نئے سرے سے: آج آپ کے گھرمیں کیا پک رہا ہے

Muhammad Qader Ali

محفلین
فش سوپ ابھی بنایا ہے، ساتھ آلو بھی ڈالے ہیں اور کچھ ویجیٹیبل کیوب بھی۔ دوپہر کو فرائیڈ فش اور ابلی سبزیاں اور آلو اور سلاد (کام پر)
یورپ میں فش اور سبزیاں ہی صحیح ہوتی ہیں
کیونکہ حلال گوشت بہت مشکل سے دستیاب ہوتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
یورپ میں فش اور سبزیاں ہی صحیح ہوتی ہیں
کیونکہ حلال گوشت بہت مشکل سے دستیاب ہوتا ہے
ارے نہیں۔ ہمارے مسلمان بھائی بہت تیز ہیں۔ اللہ انہیں جزا دے۔ چند سال قبل حلال گوشت کا انہوں نے ایک نیا حل تلاش کر لیا تھا کہ گوشت مارکیٹ سے لیا، حلال کی مہر خود لگائی اور بیچ دیا۔ یہ تو فننش حکومت کی جہالت اور اسلام دشمنی دیکھیں کہ انہوں نے چھاپے مار، جرمانے لگا کر ایسی تمام دکانیں بند کر کے ہمارے مومن بھائیوں کے رزق پر لات مار دی
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
پیاس کی شدت سے نڈھال ہوں،
بھو ک بھی لگ رہی ہے
بس آدھا گھنٹہ رہتا ہے روزہ کھولنے کےلیے، کجھور ساتھ لایا تھا۔ جوس سپر مارکیٹ سے لینا پڑے گا۔ بسکٹ پہلے ہی سے رکھے ہیں پانی کی بوتل رکھی ہوئی ہے نماز کے بعد پراٹھابیف سینڈوچ کھانے کا پکا ارادہ ہے۔
 
Top