یہ رہی جناب سلیمانی چائے
اور یہ رہا گُڑ
اور اس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ چائے خانے میں ان دونوں میں سے چائے کون بنایا کرے گی اور جھاڑو پوچا کون کیا کرے گی۔ سعود بھائی کو میٹنگ کی موٹی موٹی باتیں لکھنے کو بلایا ہو گا۔
لوجی ہم آج پھر آگئے ہیں دیکھیے کب تک آپاتے ہیں اور کب زندگی ہمیں اپنے کولہو میں دوبارہ گھسیٹ کر پیسنا شروع کرتی ہے ۔۔۔
پھر ہم بھی گائیں گے۔۔ کہ:
ہے مشقَ ’’ستم ‘‘ جاری ’’چکی‘‘ کی ’’معیشت‘‘ بھی
اک طرفہ تماشہ ہے ’’حسرت‘‘ بھی ’’طبیعت‘‘ بھی
بھئی کوئی اچھی سی چائے شائے ہوجائے ۔۔
ہے کوئی اللہ کا بندہ یا بندی جو مجھ غریب المعدہ کو حلق تک چائے سے تر کرنے کی سعادت بخشے۔ ؟؟
شمشاد بھیا آپ اور نون بھیا اور درویش بھیا ہمارے چائے خانے پر نظریں نہ رکھیں۔۔
نہیں تو آپ تینوں بھائی کی خیر نہیں ہے ہمارے ہاتھوں
بھیا آپ ناں کچھ آسان اردو بولا کریں
مجھے بس سمجھ آگئی کہ آپ نے چائے کا کہا ہے۔۔ آگے پیچھے والی باتیں سمجھ میں نہیں آئی مجھے تو
مشکل اردو بولنے پر آج یہ والی چائے آپ کے لیے بھیا
چائے حاضر ہے
سموسے بونس میں :