ناعمہ میرا بھی ایک سوال ہے۔ آپ نے آرٹس اپنے شوق سے چُنا؟ کسی نے سائنس پڑھنے کو نہیں کہا؟
ویسے فیصل آباد میں تو بہترین ریسرچ انسٹیٹیوٹس ہیں۔ میں اگر وہاں رہتی تو یقیناً
NIBGE یا
NIAB میں ہوتی۔
اپیا مجھے سائنس میں کبھی بھی انٹرسٹ نہیں رہا ، نا کبھی کسی نے بولا ہی تھا سائنس رکھ لو، اگر کوئی انکریج کرتا تو شاید میں رکھ لیتی

اور بی اے کرنے کے بعد ایک مسئلہ سامنے تھے کہ اب آگے کیا کروں ؟؟؟
اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا ، بھائی نے کہا کہ پرائیویٹ ایم اے اردو کر لو، اور میں نے کہا کہ نہیں میں نے ایم اے انگلش ہی کرنا ہے ، اور پھر اسی پر ہی اڑ گئی ہی ہی ہی
اور پھر سب کو میری ضد کے آگے ہتھیار ڈالنا پڑے ، اور اب میں انگلش پڑھ رہی ہوں، اور مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے سائنس نہیں بھی پڑھی تو اس وقت مجھے کوئی افسوس نہیں ہے ، کیو نکہ انگلش بھی سٹینڈرڈ کا سبجیکٹ سمجھا جاتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے سارے کونسیپٹ کلئیر ہوں ، اور مجھے اپنے سبجیکٹ پر مکمل کمانڈ ہو، آگے انشااللہ 20 اپریل کے بعد پروموشن ٹیسٹ سٹارٹ ہیں اور جولائی میں فائنل ، اور ہو سکتا ہے میں کچھ ہی عرصے میں محفل سے بھی غائب ہو جاؤں کیونکہ اب شگفتہ آپی کا کہنا ہے کہ مجھے گولڈ میڈل لینا ہے ، اور میری پوری کوشش ہے کہ مجھے انکو یہ نا کہنا پڑے کہ میں نے نہیں لیا
