تو ملتا:grin::grin:
 

جہانزیب

محفلین
خرم میں نے پہلے مذاق کیا تھا ۔ سنجیدگی سے اب جواب دیتا ہوں ۔ آپ کا بلاگ ورڈپریس ڈاٹ پی کے پر ہے، مجھے نہیں پتہ کہ وہاں آپ اپنی مرضی سے اپنے بلاگ کے تھیم میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کر سکتے ہیں تو اپنے بلاگ پر ایسی جگہ دیکھیں جہاں آپ کے خیال میں اشتہارات لگائے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد آگے بہت سے طریقے ہیں۔ پہلا کہ جس جگہ جس سائز کا اشتہار آپ لگانا چاہتے ہیں اسی جگہ اسی سائز کا ایک بینر بنا کر لگا دیں، کرایہ کے لئے دستیاب ہے، جیسے سڑک کنارے بورڈ لگے ہوتے ہیں ٹو لٹ کے۔اگر کسی پبلشر کی نظر پڑی تو شاید آپ کو اشتہار مل جائے۔ یہ وہ طریقہ ہے جو بڑی بڑی سائٹس استعمال کرتی ہیں۔ جتنی سائٹ پر ٹریفک ہو گی اسی حساب سے اسکے ریٹ ہوں گے ۔
دوسرا طریقہ جو ہم جیسے چھوٹی سائٹ والے بھی استعمال کر سکتے ہیں، بہت سے ویب پبلشر موجود ہیں، جن میں سب سے زیادہ مشہور گوگل ایڈسینس اور یاہو پبلشر ہیں۔ اگر آپ کے پاس جی میل اکاؤنٹ ہے تو ایڈسینس اکاؤنٹ اسی نام سے سائن اب کر لیں، اسکے بعد وہاں مختلف طرح اور مختلف سائزوں کے اشتہارات ہوں گے، اپنی پسند کا فارمیٹ پسند کر کے اس کا کوڈ اپنے تھیم میں مناسب جگہ چپکا دیں ۔
لیکن اگر آپ اپنا تھیم میں تبدیلیاں نہیں کر سکتے، تو آپ اشتہارات نہیں لگا سکتے۔ صرف اپنی پوسٹ میں اشتہار لگا سکتے ہیں ۔
 
یا ر یہاں تو بلاگوں کے بھی سخنور موجود ہیں

مجھے بھی ایک اردو بلاگ بنانا ہے ۔

کیا کوئی اللہ کا بندہ میری مدد کر سکتا ہے
 
Top