ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی علاج بتا رہا ہوں، تیر بہدف نسخہ ہے۔ آرام نہ آئے بلکہ یہی کہیں کہ دائمی آرام نہ آئے تو جو کہیں گے جرمانہ ادا کر دوں گا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
احمد لالہ کسی وقت میں ان پر بھی یہ نسخہ آزمایا گیا ہے پر کچھ اثر نہیں ہوا تھا۔ اس لئے یہ دوسرا تجربہ مجھ پہ کرنا چاہتے۔ :rolleyes:

پر شمشاد لالہ ایک بات یاد رکھا کریں اگر میں مر گئی تو آپ کی محفل میں کسی نے نہیں آنا:party::party::party:
 

شمشاد

لائبریرین
لو ایسے ہی نہیں آنا۔ میں نے یہاں پر مزار بنوا دینا ہے، وہ بھی سنگ مرمر کا۔ہر جمعرات کو قوالی ہوا کرے گی، ہر سال عُرس ہوا کرے گا۔ آمدنی کی آمدنی اور رونق کی رونق۔

اللہ میری توبہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے ہی تو کہا تھا اسے، لیکن وہ گلا لے کر بیٹھ گئی کہ خراب ہو رہا ہے۔ ارے بھئی ہو رہا ہے تو ہونے دو، چائے تم نے تھوڑا ہی پینی ہے۔
 

میم نون

محفلین
بھائی یہ تم لوگوں نے چائے خانے میں کیسی گلیں باتیں شروع کر دی ہیں :eek:

ناعمہ بہن آپ آرام سے بیٹھ کر یہاں کی بولی کا سوچیں، کچھ تاریخ وغیرہ، کوئی ابتدائی رقم اور اپنی کمیشن کا سوچیں تاکہ اس کاروبار کو کسی نئے مالک کے حوالے کیا جائے۔
اگر ایسا نہ ہوا تو پھر تو ہم چائے پینے سے رہے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
کون سی گلیں باتیں ہم نے شروع کر دی ہیں؟

آپ اپنا الگ سے چائے خانے کا کھوکھا کھول لیں۔ یہ تو ملنے سے رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی خبر ملی تھی کہ لاہور میں دھماکہ ہوا ہے۔ نجانے کتنے بیگناہ اپنی جان سے گئے ہوں گے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
12 افراد جاں بحق جبکہ 52 افراد زخمی ، اور 15 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ خودکش حملہ آور کی عمر 13 سے 14 سال بتائی جاتی ہے۔

اور تازہ اطلاع یہ ہے کہ کراچی میں بھی بم بلاسٹ ہو چکا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

اصل مسئلہ خود غرضی ہے اگر حکومت میں آدھے لوگ بھی پاکستان سے مخلص ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو میری ہی خبر ہے۔ صبح جو نوبجے گاڑی میں بیٹھا ہوں تو تین گھنٹے سڑکوں پر خوار ہوا ہوں۔ اتنا رش اتنا رش کہ خدا کی پناہ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انتہائی گھٹیا بات ہے یہ۔ کس بات کی تنخواہ لیتے ہیں پولیس والے!
اب عوام کو جاگنا پڑے گا۔ کہتے ہیں ملک کی سرحدوں پر اگر فوجی سو جائیں تو ساری قوم کو جاگنا پڑے۔
اور مجھے تو لگتا ہے پولیس سوئی ہوتی ہے۔
اب سوال ہی بن گئے ہیں ہم۔ کیا ہے پاکستان ؟ اور کیا ہے پاکستانی عوام کا مستقبل؟
صرف یہ کی کسی بم دھماکے کی نذر ہو جاؤ اور جا کے قبر میں آرام کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا تو نہ کہو، لاہور میں تو چار پولیس والوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بہت سے لوگوں کی زندگی بچائی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں، اس کو روک لیا گیا تھا اگر وہ پنڈال تک پہنچ جاتا تو اللہ معاف کرے نہ جانے کیا ہو جاتا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top