شمشاد
لائبریرین
چلو بھئی ناعمہ عزیز یہ دھاگہ گزشتہ ڈھائی سال سے رُکا ہوا تھا، اب اس کو آگے بڑھاتے ہیں۔
یہ کیا مغل بھائی کا اثر ہو گیا ہے کیا؟
کہیں زیادہ ہی پیچھے نہ چلے جائیے گا۔
عمران سیریز یاد آگیا ۔میں نے دیکھ لیا کہ میں نے ان صاحبہ کو خوش آمدید نہیں کہا ہوا۔
تو اب کہہ دیتا ہوں۔
السلام علیکم
ناعمہ عزیز صاحبہ کو
اردو محفل میں
اس حقیروفقیر پرتقسیر ہج مداں بنداں ناداں فہیم خاں کی طرف سے خوش آمدید
عمران سیریز یاد آگیا ۔
بقول عمران :
حقیروفقیر پرتقسیر ہیچ مداں بندہ ناداں علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن بزبان خود بلکہ بدہان خود ۔۔شاید کچھ ایسا ہی تھا ۔
ویسے میں نے بھی خوش آمدید نہیں بولا ہوا ۔
تو اردو محفل میں خوش آمدید!!!
ہاں ناں بھیا ۔۔ارے واہ۔
یعنی تم نے بھی عمران سریز پڑھ رکھی ہے
ہم نے بھی وہیں سے کاپی مارا تھا۔
علی عمران کی جگہ فہیم خاں کرگئے
بس ہم غلطی میں ہیچ کو ہج لکھ گئے۔
ہاں ناں بھیا ۔۔
ابن صفی کی عمران سیریز سب سے اچھی تھی ۔اور مظہر کلیم بھی اچھا لکھتے ہیں ویسے میرے خیال میں یہ جملہ بھی شاید ان ہی کا تخلیق کردہ ہے ۔پتا نہیں ہوسکتا ہے ابن صفی کا ہو ان کی زیادہ نہیں پڑھیں ناں ۔۔
لیکن آجکل جو عمران سریز آتی ہیں ناں بس کچھ مت پوچھیں مجھے بہت غصہ ہے ان پر ہاتھ لگانے کو دل نہیں کرتا میرا اب ۔۔
کوئی پرانی آجائے تو پڑھ لیتی ہوں ورنہ مجھے یاد ہے عمران سیریز آنے پر لڑائی ہوتی تھی ہماری کہ میں نے پہلے پڑھنی ہے ۔
بالکل بھیا میرا بھی یہی خیال ہے ۔یہ جملہ مظہر کلیم صاحب کا ہے۔
ویسے میں نے بھی پہلے مظہر کلیم صاحب کی عمران سریز ہی پڑھی ہیں۔
اور بہت بہت بہت بہت پڑھی ہیں۔
بعد میں ابن صفی مرحوم کو پڑھا
اور پھر سب بھول گیا۔ ابن صفی میں جو بات تھی وہ کسی میں نہیں۔
باقی تیسرا کوئی اس لائق نہیں کہ عمران سیریز لکھے۔
ناعمہ تو بالکل بھی نہیں لکھ سکتی اس لیے عمران سیریز کو اس دھاگے میں بھول ہی جائیں تو اچھا ہے۔
یہ جملہ مظہر کلیم صاحب کا ہے۔
ویسے میں نے بھی پہلے مظہر کلیم صاحب کی عمران سریز ہی پڑھی ہیں۔
اور بہت بہت بہت بہت پڑھی ہیں۔
بعد میں ابن صفی مرحوم کو پڑھا
اور پھر سب بھول گیا۔ ابن صفی میں جو بات تھی وہ کسی میں نہیں۔
باقی تیسرا کوئی اس لائق نہیں کہ عمران سیریز لکھے۔
چلو بھئی ناعمہ عزیز یہ دھاگہ گزشتہ ڈھائی سال سے رُکا ہوا تھا، اب اس کو آگے بڑھاتے ہیں۔