ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج کی بہترین خبر یہ ہے کہ یہاں بارش ہو رہی ہے۔ ہو سکتا آپکے لیے کہ بہترین تو کیا خبر بھی نہ ہو۔

اور دوسری خبر یہ ہے کہ نبیل گبول نے “ یُو ٹرن “ لے لیا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
آج چوھدری صاحب بھی 90 پہنچ گئےہیں، سب مک مکا اور الطاف بھائی پنجاب میں جرائم پہ تشویش کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جرائم پنجاب میں ہورہے ہیں، کراچی کی خیر ہے سب نارمل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سب اپنے اپنے مطلب کے “یار“ ہیں۔ ملک، قوم، عوام، صوبہ، شہر، گاؤں کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔
یہی ہے ہمارے ملک کی گندی ترین سیاست۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہڈیوں کے متوالے ہیں، جہاں ہڈی نظر آئی یا ملنے کی امید ہوئی، کھٹ سے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اب تو ملاقات بھی ہوگئی ہے گیلانی صاحب سے، گبول صاحب کی، سب بھول بھلا دیا گیا ہے، نئی تاریخ رقم ہوگی اب
 

شمشاد

لائبریرین
کابینہ کم کر کے کم کیئے گئے لوگوں کو کہیں اور لگا دیں گے، کون سا کوئی ان کو گھر بھیج رہے ہیں۔
 

ahsan_gold

محفلین
کابینہ کم کر کے کم کیئے گئے لوگوں کو کہیں اور لگا دیں گے، کون سا کوئی ان کو گھر بھیج رہے ہیں۔

آپ کی بات ٹھیک ھے سرکار--
ایک اور بات پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین گورمنٹ ھے یہ
مگر سب سے مضبوط ٹوٹنے کا نام ھی نھیں لے رہی----
 

mfdarvesh

محفلین
حکومت تور کر بھی کیا ہوگا، فوج آجائے گی، بس ہمار مقدر ہی خراب ہے، سب کھوٹے سکے ہیں یہاں
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس میں کیا مشکل ہے، کسی کو کہو کہ جیسے سر میں درد ہو تو اسے دباتے ہیں ایسے ہی گلا دبا دے۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top