ناعمہ کا چائے خانہ (4)

نایاب

لائبریرین
یہ محفل کے چائے خانے والی باتیں یہاں ناعمہ کے چائے خانے میں ہو رہی ہیں۔
بات تو پھر بات ہے کہیں بھی چل نکلے
جب چل نکلے تو جانے کس کس رخ سے نکلے
چائے کی بھاپ اڑاتی پیالی ہو سامنے
تو دل کے جذبے کیسے نہ ابل زبان پر آئیں ۔
لا پلا دے ساقیا ۔ کوئی ایسی انمول چائے
سچی چاہت کے جذبے جو مہکائے ۔
 
سلام عرض ہے میں جہاں کوئی نیا مکالمہ لکھتا ھوں وہاں اوپر لکھائی کا کلر ۔لکھائی کا سائز تبدیل ھو جا تا تھا مگر اب وہاں پر کچھ نہیں ھے یب دائیں طرف چھوٹے چھوٹے نشان بن گے ھیں مگر وہ کوئی کام نہیں کرتے کیا میں اس کو دوبارا سہی کر سکتا ھوں؟؟؟؟؟
 
شمشاد

آپ کونسا براؤزر استعمال کر رہے ہیں؟
 
چلیں پھر ہو جائے کچھ شاعری میرا مطلب ہے ایک غزل ہو جائے۔
کھچڑی ہی سہی، کچھ تو پکانے کے لیے آ
آ تو ہی میری دال گلانے کے لیے آ

پہنائی تھی جس میں کبھی میں نے انگوٹھی
مجھ کو اسی انگلی پہ نچانے کے لیے آ

رو رو کے تری یاد میں ٹب بھر دیے میں نے
اے قحط ذدہ اب تو نہانے کے لیے آ
 
Top