نام،چیز،جگہ،جانور،پھل یا سبزی

جٹ صاحب

محفلین
مگر شمشاد بھائی پہلے بھی ایک بار انگریزی کے الفاظ استعمال ہو چکے ہیں اس لئے میں نے بھی لکھ دئے
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی ایک تو آپ کا نک اس قسم کا ہے کہ مخاطب کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔

مانتا ہوں کسی نے انگریزی کے الفاظ بھی استعمال کیے ہوں گے اور منع بھی نہیں ہیں۔ لیکن کوشش یہی ہونی چاہیے کہ اردو کے ہی الفاظ استعمال کیے جائیں اور ہرممکن کوشش کی جائے کہ انگریزی کا تڑکہ نہ ہی لگے۔
 

جٹ صاحب

محفلین
بالکل ٹھیک۔ آپ نے مجھے سزا دی کے باقی کے میں بتاؤں گا:(میں نے تو بہت کوشش کی مگر ملے بھی تو انگریزی میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں اتنا فکر مند ہونے کی کیا بات ہے۔ نہیں ملے تو نہ سہی۔

آگے چلتے ہیں۔

اگلا حرف دیجیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشکل سا حرف ہے۔ کھیل یہیں رُک سا گیا ہے۔

کیا خیال ہے اسے چھوڑ کر آگے بڑھا جائے؟
 

شمشاد

لائبریرین
پ سے

نام : پرویز
چیز : پھلکاری
جگہ : پشاور
جانور : پِلا (چھوٹے کُتے کو کہتے ہیں)
کھانے کی چیز : پھینی

اب “ ت “ سے لکھیں۔
 

وجی

لائبریرین
نام : تنویر
جگہ : ترکی
جانور : تلور ، تیندوا
چیز: ترکی ٹوپی
پھل : تربوز

اب ن سے
 

وجی

لائبریرین
نام : لاڈو
جگہ : لاہور
چیز : لاٹھی
جانور : لنگور
کھانے کی چیز : لال لوبیاء

خ سے
 
Top