ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
منصوبے صرف بنانے کے لیے ہوتے ہیں جو کہ بنتے رہتے ہیں۔ عمل کرنے کے لیے تھوڑا ہی ہوتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
ہممممم

اب تو ناعمہ بہن کے مشورے سے ہی دوکان میں حصہ ڈالوں گا، وگرنہ آپکا چائے خانہ چلانے کا ریکارڈ مشکوک لگ رہا ہے :eek:
 

mfdarvesh

محفلین
چائے خانے میں مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں، ویسے اس کو پنجابی میں کہتے ہیں 'ست کرنا' اور اس میں شمشاد بھائی ماہر لگ رہے ہیں
 

میم نون

محفلین
آجکل چائے خانہ قرضوں میں دبا ہوا ہے، اور بات بولی تک پہنچ چکی ہے۔
چائے خانے کے مالک نے بینکوں سے بے تخاشہ قرض اس نیت سے لیئے کہ بعد میں معاف کرا لوں، لیکن یہاں تو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں :eek:
انھیں اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ چائے خانے کے مالک کے قرض معاف نہیں ہوتے بلکہ قرض تو غریب مسکین آٹھ دس فیکٹریوں کے مالکان کے معاف ہوتے ہیں :phbbbbt:

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

اب بولی لگ لینے دیں پھر نیا مالک ہی اس کاروبار کو دھکا لگائے گا :raisedeyebrow:
 

میم نون

محفلین
:shameonyou::shameonyou::shameonyou:

آپکا داخلہ ممنوع ہے :laughing:

اور اگر آپنے حصہ لینا ہے تو 49 فیصد سے زیادہ نہیں لے سکتے، اس لیئے ایک اور بزنس پارٹنر ڈھونڈیں۔-۔

مجسٹریٹ نے ابھی مجھے حکم دیا ہےکہ تمام پراپرٹی کو قبضے میں لے لوں اور ایک کمیٹی تشکیل دوں جو بولی کے تمام تر انتظامات کرے اور پھر بولی سے ملے والی رقم بینکوں کو ادا کر دی جائے۔

تو اس کمیٹی کا حصہ بننے کے لیئے میں ناعمہ اور درویش بھائی کو دعوت دیتا ہوں اگر وہ اسکو قبول کر لیں تو پھر جلد ہی یہ کیس بھی تمام کرتے ہیں۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
آتا ہوں ابھی اور کرتا ہوں بولی والوں کا بندوبست۔

ہاں عبد اللہ کو چائے بھی بجھوا دوں ذرا۔ بہت عرصے کے بعد آیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
چائے خانے کی بولی لگ رہی ہے سو چائے تو اب مشکل ہی ملے گی۔

نیلامی کے منظر سے ہی چسکے لئے جا سکتے ہیں۔ ;)
 

mfdarvesh

محفلین
سگریٹ پہ تو سخت پابندی ہے۔
اگر ناعمہ چائے بنانے کا وعدہ کرے تومیں بولی لگا سکتا ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top